• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم شاہد نذیر صاحب

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
پہلے تو اپنے شرمیلے پن کی وجہ سے مکمل طور پر انفرادیت پسند تھا۔ میں کسی بھی تقریب جیسے شادی بیاہ یا پکنک یا ایسی جگہ جہاں چار لوگ جمع ہوں جانا پسند نہیں کرتا تھا۔ لیکن اب شخصیت میں اتنا فرق پڑا ہے کہ کبھی کبھی اجتماعات میں بھی شرکت کرلیتا ہوں۔ یعنی اب اجتماعیت پسند اور انفرادیت پسند دونوں ہوں۔ بس انفرادیت پسند زیادہ ہوں اور اجتماعیت پسند کم ہوں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں؟
انٹرنیٹ خصوصاً فورمز کی دنیا میں پہلے پہل ہلہ گلہ ڈاٹ کام کے ذریعے متعارف ہوا پھر دیوبندیوں کے ’’حق فورم‘‘ تک رسائی ہوئی۔ وہاں کافی طویل عرصہ گزارا جس میں بحث و مباحثہ کے ذریعہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا پھر مجھے وہاں بین کردیا گیا اسکا سبب ملنگ دیوبندی کا ایک دھاگہ بنا جس میں اس نے حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ سے متعلق ایک مشکوک خط پیش کیا جس میں ابوحنیفہ کو دو مرتبہ ’’ابوخبیثہ‘‘ لکھا گیا تھا۔ اگرچہ میں اس دھاگے میں شرکت نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن حق فورم کی انتظامیہ نے تمام اہل حدیث ممبران کو پابند کیا کہ ہرحال میں اس دھاگہ میں شرکت کرکے یہ بتاؤ کہ حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ نے ابوحنیفہ کے بارے میں صحیح لکھا ہے یا غلط۔ اور جب تک اہل حدیث ممبران اس دھاگے میں جواب نہیں دیتے انہیں فورم پر کہیں بھی پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس لئے مجبوراً میں نے وہاں لکھا کہ اس خط کی نسبت حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ سے مشکوک ہے لہٰذا پہلے ثابت کیا جائے کہ یہ واقعی انہیں کا تحریر کردہ خط ہے جس کے جواب میں ملنگ اس خط کا کوئی ثبوت حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ سے پیش نہیں کرسکا۔ اسکے باوجود وہ بضد رہے کہ جواب دو کہ ابوحنیفہ سے متعلق یہ بات تمہارے نزدیک درست ہے یا نہیں؟ میں نے جواب دیا درست ہے پھر ابوحنیفہ سے منسوب کچھ فتاوے پیش کر کے کہا کہ اگر ان فتووں کی بنیاد پر ابوحنیفہ کو کسی نے ’’ابوخبیثہ‘‘ لکھ دیا تو کچھ غلط نہیں کیا۔ اس بات پر مجھے حق فورم سے غیرمعینہ مدت کے لئے بین کردیا گیا۔ اسکے بعد بھی میں ایک دو نئی آئی ڈیز جیسے ’’اصلی حنفی‘‘ اور ’’ڈیفینڈر آف حق‘‘ سے فورم پر دوبارہ حاضری دی لیکن انتظامیہ کو شک ہوتے ہی میری نئی آئی ڈیز بھی بلاک کردی گئیں۔ اس کے بعد میں وہاں نہیں گیا۔

پھر کافی عرصہ بریلویوں کے مشہور فورم ’’اسلامی محفل‘‘ میں گزارا اور معلوم ہوا کہ دیوبندیوں کے مقابلے میں بریلوی منظم اور پیشہ وارانہ طریقوں سے کام کررہے ہیں۔ بریلویوں نے اپنے فورم پر کچھ علماء کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں جہاں کسی دیوبندی اور اہل حدیث سے بحث کے دوران انکے جاہل ممبران عاجز آجاتے ہیں تو فوراً انکے علماء بحث میں کود پڑتے ہیں اور ایسی ایسی تاویلیں اور مغالطے پیش کرتے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔

بعد میں طالب نور بھائی سے کسی اہل حدیث فورم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے شاکر بھائی کا نمبر دے دیا۔ شاکر بھائی نے اردو مجلس کا پتا دیا لیکن مجھے وہاں کچھ سمجھ میں نہیں آیا شاکر بھائی سے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ وہاں تو رد باطل پر کوئی بحث ومباحثہ نہیں ہوتا تو شاکر بھائی نے کہا کہ ہوتا ہے آپ کو کچھ عرصہ بعد معلوم ہوجائے گا۔ آہستہ آہستہ اردو مجلس اچھی لگنے لگی لیکن وہاں پر رد باطل پر اس طرح کام نہیں ہوتا تھا جیسا میں چاہتا تھا۔ لہذا ایسے کسی اہل حدیث کے فورم کی تلاش رہی جو میری خواہشات کے مطابق ہو۔ پھر صراط الہٰدی کا قیام عمل میں آیا جس سے بہت خوشی ہوئی کیونکہ آغاز میں یہ فورم بالکل ایسا ہی تھا جیسا مجھے مطلوب تھا چناچہ وہاں کام شروع کیا لیکن کچھ عرصہ بعد ہی فورم کا حلیہ بگڑ گیا کیونکہ فورم کے اہم فیصلوں کا اختیار باذوق بھائی کو عطا کردیا گیا جو رد باطل کے کام کو صرف اور صرف علماء کا کام سمجھتے ہیں چناچہ صراط الہٰدی سے رد باطل کا سیکشن ہی اوجھل کردیا گیا۔ پھر انہیں دنوں محدث فورم کا قیام عمل میں آیا لیکن فورم کی بنیادی پالیسیز ہی سے مجھے اختلاف ہوگیا چناچہ یہاں بھی ردباطل کے کام کی خواہش پوری نہیں ہوئی۔

پھر آخر کار ملتقی اہل الحدیث فورم منظر عام پر آیا جو میری خواہشات کے عین مطابق تھا کیونکہ اسکے کرتا دھرتا رفیق طاہر بھائی حفظہ اللہ تھے جو میرے انداز تحریر اور میرے رد باطل پر کام کو پسند کرتے تھے چناچہ وہاں مجھے پوری اور کھلی آزادی حاصل تھی اور سپر موڈیریٹر کے اختیارات بھی حاصل تھے اس کے علاوہ مجھے انتظامیہ نے ’’قامع المبتدعین‘‘ کا لقب بھی دیا تھا جو میری آئی ڈی کے نیچے سرخ حروف سے لکھا ہوتا تھا۔ اللہ رفیق طاہر بھائی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے کہ انکے لاپتہ ہوجانے کے بعد فورم وغیرہ کے معاملات کوئی دیکھنے والا نہیں تھا اس لئے فورم بند ہوچکا ہے۔انا اللہ واناالیہ راجعون!

تنبیہ: محدث فورم سے اب مجھے پہلے جیسی شکایات نہیں رہیں۔ شاید میں نے صبر کر لیا ہے۔ اس وقت میرا سب سے پسندیدہ فورم محدث فورم ہی ہے۔

آپکو اس تفصیل سے معلوم ہوگیا ہوگا کہ انٹرنیٹ پر میرا دینی رجحان قریب قریب 95 فیصد ہے۔الحمدللہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
اپنی نرم اور دوسروں کی باتوں کو برداشت کرنے والی طبعیت کی وجہ سے مجھے بہت ہی کم باتیں ناگوار گزرتی ہیں۔

