دو دن ہی ہوۓ. ایک صاحب نے میرے فورم کی ایک پوسٹ فیسبوک پر ڈالی. میں نے ان سے کہا کہ آپ پلیز فورم کا لنک بھی دے دیا کریں. تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں. کوئی زور زبردستی نہیں کی. بس انکو خیرخواہ سمجھ کر کمنٹ کر دیا. ان صاحب نے بھی کہا کہ ٹھیک ہے بھائی ان شاء اللہ اگلی مرتبہ سے لنک بھی شامل کروں گا. بات ختم ہوگئی.
اسی رات کو ان صاحب کے پروفائل پر کچھ دیکھنا تھا تو سرچ کیا. لیکن مجھے حیرت ہوئی کہ انکی پروفائل شو ہی نہیں ہر رہی. مجھے عجیب سا محسوس ہوا. مجھے پتہ چل گیا کہ انھوں نے بلاک کر دیا ہے. لیکن یہ بات عقل سے پرے تھی کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا. دل یقین کرنے کو راضی نہیں تھا. لیکن بلاک تو ہو ہی چکا تھا.
خیر واٹس ایپ پر میسیج کیا. اور کہا کہ جناب اگر آپ کو لنک شیئر نہیں کرنا تھا تو نہ کرتے. کوئی زبردستی تھوڑی تھی. آپ نے ایک دوسرے شخص کی محنت کو اپنے نام سے شیئر کیا. یہ غلط کیا.
انکا جواب اگلے دن آیا. اور جب انھوں نے بلاک کرنے کی وجہ بتائی تو حیرت ہوئی. انھوں نے کہا کہ آپ نے میرے کمنٹ کرنے کے بعد رپلائی نہیں دیا اسلۓ بلاک کیا. حالانکہ بات ختم ہوچکی تھی تو رپلائی کس لۓ کرنا تھا؟ ایک اور وجہ بتائی بلاک کرنے کی کہ آپ نے کمنٹ میں کیوں لکھا کہ لنک شیڑ کریں. آپ کو پرسنل میں بولنا چاہیۓ تھا. اسکے بعد بھی کئی باتیں ہوئیں. اور کئی جھوٹ بولے. لیکن پھر دوبارہ مجھے بحال کردیا.
اب سوچتا ہوں کہ آخر میری غلطی کیا تھی؟ کیا انکے بلاک کرنے کی وجہ واقعی درست تھی؟؟؟