• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
یہ دنیا والے بھی کیا عجیب ہے

بارات میں دولہا پیچھے اور دنیا آگے چلتی ہے جبکہ جنازہ میں میت آگے اور دنیا پیچھے چلتی ہے یعنی دنیا خوشی میں آگے اور غم میں پیچھے ہو جاتی ہے موم بتی جلا کر مُردوں کو یاد کرنااور موم بتی بجھا کر سالگرہ منانا عمر بھر بوجھ اٹھایا ایک کیل نے .اور لوگ تعریف تصویر کی کرتے رہے .پازیب ہزاروں روپے میں آتی ہے، پر پیروں میں پہنی جاتی ہےاور .بِندیا ایک روپے میں آتی ہے مگر پیشانی پر سجائی جاتی ہے...اس لئے قیمت معنی نہیں رکھتی قسمت معنی رکھتی ہے نیم کی طرح کڑوا علم دینے والا ہی سچا دوست ہوتا ہے،میٹھی بات کرنے والے تو چاپلوس بھی ہوتے ہیں.تاریخ گواہ ہے کہ آج تک نیم میں کبھی کیڑے نہیں پڑے.اور مٹھائی میں تو اکثر کیڑے پڑ جایا کرتے ہیں اچھے راستے پر کم لوگ چلتے ہیں لیکن برے راستے پر اکثریت چلتی ہے شراب بیچنے والا کہیں نہیں جاتا،پر دودھ بیچنے والے کو گھر گھر اور گلی کوچے بھٹکنا پڑتا ہے.دودھ والے سے بار بار پوچھا جاتا ہے کہ دودھ میں پانی تو نہیں ڈالا؟جبکہ شراب میں خود ہاتھوں سے پانی ملا ملا کر پیتے ہیں.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
کاپی پیسٹ کے متعلق اس تھریڈ کے نظام کی خلاف ورزی پر محترم محمد عامر یونس صاحب کو 7 دن کے لیے یہاں لکھنے پر پابندی لگائی جاتی ہے ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اکثر ہماری جیت کا مقصد کسی کی ہار ہوتی ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
اکثر ہماری جیت کا مقصد کسی کی ہار ہوتی ہے۔
دو میں سے ایک نے ’ جیتنا ‘ یا ’ ہارنا ‘ تو ہوتا ہی ہے ۔
یہ بات ضرور ہے کہ لوگ ’ جیت ‘ کر ’ ہار ‘ گلے میں ڈالتے ہیں ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
دو میں سے ایک نے ’ جیتنا ‘ یا ’ ہارنا ‘ تو ہوتا ہی ہے ۔
یہ بات ضرور ہے کہ لوگ ’ جیت ‘ کر ’ ہار ‘ گلے میں ڈالتے ہیں ۔
جیت کا مقصد سیکھنا ہونا چاھئیے اور بہتر سے بہترین کا سفر۔بات کا یہ مقصد تھا بھائی۔
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
ہم اس امن کے قائل نہیں ہیں جس میں ایک طاقت ور کاظلم ایک کمزور کو اپنی بے بسی پر قانع رہنے پر مجبور کردیتا ہے۔ نسیم حجازی
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
دوسروں کے معائب پر نہیں ، زندگی اپنے محاسن پر بسر کی جاتی ہے !
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
زبان و قلم مصلحتوں کا شکار ہو جائیں تو صداقتیں دفنا دی جاتی ہیں اور بہتان اچھالے جاتے ہیں !
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
دینی ابحاث میں ”ہار“ کسی کی نہیں ہوتی اگر مقصد حصولِ حق ہو۔
دینی ابحاث میں دونوں فریق ”ہارتے“ ہیں اگر مقصود ”جیت“ ہو۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
عقیدے پر دلیل دینی ہو تو دعاؤں کو پیش کریں. جو دعائیں مشروع ہیں ان میں عقیدہ کتنے احسن انداز میں بیان کیا گیا ہے.
اللہ اکبر!
 
Top