• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
ﮔﻤﺸﺪﮦ ﻧﻤﺎﺯﯼ ﺑﺮ ﺁﻣﺪ........
ﺁﭖ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﻳﮧ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺧﻮﺷﯽ ﮨﻮﮔﯽ ﮐﮧ ﮔﺰﺷﺘﮧ ﺑﺮﺱ ﺟﻮ ﻧﻤﺎﺯﯼ ﻋﻴﺪ ﺍﻟﻔﻄﺮ ﮐﮯ ﺩﻥ ﻋﻴﺪ ﮔﺎﮦ ﺳﮯ ﻻﭘﺘﮧ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﻭﮦ ﺳﺒﮭﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﻣﺴﺎﺟﺪ ﻣﻴﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﭼﮑﮯ ﮨﻴﮟ....ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺗﺤﻘﻴﻘﺎﺕ ﺳﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺸﮩﻮر ﺩﮨﺸﺖ ﮔﺮﺩ ﺗﻨﻈﻴﻢ ﺣﺰﺏ ﺍﻟﺸﻴطان ﻧﮯ ﺍﻧﮑﻮ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﻴﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﺎﮨﻢ ﺍﺱ ﮔﺮﻭﮦ ﮐﮯ ﺳﺮﻏﻨﮧ ﺍﺑﻠﻴﺲ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺳﺮﮐﺶ ﺳﺎﺗﮭﻴﻮﮞ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﻳﮏ ﻣﺎﮦ ﮐﯽ ﻗﻴﺪ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺍﻟﺒﺘﮧ ﺍﺑﻠﻴﺲ ﻧﮯ ﺍﻥ ﻧﻤﺎﺯﯼ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﮬﻤﮑﯽ بهی ﺩﯼ ﮨﮯ . .....ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﻥ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﻳﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻋﻴﺪ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻣﺴﺎﺟﺪ ﮐﺎ ﺭﺥ ﮐﺮﻳﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺑﻠﻴﺲ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺸﻦ ﻣﻴﮟ ﮐﺎﻣﻴﺎﺏ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﮯ (شکریہ)
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبارکاتہ

ﮔﻤﺸﺪﮦ ﻧﻤﺎﺯﯼ ﺑﺮ ﺁﻣﺪ........
ﺁﭖ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﻳﮧ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺧﻮﺷﯽ ﮨﻮﮔﯽ ﮐﮧ ﮔﺰﺷﺘﮧ ﺑﺮﺱ ﺟﻮ ﻧﻤﺎﺯﯼ ﻋﻴﺪ ﺍﻟﻔﻄﺮ ﮐﮯ ﺩﻥ ﻋﻴﺪ ﮔﺎﮦ ﺳﮯ ﻻﭘﺘﮧ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﻭﮦ ﺳﺒﮭﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﻣﺴﺎﺟﺪ ﻣﻴﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﭼﮑﮯ ﮨﻴﮟ....ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺗﺤﻘﻴﻘﺎﺕ ﺳﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺸﮩﻮر ﺗﻨﻈﻴﻢ ﺣﺰﺏ ﺍﻟﺸﻴﻄﻴﻦ ﻧﮯ ﺍﻧﮑﻮ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﻴﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﺎﮨﻢ ﺍﺱ ﮔﺮﻭﮦ ﮐﮯ ﺳﺮﻏﻨﮧ ﺍﺑﻠﻴﺲ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺳﺮﮐﺶ ﺳﺎﺗﮭﻴﻮﮞ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﻳﮏ ﻣﺎﮦ ﮐﯽ ﻗﻴﺪ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺍﻟﺒﺘﮧ ﺍﺑﻠﻴﺲ ﻧﮯ ﺍﻥ ﻧﻤﺎﺯﯼ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﮬﻤﮑﯽ ﺩﯼ ﮨﮯ . .....ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﻥ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﻳﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻋﻴﺪ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻣﺴﺎﺟﺪ ﮐﺎ ﺭﺥ ﮐﺮﻳﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺑﻠﻴﺲ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺸﻦ ﻣﻴﮟ ﮐﺎﻣﻴﺎﺏ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﮯ...



