• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد ارسلان ملک صاحب

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
لوگوں کی باتیں سننا اور ان کو سنانا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم بھائی !
کیا آپ کو دینی معاملات میں باتیں سننا اور سنانا پڑتی ہیں ہیں یا عام حالاتِ زندگی میں ؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
26۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
دین پر صحیح طریقے سے عمل کرنے کی، اور عقیدہ توحید پر پختگی اور جہاد فی سبیل اللہ کی اہمیت کو سمجھنے کی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
27۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
نوجوانوں کی تربیت کے لئے ان کے والدین کو بہت ضروری اور بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، بعض والدین اپنی اولاد کی تربیت نہیں کر پاتے اور جب ان کی اولادیں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی ہیں اور بے راہ روی کا شکار ہوتی ہیں تو پھر ان کے والدین شور مچاتے ہیں ، پہلے سوئے ہوئے ہوتے ہیں۔

نوجوانوں کو بے راہ وری سے روکنے کے لئے میڈیا کو نکیل ڈالنا بھی بہت ضروری ہے، مسلمانوں کو غلام بنانے اور ان کی جہادی ذہنیت کو کچلنے کے لئے اہل کفر کا سب سے بڑا ہتھیار میڈیا ہے۔ کیونکہ جہاد کے میدان میں وہ مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، اسی لیے وہ اب ذہنوں پر حکومت کرنے کا سوچ رہے ہیں، اور وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہیں، کیونکہ مسلمانوں نے اپنے دین کو نا سمجھنے اور عمل سے دور ہونے کی بنا پر ان کی رکاوٹیں دور کر دی ہیں۔

پس نوجوانوں کی تربیت بہت ضروری ہے، اور مجھ سمیت تمام نو جوانوں کو اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے، اور سب سے اہم چیز جب کوئی جوانی کی دہلیز پر قدم رکھے تو اس کا نکاح کر دینا چاہئے کیونکہ اس کےبہت زیادہ بینی فٹس ہیں، جب تک شہوانی جذبات کنٹرول میں رہیں گے اور ان کے اظہار کا حلال طریقہ دستیاب ہو گا تب تک معاشرے کی برائیوں پر بہت حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے، لیکن جب یہ جذبات بے قابو ہو جائیں تو معاشرہ تیزی سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور وہی کچھ ہوتا ہے جو آج ملاحظہ کیا جا رہا ہے۔
 
Last edited:

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
28۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
عقیدہ توحید خود لوگوں کو بیان کروں، ایسی محفل بھاتی ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
نہیں ایسی کوئی قابل ذکر بات نہیں ہے مجھ میں۔نہ ہی کوئی ایسی خاص فیلڈ ہو جس میں مہارت ہو یا قابلیت کہا جا سکے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
30۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مفہوم ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ اسلام پر عمل کرنا ایسے ہو جائے گا جیسے کوئی شخص اپنے ہاتھ میں انگارہ پکڑے، اور وہ وقت تقریبا آ چکا ہے۔

ہر چیز پر اعتراض ہے ہر چیز پر، کبھی عقیدہ توحید میں تاویلیں اور مصلحت کے نام پر ڈھیل، کبھی جہاد کو فساد ، کبھی داڑھی کا مذاق، کبھی پردے کا مذاق، کبھی اخلاقیات کے نام پر حد سے زیادہ مفاہمت اور کبھی راسخ العقیدگی کے نام پر حد سے زیادہ سختی، کبھی الحاد کو یقین پر غالب کرنے کی کوششیں، تو کبھی ایمان پر کفر اور مادیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ناکام سازش، غرض دین اسلام کا کوئی ایسا بنیادی پہلو نہیں ہے جو قابل اعتراض نہ ٹھہرایا جاتا ہو۔ اور اس میں اغیار نہیں بلکہ اپنے نام نہاد مسلم دانشور، مفکرین، اینکرز، میڈیا، صحافی وغیرہ ملوث ہیں جو اغیار کی عارضی چمک د کے اس قدر گرویدہ ہیں کہ صبح و شام ان کی تعریفوں میں رطب اللسان ہیں۔ اس صورتحال میں دین اسلام پر اگر کوئی عمل پیرا ہوتا ہے بشرطیکہ اس کی نیت اللہ کی رضا حاصل کرنے کی ہو تو یہ بہت ہمت اور زبردست کاموں میں سے ہے، اور اس کا اجر بھی زیادہ ہے۔ ان شاءاللہ


سدباب کے لئے قرآن و سنت کی روشنی میں ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ توفیق عطا فرمائے آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
32-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔
ایسے موڑ پر کوئی بات وثوق سے کہنا مشکل ہوتا ہے، کئی ایسی شخصیات و کتب ہیں جو ہمیں اچھی لگتی ہیں اور ہو سکتا ہے کئی ایسی شخصیات و کتب اس دنیا میں ہوں جو ہم نے نہیں دیکھی لیکن وہ ان سے بھی زیادہ اچھی ہو۔ لیکن اگر کسی خاص حوالے سے کچھ پوچھا جائے تو شاید بتایا جا سکے۔ ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
34۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟
کھانے میں بریانی، قیمے کی ٹکیاں، کوفتے، کلیجی، گوشت، بھنڈی توری، ساگ، اروی، شوارما۔
اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
خود بنانا نہیں آتا، صرف دو چیزیں، ایک انڈہ پکا لیتا ہوں اور دوسرا چائے بنا لیتا ہوں اور کچھ نہیں آتا ۔
 
Top