اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
خصوصا میرا اور عموما ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے منصب اور ذمہ داری کو چھوڑ کر دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتا ہے۔غیر شادی شدہ،شادی شدہ حضرات اور تربیت اولاد کو زیر بحث لائیں گے۔شادی شدہ اپنی زندگی کو سمجھنے کی بجائے غیر شادی شدہ حضرات کا لائحہ عمل تیار کرتے ہیں۔یہ باتیں بالکل بھی نا مناسب نہیں،لیکن ہمیں اپنے شعبے پر پہلے کام کرنا ہے۔اسے توجہ دینی ہے۔اس متعلق ہر ممکن کتاب و مواد دیکھنا ہے۔ایک غیر شادی شدہ لڑکی گھرداری اور بطور بیٹی،بہن اپنے آپ کو بہترین بنانے کی کوشش کرے اسی طرح غیر شادی شدہ لڑکا۔شادی شدہ اپنے آپ میں بہترین بیوی،خاوند کی صفات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بہترین ماں،باپ بننے کے لیے تیار کرے۔دوسرے موضوعات پر کام کیجیے،ضرور کیجیے لیکن اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے بعد۔