اپنے شوق مطالعہ کی وجہ سے میں نے ڈھیر ساری کتب جمع کی ہوئی ہیں جو ہمیشہ ہی میرے گھر والوں کو ناگوار گزرتی ہیں چناچہ اگر میری بیوی یا بھائی وغیرہ جب کبھی مذاق میں میری غیرموجودگی میں کتابیں غائب کرنے، کسی کو تحفہ دینے یا بیچنے کی بات کرتے ہیں تو یہ بات مجھے انتہائی ناگوار گزرتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کوئی مذاق میں بھی میری کتابوں کے متعلق ایسی باتیں نہ کرے۔ کوئی بچہ میری کتابوں کو ہاتھ لگائے مجھے یہ بھی برداشت نہیں ہوتا حتی کہ میں ان افراد کو بھی اپنی کوئی کتاب نہیں دیتا جو احتیاط سے کتابیں استعمال نہ کرتے ہوں چاہے وہ میرا قریبی دوست یا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔ اپنی کتابوں سے مجھے ایسا والہانہ لگاو ہے کہ کسی ممکنہ نقصان پر میں ایسا رد عمل ظاہر کرسکتا ہوں جو خود میرے لئے اور دوسروں کے لئے بھی اجنبی اور حیران کن ہو۔ اس لئے میری اللہ سے دعا ہے کہ میری کتابوں کو ہمیشہ خیروعافیت سے رکھے اور مجھے ان سے عمل کی صورت میں مکمل دینی اور دنیاوی فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
اللہ تعالیٰ کی فرمابرداری کرکے دل کو مسرت اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔ ہر نیکی خوش کرتی ہے اور ہر گناہ غمگین اور پریشان کردیتا ہے۔ اگر میں کوئی ایسا دن گزار لوں یا ایسا وقت جس میں کسی چھوٹے سے گناہ کا بھی ارتکاب نہ کروں تو وہ خوشی حاصل ہوتی ہے جس کا موازنہ کسی دوسری خوشی سے نہیں کیا جاسکتا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
پریشان کن لمحات تو پریشانی ہی میں گزر جاتے ہیں اور اسی وقت قرار اور چین حاصل ہوتا ہے جب اللہ کے فضل کرم سے اس پریشانی سے نجات حاصل ہوجائے۔ پریشانی میرے دل و دماغ پر ایسے حاوی ہوجاتی ہے کہ کوئی خوشی میری توجہ پریشانی سے ہٹنے نہیں دیتی۔ پریشانی کی صورت میں نہ تو میرا کسی سے گفتگو کرنے کا دل چاہتا ہے نہ ملاقات کا نہ مطالعہ میں دل لگتا ہے اور نہ ہی کسی سے پریشانی شیئر کرنا اچھا لگتا ہے۔ بس اللہ سے دعا ہی سے حوصلہ اور سہارا ملتا ہے۔

فرصت کے لمحات دینی کتب اور کبھی کبھی دنیاوی کتب کے مطالعہ میں گزرتے ہیں۔ فرصت چاہے گھر میں نصیب ہو یا آفس میں یا پھر سفر وغیرہ میں مطالعہ کرنا ہی میری پہلی ترجیح ہوتا ہے۔ اگرچہ گھر پر فرصت کے لمحات میسر آنے کے باوجود بھی اب بہت کم مطالعہ کرتا ہوں کیونکہ میری بیوی ناراض ہوجاتی ہے اور کتابوں کو اپنی سوکن قرار دیتی ہے۔ اس لئے جھگڑے اور ناراضگی سے بچنے کے لئے باوجود خواہش کے اب گھر پر مطالعہ بہت کم کرتا ہوں۔ اس کے حل کے لئے میں نے کوشش کی کہ بیوی میں بھی مطالعہ کا شوق پیدا ہوجائے لیکن ایسی ہر کوشش بے سود ہی رہی۔ فرصت کے لمحات میں اگر کسی دوست سے ملاقات کرنی پڑ جائے تو میری کوشش اور خواہش یہی ہوتی ہے کہ دین کے موضوع پر گفتگو ہو اور اگر دنیاوی معاملات میں گفتگو کا دورانیہ بڑھ جائے تو مجھے بےزاری اور بوریت ہونے لگتی ہے۔ اس لئے بیوی سے بھی میری خواہش ہوتی ہے کہ دینی امور پر گفتگو ہو لیکن چونکہ دنیاوی معاملات خصوصاً گھریلو مسائل ہی اس کا پسندیدہ موضوع ہوتا ہے اس لئے میں ایسی گفتگو سے جان چھڑانے کی کوشش کرتا ہوں اس لئے اسکو ہمیشہ یہ اعتراض رہتا ہے کہ میں اس سے کم گفتگو کرتا ہوں۔

