- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,497
- پوائنٹ
- 964
الذي جمع مالا و عدده
ہلاکت و تباہی کا ایوارڈ جن لوگوں کو دیا گیا ہے ، ایسے لوگوں کی نفسیات کے متعلق یہ بھی ذکر ہوا ہے کہ وہ مال کو جمع کرتے ، اور گنتے ہیں ۔
یہاں اگر غور کیا جائے تو صرف جمع کرنے اور گنتی کا تذکرہ ہے ، کھانے پینے ، عیش و عشرت ، فضول خرچی ، اسراف وغیرہ کا کوئی تذکرہ نہیں ۔
درہم و دینار کے غلاموں کے حالات و واقعات سن کر احساس ہوتا ہے کہ مال کو صرف جمع کرنے اور اس کی گنتی میں ہی لگے رہنا ، یہ بذات خود ایک بہت بڑی سزا ، مشقت اور آزمائش ہے ۔
آپ بڑے بڑے سرمایہ داروں کو دیکھ لیں ، کروڑوں ، اربوں کھربوں کی ان کی زندگی میں اس کے سوا اور کوئی حیثیت ہے کہ بنکوں کی جانب سے انہیں اعداد و شمار مل جاتے ہیں ، زیادہ سے زیادہ ایک بنک سے منتقل ہو کر دوسرے میں ، یوں اس طرح ان کی جگہ تبدیل ہوجاتی ہے ، لیکن نہ کسی غریب کے کام آئے ، نہ کسی امیر نے ان سے فائدہ اٹھایا ، اور خود صاحب مال بھی آخر سب کچھ چھوڑ کر خالی ہاتھ روانہ ہوا ، وہی لالي پاپ بعد میں ورثاء کو مل گیا کہ ہم ارب کھرپ پتی ہیں ، نیکی کے کاموں میں خرچ نہ کیا تو وہ بھی انہیں ’ اعداد و شمار ’ کی لڑائی لڑتے ایک دن قبروں میں جا اتریں گے ۔
ألهكم التكاثر * حتى زرتم المقابر

Last edited: