• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد فیض الابرار

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
9۔گھریلو ماحول کیسا ہے ؟ اہل خانہ علمی کاموں میں رکاوٹ تو نہیں بنتے ۔؟
گھریلو ماحول سو فیصد دینی تو نہیں ہے لیکن الحمدللہ ہر آنے والا دن سابقہ دن سے بہتر ہوتا ہے
میری اہلیہ کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جو دعوت اسلامی کے کٹر عملی چاہنے والے ہیں لہذا پہلا ھدف تو اس کی ذہن سازی تھی سو اللہ تعالی نے دعائیں سنی اور اب وہ اپنے خاندان میں اکیلی نہیں ہے بلکہ دو اور خواتین کو اپنا ہمنوا بنا لیا ہے تو سب سے پہلے پردہ کی مہم چلائی اور پھر نماز کی مہم چلائی پہلی مہم تو مکمل کامیاب ہوئی 100 فی صد گو کہ کچھ نے تو بطور فیشن عبایا لینا شروع کی تھی لیکن اب الحمدللہ سب لیتی ہیں اور دوسری مہم میں ابھی کوششیں جاری و ساری ہیں
میں نے نکاح کے بعد ایم اے کیا ، بی ایڈ کیا ، ایم فل کیا اور اب پی ایچ ڈی کی تو اہل خانہ کی بھرپور سپورٹ ہوتی نہیں شہر میں مختلف جگہوں میں ہفتہ وار ترجمہ و تفسیر کی کلاسز لیتا ہوں کبھی بھی مخالفت نہیں ہوئی بلکہ حوصلہ افزائی کی ۔ شاید میں نے کسی موضوع کے تحت اس پر بات بھی کی تھی اسے یہاں نقل کر دیتا ہوں :
گو کہ یہ طنز و مزاح کا تھریڈ ہے پھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔
لیکن میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دیتا ہوں ہر مشکل وقت میں اس کا تعاون میرے حوصلے بڑھاتا رہا اور اس کی قربانیوں کا جواب جس طرح دیا جانا چاہیے تھا میں نہیں دے سکا
اتنی شدید آزمائشیں تھی اور ہمیشہ ہنستی مسکراتی حالانکہ دینی تعلیم نہیں اس کے پاس لیکن ہمیشہ یہ کہتی تھی یہ آزمائش ہے گزر جائے گی بس صبر وتحمل سے کام لیں، نہ میرے گھر اور نہ اپنے گھر کسی کو کانوں کان خبر ہونے دی ، کہا کرتی تھی جس نے حل کرنی ہے اس پتا ہے اور کسی محتاج کو بتانے کا فائدہ نہیں آخر کو اس کی تربیت بھی میرے والد محترم کے ہاتھوں ہی ہوئی تھی رحمہ اللہ۔
ایک عورت کو جس جس چیز سے محبت ہو سکتی ہے وہ اس نے میرے لیے قربان کی
سچ ہے اچھی بیوی گھر کو جنت بنا دیتی ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
10۔اپنی طبیعت اور مزاج کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے ؟
یہ ابھی تک سب سے مشکل سوال ہے کہ اپنے بارے میں سچ بولنا بہت مشکل امر ہے اور آپ نے مجھے ایک امتحان میں ڈال دیا ہے
ایک تو میں لوگوں سے لڑائیاں جو کی ہوتی ہیں وہ بھول جاتا ہوں پہلے غصہ بہت کیا کیا کرتا تھا اور اب بہت کم ہو گیا ہے پہلے جب غصہ آتا تھا تو میرے ابی جی کہا کرتے تھے کہ جب غصہ آئے تو مجھ سے لڑ لیا کرو تو اب یہ بات میری اہلیہ کہا کرتی ہے
باقی مجھے اپنی پہچان نہیں ہے اس سوال کا جواب مجھ سے متعلق لوگ بہتر بتا سکتے ہیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
11۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ۔؟
انٹر نیٹ سے شناسائی بہت پرانی ہے یعنی 1995 لیکن استعمال کے آداب بہت بعد میں آئے جامعہ اسلامیہ میں وسائل تعلیمیہ پڑھنے کے بعد خیال آیا کہ ان امور کا مثبت استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے تو کیونکہ کمپیوٹر تو میں 1991 سے استعمال کر رہا ہوں جب ڈاس پر چلتا تھا اور ابھی بھی جسے حق ادا کرنا کہتے ہیں وہ نہیں ہو سکا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
میرے ابی جی رحمہ اللہ کی نصیحت تھی کہ اللہ جتنی بھی اولاد دے سب کے نام ح م د سے مشتق ہونے چاہیے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
محترم فیض بھائی!
