عدیل سلفی
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 21، 2014
- پیغامات
- 1,717
- ری ایکشن اسکور
- 430
- پوائنٹ
- 197
کسی قوم کی دشمنی انسان کو "تعصب" میں مبتلا کردیتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس قوم کے ساتھ غلط رویہ اختیار کر بیٹھتا ہے، پھر اس میں "انصاف اور نا انصافی" کی تمیز باقی نہیں رہتی لیکن امت مسلمہ کا تو مقصد وجود ہی قیام عدل ہے، اس لیے اسے کسی قوم کی دشمنی سے ایسا متاثر نہیں ہونا چاہیے کہ وہ "عدل" کا دامن چھوڑے بلکہ اس کا امتیازی وصف یہ ہونا چاہیے کہ اپنے تمام معاملات میں حتی کہ اپنی سیاسی پالیسی میں بھی وہ عدل و انصاف پر کاربند رہے.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے "تربیت یافتہ گروہ" میں یہ "وصف" موجود تھا وہ نہ تو اپنے دشمن کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کرتے اور نہ ہی ان کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے حتی کہ جنگ میں بھی وہ زیادتی کے مرتکب نہ ہوتے وہ لاشوں کی بے حرمتی نہ کرتے، بچوں اور بوڑھوں کو قتل نہ کرتے نہ عورتوں کی عزت لوٹتے، اس لیے وہ اس بات کے اھل قرار پائے کہ "عدل کے ساتھ حکومت کریں" اور زمین کو عدل سے بھر دیں.