• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد ارسلان ملک صاحب

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بھای ایسا نا کریں میں آپ سے بڑا لگنے لگونگا شادی اپ کی کھانی ہے پھلے
کیوں بھائی، دنیا میں کئی ایسی مثالیں ہیں کہ چھوٹے بھائی کی شادی بڑے بھائی سے پہلے ہو گئی۔ تو آپ کی مجھ سے پہلے ہو جائے تو کیا ہی بات ہے۔
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تو 3 دن سے پہلے ختم کرنے سے منع فرمایا ہے،
براہ مہربانی حدیث مبارکہ بھی ساتھ پیش فرما دیں شکریہ!

والسلام
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم



براہ مہربانی حدیث مبارکہ بھی ساتھ پیش فرما دیں شکریہ!

والسلام
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا :
"إقرأ القرآن في كل شهر" قال :قلت: يانبي الله إني أطيق أفضل من ذلك , قال :" فأقرأه في كل عشرين " قال قلت يانبي الله إني أطيق أفضل من ذلك , قال :" فأقرأه في كل خمسة عشر" قال: قلت :يانبي الله إني أطيق أفضل من ذلك , قال :" فأقرأه في كل عشر" قال :قلت: يانبي الله إني أطيق أفضل من ذلك , قال:"فأقرأه في كل سبع ولا تزد على ذلك " (بخاری ، فضائل القرآن :5052-5054 ، ومسلم ، کتاب الصیام :1159)
یعنی " ہرماہ میں قرآن مجید پڑھاکرو" میں نےکہا :اے اللہ کے نبی میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، توآپ نے فرمایا:"ہربیس دن میں پڑھاکرو" میں نےکہا : اے اللہ کے نبی میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، توآپ نے فرمایا: "ہرپندرہ دن میں پڑھاکرو" میں نےکہا : اے اللہ کے نبی میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، توآپ نے فرمایا:"ہردس دن میں پڑھاکرو" میں نےکہا : اے اللہ کے نبی میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، توآپ نے فرمایا:"ہرسات دن میں پڑھاکرو اوراس سے زیادہ مت کرنا"

عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہماکی ہی ایک دوسری روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"لم يفقه من قرأالقرآن في أقل من ثلاث " (ابودا‏ؤد، کتاب الصلاۃ :1394 ، ترمذی ، کتاب القراءۃ:2949 ، ابن ماجہ ،اقامۃ الصلاۃ :1347 ، علامہ البانی نے اس روایت کوصحیح قراردیاہے ، دیکھئے : صحیح سنن ابن ماجہ :1115) اورامام عبدالرزاق نے اسے بایں الفاظ نقل کیاہے :
"من قرأ فيما دون ثلاث لم يفهمه "
"یعنی جس نے تین دن سے کم میں قرآن ختم کیااس نے اسے کچھ سمجھا ہی نہیں "(مصنف عبدالرزاق :3/356)۔

مزید یہاں
شبینہ کی دینی و شرعی حیثیت
 

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي كَمْ أَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ قَالَ: «فِي شَهْرٍ»، قَالَ: إِنِّي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ، يُرَدِّدُ الْكَلَامَ أَبُو مُوسَى، وَتَنَاقَصَهُ حَتَّى قَالَ: «اقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ»، قَالَ: إِنِّي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: «لَا يَفْقَهُ مَنْ قَرَأَهُ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ» (سنن ابی داؤد: 1390)
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں کتنے عرصے میں قرآن پڑھوں؟ فرمایا: ایک مہینے میں۔ کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ ابو موسیٰ (ابن مثنی) نے یہ جملہ بار بار دہرایا۔ یعنی انہوں نے اس مدت میں کمی چاہی۔ بالآخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات دنوں میں پڑھو۔ کہا: میں اس سے بھی زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے تین دن سے کم میں قرآن پڑھا۔ اس نے اسے سمجھا ہی نہیں۔
فَقَالَ: «اقْرَإِ القُرْآنَ فِي كُلِّ شَهْرٍ»، قَالَ: إِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ فَمَا زَالَ، حَتَّى قَالَ: «فِي ثَلاَثٍ» (صحیح بخاری: 1978)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ مہینہ میں ایک قرآن مجید ختم کیا کر۔ انہوں نے اس پر بھی کہا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ اور برابر یہی کہتے رہے۔ یہاں تک کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین دن میں۔
«اقْرَأِ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ شَهْرٍ» قَالَ قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، قَالَ: «فَاقْرَأْهُ فِي عِشْرِينَ لَيْلَةً» قَالَ قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، قَالَ: «فَاقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ وَلَا تَزِدْ عَلَى ذَلِكَ» (صحیح مسلم: 1159)
ایک ماہ میں قرآن پڑھو۔ میں نے کہا: مجھ میں اور بھی قوت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیس دن میں ۔ میں نے کہا: اور قوت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات دن میں پڑھ لیا کرو اور اس سے زیادہ نہ کرو۔
 
شمولیت
اگست 17، 2014
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
26
جناب میں فیس بک پر ارسلان بھای کی پوسٹ پڑھتا اور بات بھی کرتا ھوں ایسی تو کوی بات نھیں
.
جناب مینے تصدیق کے بعد یہ بات کہی ہے، یہ ہر اس شخص کو اتمام حجت کے بغیر کافر کہتے ہیں جو اپنی جہالت میں شرکیہ افعال کر رہا ہو... اس طرح یہ دیوبندی، بریلوی اور شیعہ فرقہ کو کافر کہتے ہیں...
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
.
جناب مینے تصدیق کے بعد یہ بات کہی ہے، یہ ہر اس شخص کو اتمام حجت کے بغیر کافر کہتے ہیں جو اپنی جہالت میں شرکیہ افعال کر رہا ہو... اس طرح یہ دیوبندی، بریلوی اور شیعہ فرقہ کو کافر کہتے ہیں...
او بھائی جان، فضول باتیں نہ کرو یار، ایک علیحدہ تھریڈ کھول کر اس میں مجھے ٹیگ کر دو، پھر وہیں گفت و شنید کر لیتے ہیں۔ ان شاءاللہ
 
شمولیت
اگست 17، 2014
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
26
ارسلان ملک صاحب.. سنا ہے آپسے جو حق بات کرے اس کی آئ ڈی کو بلوک کر دیتے ہیں..
 
Last edited:

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
ارسلان ملک صاحب.. سنا ہے آپسے جو حق بات کرے اس کی آئ ڈی کو بلوک کر دیتے ہیں..
ہم نے تو یہ بھی
’’سنا ہے آپ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں‘‘
آپ نے بھی سنا ہے؟
 
Top