محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,803
- پوائنٹ
- 1,069
"ہاں عرب امریکہ کے غلام ہیں "!!
سعودی عرب کے مخالفین پوائنٹ نوٹ کرلیں .
جہاں پناه صدر اوبامہ ہندوستان میں پهر رہے تھے کارٹون نما ہندوستانی پردهان منتری نریندر مودی چائے کی کیتلی اور پیالیاں اٹهائے پیچهے پیچهے تهے ، ادهر ہمارے وزیراعظم جناب میاں نواز شریف کو رات شاید خواب میں آیا تها کہ جہاں پناه ہندوستان سے سیدهے پاکستان آرہے ہیں ، سو اسلام آباد کی تمام مساجد اور مدارس اس روز اپنے مکینوں پر جیل بنادیے گئے ، فیصل مسجد میں ظهر کی نماز نہ ہوسکی ، یہ پہلا منظر ہے !
دوسرا منظر سعودی عرب کے کیپیٹل ریاض کا ہے جہاں عین پروٹوکول کے دوران اذان ہونے پر شاه سلمان بن عبدالعزيز صدر اوبامہ کو کهڑا چهوڑ کر مسجد چلے جاتے ہیں ، یہ منظر پوری دنیا نے دیکها ، ہاں ایک اور منظر بهی ملاحظہ کیجئے یہ تصویر بهی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ایئرپورٹ کی ہے جہاں ایک بار پهر جہاں پناه صدر اوبامہ پہنچے ہیں مگر ان کے استقبال کے لئے شاه سلمان موجود ہے نہ ہی ان کا نائب ہاں البتہ ریاض شهر کا مئیر صدر اوبامہ کو مرحبا کہتے ہیں ، جب کہ تهوڑا ہی عرصہ پہلے جب اسلامی ممالک کے سربراہان آئے تهے تب شاه سلمان خود آیئرپورٹ جا کر استقبال کرتے نظر آئے تهے.!!
ہاں عرب امریکہ کے غلام ہیں !
فردوس جمال