میرا تو صرف ایک ہی مشغلہ ہے مطالعہ کرنا اور لکھنا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرلینا ہے میری زندگی کا اصل مقصد ہے۔ بچپن سے ہی یہ بات میرے ذہن میں پختہ ہے کہ دنیاوی فوائد عارضی ہیں لہٰذا ان کے پیچھے بھاگنا بے کار ہے بس اللہ کو راضی کر لیا جائے یہی اصل کامیابی ہے۔

اے میرے رب مجھے اپنی زندگی کے مقصد میں کامیاب فرما اور مجھ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا اور اپنے فیصلوں پر مجھے راضی فرمادے۔ آمین یا رب العالمین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
بس اللہ کو راضی کرنے کی خواہش ہے اور یہی اصل خواب ہے۔

میں نے اہل حدیث ہونے کے بعد سب سے پہلے جس مجلے کو پڑھنا شروع کیا وہ ’’الحدیث‘‘ تھا اس لئے ہمیشہ سے میری خواہش رہی کہ میرا کوئی مضمون اس رسالے میں شائع ہوجائے۔ اس سلسلے میں امید کی ایک کرن پیدا ہوئی تھی کہ میں نے طالب نور بھائی کے ذریعے ’’الحدیث‘‘ کے معاون جناب زبیرصادق آبادی حفظہ اللہ کا اپنا ایک مضمون بھیجا تھا جو انہوں نے پسند کیا تھا اور کہا تھا کہ مضمون کا عنوان غیرمناسب ہے اسے تبدیل کرنا پڑے گا اور ساتھ میں یہ کہا کہ مضمون کی اشاعت کا حتمی فیصلہ حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ فرمائیں گے وہ ابھی سعودی عرب گئے ہوئے ہیں اس لئے انکی واپسی تک انتظار کرنا ہوگا۔ لیکن سعودی عرب سے واپسی کے فوراً بعد ہی حافظ صاحب مرض موت میں مبتلا ہوگئے اس لئے یہ خواب اب تک پورا نہیں ہوسکا۔ لیکن ان شاء اللہ پورا ہوگا کیونکہ میرا ارداہ ہے کہ میں اہل حدیث مناظر صدیق رضا حفظ اللہ سے ملاقات کرکے ان کے ذریعے اپنے اس خواب کی تکمیل کروں گا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
مجھے موت سے بہت ڈر لگتا ہے۔ موت کی سختی کا تصور مجھے خوف زدہ کردیتا ہے اور یہ خیال کہ نجانے اللہ نے میرے متعلق جنت اور جہنم میں سے کیا فیصلہ کر رکھا ہے۔

اے میرے رب مجھے آسان اور بلاتکلیف کے عزت اور ایمان والی موت عطا فرما اور عذاب قبر اور جہنم کے عذاب سے بچا کر جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
میں مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔ بس یہ چاہتا ہوں کہ مستقبل میں میری دینی حالت موجودہ حالت سے بہتر اور اچھی ہو۔ ان شاء اللہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
کسی سے پہلی ملاقات ہی میرے لئے سوہان روح ہوتی ہے اس لئے کامیابی سے وہ ملاقات ہوجائے اسی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ پہلی ملاقات میں مجھے اپنی ہی فکر پڑی ہوتی ہے اس لئے میں سامنے والے میں کچھ بھی ملاحظہ نہیں کرتا۔
 
Top