السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج سارا دن بجلی آنکھ مچولی کھیلتی رہی..اور ہم سوائے بیگم کی بنائی ہوئی سحری و افطاری سے لطف اندوز ہونے کے اور کچھ نہ کر سکے..خیر کل کے گھریلو کام جو انجام پائے اُن کی تفصیل پیش خدمت ہے:
پانی والے پائپ کے دونوں سروں کو واشنگ مشین اور نلکے کے مطابق کیا تا کہ بیگم آسانی سے کپڑے دھو سکے..
کچن میں ایک نیا تین منزلہ لوہے کا ریک لگایا تا کہ بیگم کو برتن رکھنے میں آسانی ہو..
پانی والی موٹر کی ساکٹ کے اندر اسپارکنگ ہونے کی وجہ سے بیگم خوفزدہ رہتی تھی، اُسے تبدیل کیا تا کہ بیگم کو کچھ سکون میسر ہو..
ابتسامہ!