منقول
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
جزاک اللہ خیرا
کافی دن بعد محدث بک آیا ہوں اسلئے پتہ نہی لگا. مجھ سے ان سبسکرائب ہوگیا تھا بیچ میں
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اسی لیے تو بزرگوں نے اس تھریڈ کے بارے پیشگی فرمایا تھا:
ہاں اس لڑی میں کاپی پیسٹ اور لمبی تحریریں پوسٹ کرنے سے اجتناب کریں ، جو لکھنا ہے ، خود لکھیں
لیکن ہم ہیں کہ بس "یا کاپی پیسٹ تیرا ای آسرا اے"۔۔۔ابتسامہ!
بھائیو! چار اپنے الفاظ کسی کے ایک صفحے سے بہتر ہیں۔۔۔ ہا ہا ہاہا ۔۔ ہی بھلا کیوں نہ ہو۔۔
لگتا ہے کہ کوئی نیا محاورہ بن گیا ہے۔۔ابتسامہ!
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
اور ہاں سنو ! میں تنگ نظر ہوں
.................................................
جی ہاں میرا ایک ہی بیٹا ہے ....مسیّب قدوسی ...مجھ کو اس سے بہت محبت بھی ہے اور ہماری بہت زیادہ دوستی بھی مگر ....واللہ اگر میرے نبی پاک کی شان ،آپ کی حرمت کی حفاظت میں اس کی جان چلی جایے ، اور میں اس کو کبھی نہ دیکھ سکوں ...تو یہ کوئی مہنگا سودا نہ ہو گا ....
.....اور ہاں سنو میں تنگ نظر ہوں ..جس ختم نبوت کے تحفظ کے واسطے ہمارے سفید داڑھیوں والے بزرگوں نے اپنے لہو سے شاہراہیں گلرنگ کیں ..اس ختم نبوت پر اگر کوئی سوال اٹھائے گا ...تو واللہ ہم بہت تنگ نظر ہوں گے ..
...... ہماری ذات پر ہزار اعتراض کر لو ہم سر جھکا کے سن لیں گے خاموش رہ لیں گے لیکن ان کی ختم نبوت کی بنیاد پر بنے قانون پر اگر کوئی سوال اٹھائے گا تو واللہ ہم بہت تنگ نظر ہیں
.....مغرب کے بدتہذیب اور یہاں کے ان کے چاکر ....اگر اس حقیقت کو اور ، اس جذبے کو جان سکیں کہ آپ کی ذات پر ہماری اولادیں بھی قربان ،.... ان کی ذہنی جہالت کبھی ان کو سوچنے اجازت دے ،تو ان کو معلوم پڑے ...کہ ہمارا ایمان ہم کو کیا سکھاتا ہے ..،ہماری تربیت ہی یہ ہے ...کہ کوئی ہمارے رسول کی ذات تو کیا ...اگر کوئی یہ بھی کہے بقول اقبال کہ "تمہارے نبی نے قمیض میلی پہنی ہوئی تھی".... تو ہمارے لیے نا قابل برداشت ہے ......ہاں ہم اس معاملے میں تنگ نظر ہیں ...اور ہم کو اس پر کوئی شرمندگی نہیں ....ابوبکر قدوسی
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
أَيْنَ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا أَيْنَ أَيْنَا
مِنْ أُنَاسٍ كَانُوْا جَمَالاً وَزَيْنًا
ہم سے پہلے بہت سے لوگ تھے وہ کہاں چلے گئے؟ وہ تو سراپا جمال و کمال تھے!

إِنَّ دَهْراً أَتَى عَليْهِمْ، فَأفْنَى
مِنْهُمُ الْجَمْعَ سَوْفَ يَأْتِيْ عَلَيْنَا
زمانے نے انہیں بھی فنا کر دیا! جلد وہی زمانہ ہمارے اوپر بھی آئے گا!