اس نصیحت کی بنیاد کیا ہے؟
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
محترم فیض بھائی!
اس نصیحت کی بنیاد کیا ہے؟
نعیم بھائی اس نصیحت کی کوئی شرعی بنیاد نہیں ہے بس ابی جی رحمہ اللہ کی خواہش تھی کہ اللہ کی حمد اور توحید بیان کرنا یہ ان کی اولاد کا ھدف بن جائے تو ان کی اولاد میں سے صرف میں ہی اس طرف اآیا میری اولاد کے لیے پھر یہ خواہش در اآئی
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
12۔ کن کن مدراس میں بطور استاذ خدمات سرانجام دے چکے ہیں ؟ اور اس سلسلے میں اپنے تجربات سے آگاہ فرمائیں ۔
اگر تو مدارس سے مراد دینی اور دنیاوی دونوں ہیں تو
ابتدا اورنگی ٹاون کے ایک اسکول ملت کئیر سکینڈری اسکول سے ابتدا کی تھی جہاں میں ریاضیات اور فزکس پڑھاتا تھا
اور پھر زندگی کا ایک طویل عرصہ الدعوۃ سائنس کالج مریدکے میں گزرا
درمیان میں کچھ عرصہ چکسواری اآزاد کشمیر میں بھی ایک تعلیمی پروجیکٹ کا مسؤول رہا
ایک آرمی کالج میں طویل عرصہ اسلامیات پڑھائی
کراچی میں ایک بچیوں کا مدرسہ ہے وہاں تین سال پڑھایا
اور اب اپنی مادر علمی جامعہ ابی بکر میں گذشتہ چار سالوں سے تدریسی فرائض انجام دے رہا ہوں اور اعزازی طور پر کراچی کے مختلف مدارس بنات میں تفسیر، ریاض الصالحین اور زاد المعاد، تجلیات نبوت وغیرہ ہفتہ وار کلاسز لیتا ہوں لیکن بہت سخت شرائط کے ساتھ کہ میں الگ کمرے میں بیٹھ کر مائک پر پڑھاؤں گا اور کوئی طالبہ زبانی سوال نہیں کرے گی بلکہ لکھ کر کرے گی
اور تجربات کا خلاصہ صرف یہ ہے کہ استاد کو اپنے مضمون میں مہارت حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے باقی سب عیب چھپ جاتے ہیں اگر مضمون میں مہارت حاصل ہو واضح رہے مہارت کامل کی بات نہیں کر رہا بلکہ مہارت کی بات کر رہا ہوں تاکہ حق ادا ہو سکے ۔
میں جامعہ ابی بکر میں تاریخ اسلامی پڑھاتا ہوں تو اپنے طالب علموں کو مکتبہ لے جاتا ہوں اور امہات الکتب سے مطلوبہ مواد ان کے سامنے رکھتا ہوں اس سے مجھے بھی علمی فائدہ ہوتا ہے
اگر مجھے اجازت دیں تو اس سوال کا جواب بعد میں مکمل کر دوں گا ایک اہم کام آ گیا ہے وہ مکمل کر دوں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
13۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
پہلے تو فرصت میں کمپیوٹر پر گیم کھیلا کرتا تھا اور اب تو 24 گھنتے بھی کم لگتے ہیں مطالعہ، تصنیف و تالیف میں الحمدللہ ابھی تک مختلف موضوعات پر 6 کتب کا مواد مکمل کر چکا ہوں اور ترتیب بھی لگا چکا ہوں اور آج کل فرصت کو غنیمت جانتے ہوئے اس سب پر نظرثانی کر رہا ہوں اب یہ چھپیں گی کیسے تو یہ اللہ تعالی کو پتا ہے میں نہیں جانتا ویسے ایک بات ہے میرے اللہ تعالی بہت پیارے ہیں مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں کئی مرتبہ میں راستہ سے ہٹا پھر ایسے اسباب پیدا کیے میں پھر واپس آ گیا تو اللہ تعالی ہی اس کے اسباب پیدا کریں گے جیسے ابھی تک مجھے سیدھے راستے پر رکھا ہوا ہے
اور پریشانی میں تو صرف ایک حدیث پر عمل کرنے کی ہی کوشش کرنا شروع کی ہوئی ہے لیکن ابھی تک تو کامیابی حاصل نہیں ہوئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پریشان ہوتے تھے تو فورا نماز کی طرف متوجہ ہوتے تھے سچی بات ہے کبھی کبھی بہت ڈر اور خوف لگتا ہے کہ نماز بہت مشکل سے پڑھی جاتی ہے اور قرآن مجید کی وعید ہے کہ نماز صرف منافقوں پر بھاری ہوتی ہے بس یہ خوف کبھی کبھی میری نیندیں اڑا دیتا ہے اور پریشانی اور سوا ہو جاتی ہے
اور روز مرہ کے مشاغل تو تقریبا اعداد الدروس اور مطالعہ میں گزرتے ہیں کوئی باقاعدہ شیڈول تو نہیں بنا ہوا لیکن ایک خامی جو پتا نہیں کیسے میرے شیڈول میں در آئی ہے بچپن سے ہی بہت کوشش کی جان چھڑانے کی لیکن کمبل ہو چکی ہے نماز فجر کے بعد نیند ضرور لینی ہوتی ہے
ایک مرتبہ مریدکے میں کالج کی بالکونی میں نماز فجر کے بعد سونے کی کوشش میں لیٹا ہوا تھا کہ شیخ عبدالسلام بھٹوی حفظہ اللہ کسی کام سے مجھ سے ملنے آئے تو شیخ کا مزاج آپ سب لوگ جانتے ہیں کہنے لگے کہ بھئی فجر کے بعد سونا ثابت نہیں اور مسنون نہیں ہے رزق کی کمی اور قلت بھی ہوتی ہے اور صحت بھی متاثر ہوتی ہے تو آپ اپنے طلباء کو کیا سکھاتے ہیں ؟ بہت شرمندگی ہوئی
بہرحال کچھ وقت اپنے بچوں کے لیے کچھ وقت مطالعہ اور کچھ وقت کمیپوٹر شریف کو جو زبردستی اپنی جگہ بنا لیتا ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
14۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
میری زندگی کے دومقصد ہیں :
ایک ) اللہ تعالی کے اس فرمان پر عمل کرنا
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
اور عبادت بھی وہ جو شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کرتے ہیں :
العبادہ اسم جامع لکل ما یحبہ اللہ ویرضاہ من الاقوال والاعمال الظاہرۃ والباطنۃ
عبادت ایک ایسی جامع کیفیت کا نام ہے جو ان تمام اقوال و افعال خواہ ظاہری ہوں یا باطنی پر مشتمل ہے جو اللہ کو محبوب ہوں اور اس کی رضا کے لیے ہوں
میں چاہتا ہوں کہ میرا چلنا پھرنا سونا جاگنا اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا الغرض مکمل زندگی سب عبادت کے زمرے میں آ جائے
دوم) لوگوں کو قرآن مجید کی ترجمہ و تفسیر فقہ الواقع کے ساتھ پڑھاوں

اور خواہش یا خواب قرآن مجید حفظ کرنا جو اب تک پورا نہیں ہو سکا پتا نہیں پورا ہو گا بھی یا نہیں خود نہ بھی کر سکا تو اپنے تینوں بیٹوں کو قرآن مجید حفظ کرواوں گا ان شاء اللہ العزیز
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
15- تحرير و تقرير کے میدان میں قدم کب رکھا ؟ آپ کے خطبات یا تقاریر کا کوئی ریکارڈ ہے ۔؟
جہاں تک تحریر کی بات ہے تو بہت بچپن میں اس میدان میں قدم رکھ دیا تھا غالبا شاید میں چھٹی میں تھا تو اپنے اسکول میں اس حوالے سے حصہ لیا کرتا تھا باقاعدہ کسی مجلے میں جو تحریر چھپی وہ نہم کلاس میں تھا یعنی یہ بات ہے 1989 کی کراچی سے ایک ماہانہ بچوں کا مجلہ شائع ہوا کرتا تھا شاید اب بھی ہوتا ہو ساتھی کے نام سے تو اس پہلے تحریر پر مجھے خصوصی انعام بھی ملاتھا جو فاران کلب کی ایک تقریب میں دیا گیا تھا اس کے بعد تو یہ سلسلہ کبھی کم اور کبھی زیادہ چلتا ہی رہا پھر مختلف اخبارات میں کالم لکھنے شروع کیے جنگ، نوائے وقت ، پاکستان وغیرہ میں پھر اپنی مصروفیت اور تلاش معاش یا فکر معاش نے یہ ساری سرگرمیاں ختم کر دیں تھی اور اب جامعہ ابی بکر کے مجلے میں مستقل اور دیگر مجلات و اخبارات میں کبھی کبھی لکھ لیتا ہوں
اور جہاں تک تقریر کی بات ہے تو یہ اچانک ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ جس مسجد میں میں جمعہ پڑھا کرتا تھا تو وہاں خطیب صاحب کسی وجہ سے نہیں آئے اب جمعہ کا خطبہ کون دے کچھ ساتھیوں کو پتا تھا کہ میں جامعہ ابی بکر میں پڑھتا ہوں تو انہوں نے میری طرف اشارہ کر دیا اور میرے ہاتھ پاوں پھول گئے تھے اور دل کر رہا تھا کہ یہاں سے بھاگ جاوں کیونکہ مجھے میں دنیا دار ماحول سے جامعہ پڑھنے گیا تھا اور ابھی تک تو اس ماحول کو ذہنی طور پر قبول ہی نہیں کیا تھا اور معہد اول میں پڑھتا تھا اس وقت ۔ علی کل حال ان ساتھیوں کے اصرار پر منبر پر کھڑا تو ہو گیا تھا ٹانگیں بری طرح کانپ رہی تھی وہ تو خیر ہوئی کہ ڈائس کے پیچھے کھڑا تھا زیادہ تر لوگوں کو پتا ہی نہیں چلا اب منبر پر کھڑا تو ہو گیا تھا لیکن یہ نہیں پتا تھا کہ کیا بولنا ہے اور کس موضوع پر بولنا ہے سچ تو یہ ہے کہ بولنا آتا ہی نہیں تھا صحیح طور پر تو آج بھی بولنا نہیں آتا لیکن اس وقت تو صفر سے بھی بہت نیچے تھا اللہ نے کرم کیا ایک دن قبل کلمہ طیبہ کی شروط پڑھی تھی اور ان کا رٹا لگایا تھا بس وہ شروط ہی شروع کر دی حلق خشک ہو رہا تھا لیکن کسی نہ کسی طرح سے وہ وقت پورا کیا ۔اور جامعہ اسلامیہ سے فراغت کے بعد تو دروس اور خطب جمعہ کا ایک طویل سلسلہ ہے جس کا کوئی شمار نہیں ابھی پچھلے چار سالوں سے بھٹائی آباد گلستان جوہر کی ایک مسجد میں باقاعدہ جمعہ پڑھاتا ہوں اور ایک جمعہ جامعہ ابی بکر میں ہوتا ہے
ریکارڈنگ کبھی تو سامعین کر لیتے ہیں اور کبھی خود کر لیتا ہوں لیکن زیادہ تر خود کرتا ہوں وہ بھی اس لیے کہ سن کر اپنی اصلاح کر سکوں
البتہ کراچی میں بچیوں کے ایک مدرسے میں پچھلے تین سالوں سے دورہ ترجمہ و تفسیر کروا رہا ہوں تو انہوں نے مکمل قرآن ریکارڈ کیا تھا اور اب غالبا مدرسہ کی انتظامیہ اپنی طالبات کے ذریعے اسے تحریری شکل میں مرتب روا رہی ہے اور اسی طرح ریاض الصالحین ایکک جگہ پڑھاتا ہوں تو اس کی ریکارڈنگ بھی ہو رہی ہے اور اسی طرح زاد المعاد ابن القیم رحمہ اللہ کی بھی ریکارڈنگ ہو رہی ہے
اور پچھلے دنوں جہاں علم نافع کے تحت سیرت کانفرنس کروائی تھی وہاں بھی ترجمہ قرآن و تفسیر کی ہفتہ وار کلاس لیتا ہوں تو وہاں بھی الگ سے ریکارڈنگ کی جا تی ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
16۔ علمی نظریات کو تحریر یا تقریر کی صورت میں آگے منتقل کرنے سے پہلے کسی معتبر عالم دین سے ’’ نظر ثانی ‘‘ کروانے کے بارےمیں آپ کا کیا خیال ہے ۔؟
اس سوال کا جواب تو معلوم و معروف ہونا چاہیے۔ اساتذہ کرام شفقت کرتے ہیں سو آگے بھی کریں گے اور اصلاح کی گنجائش ہمہ وقت باقی رہتی ہے
 
Top