• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سورہ مریم خصوصا سورت کا آخری رکوع عیسائیوں کی عید کا بہترین جواب ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
میں پورے انہماک سے استری کر رہی تھی کہ سربراہ گھرانہ نے آ کر استری کا نمبر 6 سے 4 پر کر دیا۔ کہنے لگے"آہستہ رکھا کرو۔۔میرےکپڑے نہ جل جائیں"
استفسار پر بتانے لگے کہ بچیوں نے کل یہاں رکھا کپڑا جلایا تھا۔
میں نے نمبر دوبارہ 6 پر گھماتے ہوئے بتایا"نہیں!تیز گرم کا مسئلہ نہیں ہے۔دراصل مردوں کے کپڑے ان کی طرح ڈھیٹ ہوتے ہیں،کچھ اثر نہیں لیتےجبکہ خواتین کے کپڑوں کو ان کی طرح بات بے بات جل جل کباب ہونے کا شوق ہوتا ہے"))
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
آج امت مسلمہ نے "وانتم الاعلون" کو تو یاد رکھا لیکن "ان کنتم مومنین" کو بھلا دیا
 
Last edited by a moderator:

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ہمارے دور کے کارٹونز میں کانا ہمیشہ چور ہوتا تھا۔جس کی آنکھ پر کالی پٹی بندھی ہوتی،ہمیشہ دیکھتے ہی پہچان لیتے کہ ڈاکو یا بحری قزاق ہے اور آج کارٹونز میں اکثر ہیرو اور اہم کردار کانا ہے۔انیمیز میں کانا کردار مناسب نہیں لگتا تو اس کی ایک آنکھ کٹے بالوں میں چھپا دی جاتی ہے۔دجال کے آنے سے قبل بذریعہ کارٹونز ایک مکمل پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے جس کا شکار اہل علم گھرانے بھی اور خصوصا وہ نسل ہو رہی ہے جسے خود یا اس کی نسل کو دجال کا سامنا کرنا پڑے گا۔آج بچوں سے پوچھ لیجیے کہ ایک آنکھ کس کی ہے؟قسمت سے ہی دجال کا نام لیں گے۔اس ضمن میں ہمیں اپنی ذمہ داری کو خوبی سے نبھانے کا عہد کرنا ہے۔کارٹونز دیکھ بھال کر دیکھائیے(اس حوالے سےیہ تحریر بہت مفید ہے)۔رات کو سوتے وقت کہانی کے طور پر یا بات چیت کے دوران بچوں کو دجال کے متعلق بتائیے،سورۃ الکہف کی آخری دس آیات یاد کروائیے اور پڑھائی کے قابل بچوں کو علامات قیامت پر ضرور کوئی کتاب پڑھائیے۔
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
عجیب و غریب سوال

آج پیج پر کسی نے سوال کیا ہے کہ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی کے خواب میں آکر میلاد منانے کے لۓ کہیں تو کیا کرنا چاہیۓ؟
ابتسامہ
اگر آپ کے نزدیک یہ نصوص سے ثابت نہیں تو نہیں منایا جائے گا۔کیونکہ اگر نبی اکرم کسی غلط چیز کا حکم دیں تو وہ نہیں کی جائے گی۔۔۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اگر آپ کے نزدیک یہ نصوص سے ثابت نہیں تو نہیں منایا جائے گا۔کیونکہ اگر نبی اکرم کسی غلط چیز کا حکم دیں تو وہ نہیں کی جائے گی۔۔۔
مزے کی بات تو ابھی معلوم ہوئی ہے. خاتوں کہتی ہیں کہ انکی ٹیچر جب میلاد میں تھیں تو انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سامنے دیکھا تھا. نور اتنا تھا کہ وہ بیہوش ہو گئیں. وہاں کی عورتوں نے جب پانی ڈالا تب جا کر ہوش آیا.... ابتسامہ
یہ خواب بھی اسی ٹیچر کا ہے. محترمہ (سائلہ) کہتی ہیں کہ اب وہ میلاد نہیں مناتی ہیں. لہذا انکی ٹیچر کہتی ہیں کہ میلاد نہ منانے کی وجہ سے انکے ماموں کے گھر میں آگ لگ گئی ہے. نبی نے کہا ہے کہ میلاد مناؤ.....
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اگر آپ کے نزدیک یہ نصوص سے ثابت نہیں تو نہیں منایا جائے گا۔کیونکہ اگر نبی اکرم کسی غلط چیز کا حکم دیں تو وہ نہیں کی جائے گی۔۔۔
محترم!
اپنے مراسلے پر غور کر لیں. ویسے یہ تھریڈ بحث ومباحثہ کا نہیں
 
Top