ایک گورنمنٹ سکول کے ٹیچر تھے اور سابقہ کٹر بریلوی پھر ابی جی رحمہ اللہ کے سوالات کا طویل سلسلہ تھا جس نے تحقیق کرنے پر مجبور کیا اور پھر اہلحدیث ہوئے اور اہلحدیث کیا ہوئے تھے کہ آزمائشوں کا پہاڑ تھا سگے بہن بھائیوں نے ساری زندگی شدید نفرت کی اور نفرت کا اندازہ اس امر سے لگا لیں کہ دادا ابو رحمہ اللہ کی میت سامنے تھی اور سگے بہن بھائیوں نے نہ تو نماز پڑھی اور نہ ہی دعا کی کہ یہ بے دین ہو کر مرا ہے اور اس کے بعد ان کی ان انتہاپسندانہ نفرتوں کا نشانہ میرے ابی جی رحمہ اللہ بنے کہ اس کی وجہ سے ہمارا بھائی ہمارے ہاتھ سے گیا اور بے دین ہو کر مرا اور پھر ہم بلکہ آج تک بلواسطہ اور بلا واسطہ نشانہ بن رہے ہیں ایک بہت بڑا خاندان رکھنے کے باوجود اپنے خاندان میں سے کسی سے مل نہیں سکتے ۔ بہرحال یہ تو ایک طویل کہانی ہے جسے میں نے اپنے ابی جی رحمہ اللہ سے کئی مرتبہ سنا اور یقین نہیں آتا کہ آج کے دور میں بھی دین بدلنے پر اتنا تشدد اور اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے