• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
سنا ہے طلاب امتحانوں سے نہیں ڈرتے بلکہ اُن کے نتائج سے ڈرتے ہیں...ابتسامہ!
لیکن یہاں تو امتحان سے ھی ڈر لگ رھا ھے.
اب خود سوچۓ رات کے 1:30 بج رھے ھیں اور میں لیٹا شب بیداری کر رھا ھوں.(ابتسامہ) نیند کا غلبہ ھے. کل تفسیر (تفسیر جلالین) کا پرچہ ھے. دن میں پڑھ نہ سکا تو اب کسر پوری کر رھا ھوں.
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
لیکن یہاں تو امتحان سے ھی ڈر لگ رھا ھے.
اب خود سوچۓ رات کے 1:30 بج رھے ھیں اور میں لیٹا شب بیداری کر رھا ھوں.(ابتسامہ) نیند کا غلبہ ھے. کل تفسیر (تفسیر جلالین) کا پرچہ ھے. دن میں پڑھ نہ سکا تو اب کسر پوری کر رھا ھوں.
میری بات کو تقویت ملی کہ ڈر نتائج کا ہوتا ہے امتحان کا نہیں..
ورنہ آپ یہ دو سطریں بھی نہ لکھتے اور کان لپیٹ کر صرف اور صرف امتحان کی تیاری فرماتے...لیکن امتحان کا ڈر ہو تو...ابتسامہ!
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
میری بات کو تقویت ملی کہ ڈر نتائج کا ہوتا ہے امتحان کا نہیں..
ورنہ آپ یہ دو سطریں بھی نہ لکھتے اور کان لپیٹ کر صرف اور صرف امتحان کی تیاری فرماتے...لیکن امتحان کا ڈر ہو تو...ابتسامہ!
جناب پڑھتے پڑھتے نیند کا غلبہ ھوا تو سوچا لاؤ تھوڑا وزٹ کر لیں. (ابتسامہ)
ان شاء اللہ پندرہ منٹ بعد سے پھر سے شروع کروں گا.
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بائ دا وے محترم بھائ!
یہ کان لپیٹنا کوئ محاورہ ھے کیا؟؟؟
یا آپ کے یہاں سردی ھے ( ابتسامہ)
ہو سکتا ہے کہ کوئی محاورہ ہی ہو...کوئی پکا نہیں پتا...البتہ اس کو مفید پایا ہے جب بیگم کی کسی بات کو نظر انداز کرنا ہو...اور سردیوں میں یہ نسخہ کیمیا ہی ثابت ہوتا ہے....ابتسامہ!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
عادت تو بدلی جا سکتی ہے مگر فطرت نہیں بدلتی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

جب چھوٹے ھوتے تھے تو کپڑے میلے اور دل صاف ھوتے تھے.اب بڑے ھونے کے بعد کپڑے صاف اور دل میلے ھوتے ہیں.
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جو بچہ اس دنیا میں آتا ہے اللہ کی معرفت اُس کی فطرت میں شامل ہوتی ہے اور وہ فطرتا توحید پر ہوتا ہے۔ اس فطرت کو مسخ کرنے کا کردار اُس کے والدین و معاشرہ وغیرہ سرانجام دیتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جب کبھی بڑی بڑی گاڑیوں سے تفاخر سے گردن اکڑائے لوگوں کو باہر نکلتے دیکھتا ہوں،
یا مونچھوں کو بل دیتے ، پگڑی کے پیچ ٹھیک سے جماتے کسی وڈیرے یا چوہدری کو دیکھتا ہوں
یا کسی کو اپنے نام کے ساتھ فخر سے الحاج، علامہ، ڈاکٹر ، پروفیسر ، یا دیگر القابات لگائے دیکھتا ہوں ،،،،،،
تو سوچتا ہوں کیوں نہ میں بھی کسی بات پر فخر کروں۔
آخر کچھ تو ہو جس پر میں بھی گردن اکڑا کر چلوں۔
لیکن پتہ نہیں کیا ماجرا ہے میں جب حسب و نسب پہ فخر کرنے کا سوچتا ہوں تو نوح کے بیٹے کا ڈوبنا یاد آجاتا ہے۔
اگر میں مال و اسباب پہ نازاں ہونے کا سوچوں تو قارون کا زمین میں غرق ہونا یاد آجاتا ہے۔
اگر میں علم و فن و عبادات پہ فخر کرنے کا سوچوں تو ابلیس کا دھتکارا جانا یاد آجاتا ہے۔۔۔۔

ایسے میں کانوں میں ایک آواز گونجتی ہے۔

فَاِنَّا خَلَقنٰکُم مّن تُرَابٍ ثمَّ مِن نُّطفۃٍ۔۔۔۔۔۔… (الحج، ۵ )
'پس ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفہ سے۔۔۔۔۔''

اس آواز کے ساتھ ہی میری سب سوچیں سلب ہو جاتی ہیں۔ سب کچھ بےمایا و بے وقعت لگنے لگتا ہے۔
دماغ سے غرور و تکبر کاخیال ہوا ہو جاتا ہے اور شدت سے اپنی کم مائیگی کا احساس ہوتا ہے۔
پھر سوچتا ہوں میرا رب کتنا کریم ہے کہ
جس نے مجھے میری اوقات سے بڑھ کر نوازا،
علم و شعور عطا کیا،
میرے عیبوں کی پردہ پوشی کی،
مجھے وہ بھی عطا کیا جس سے میں واقف بھی نہ تھا۔
یہ خیال آتے ہے میں اپنی پیشانی زمین پر ٹکا کر اس کی عظمت و بڑائی اور اپنی کم مائیگی کا اعتراف کرتا ہوں۔


فالحمد لله أولاً وآخرا

منور حسین ناگرا
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
حلب نہیں ، میرا قلب مر گیا ہے !
#حلب_کے_شہیدوں_کو_سلام

Sent from my SM-E700F using Tapatalk
 
Top