كَمْ رَأيْنَا مِنْ مَيّتٍ كَانَ حَيّاً
وَوَشِيْكاً يُرَى بِنَا مَا رَأَيْنَا
کتنے ہی فوت شدگان ہم نے دیکھے کہ وہ بھی کبھی زندہ تھے! اب ہمارے ساتھ بھی عنقریب وہی ہو گا جو ہم نے کسی کے ساتھ دیکھا!

مَا لَنَا نَأْمُلُ الْمَنَايَا كَأَنَّا
لَا نَرَاهُنَّ يَهْتَدِيْنَ إِلَيْنَا
ہمیں کیا ہو گیا ہے کہ ہم موت سے بے خوف ہو گئے ہیں! کہ ہمیں موت آنے کی توقع ہی نہیں ہے
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
أَيْنَ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا أَيْنَ أَيْنَا
مِنْ أُنَاسٍ كَانُوْا جَمَالاً وَزَيْنًا
ہم سے پہلے بہت سے لوگ تھے وہ کہاں چلے گئے؟ وہ تو سراپا جمال و کمال تھے!

إِنَّ دَهْراً أَتَى عَليْهِمْ، فَأفْنَى
مِنْهُمُ الْجَمْعَ سَوْفَ يَأْتِيْ عَلَيْنَا
زمانے نے انہیں بھی فنا کر دیا! جلد وہی زمانہ ہمارے اوپر بھی آئے گا!

كَمْ رَأيْنَا مِنْ مَيّتٍ كَانَ حَيّاً
وَوَشِيْكاً يُرَى بِنَا مَا رَأَيْنَا
کتنے ہی فوت شدگان ہم نے دیکھے کہ وہ بھی کبھی زندہ تھے! اب ہمارے ساتھ بھی عنقریب وہی ہو گا جو ہم نے کسی کے ساتھ دیکھا!

مَا لَنَا نَأْمُلُ الْمَنَايَا كَأَنَّا
لَا نَرَاهُنَّ يَهْتَدِيْنَ إِلَيْنَا
ہمیں کیا ہو گیا ہے کہ ہم موت سے بے خوف ہو گئے ہیں! کہ ہمیں موت آنے کی توقع ہی نہیں ہے
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
یہ ابو سفیان گیا ....وہ ابو سفیان آیا ...
..
جی ہاں یہی طرز تخاطب ہوتا ہے سیدنا ابو سفیان بارے ہمارے اہل علم کا اور قلم کا .....ان کو چھوڑئیے کہ بغض جن کا اوڑھنا اور بچھونا ہوا ...ہم کو کیا ہوا ؟... ہمارے لا شعور بھی ایک صحابی رسول کے بارے میں ان کی روش کے ہی اسیر ہو گیے ...
..ہوا یوں کہ سیّدنا ابو سفیان رض نے اسلام بہت دیر سے قبول کیا لیکن کیا تو محروم تو نہ رہے .. ... ان کے مقام کے بارے میں غور کیجئے ...جی ہاں وہ رسول کے سسر تھے ...کہ ہماری ماں ام المومنین ام حبیبہ رض کے والد مکرم تھے . خلیفہ مسلمین کے والد مکرم تھے صحابی رسول تھے ..آپ کے چچا تھے
..اور اک اور بات کہوں کہ بہت بڑے آدمی تھے ...مکہ کے سردار تھے ...منافق نہ تھے ...جتنی دیر نبی مکرم کی مخالفت کی ڈٹ کر کی ...اور جب نبی کریم کی محبت کے اسیر ہوۓ تو میدان جہاد میں نکل گئے ..ایک آنکھ قربان ہو گئی ..کہا کرتے کہ شکر ہے میری ایک آنکھ ہی سہی کچھ تو رہ اسلام میں قربان ہوا ...اور جی ہاں صاحب عزت و شرف تھے اور یہ شرف ان کو میں نے آپ نے نہ دیا نہ ہم اس شرف کو کم کر سکتے ہیں ...کہ یہ شرف امام الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیا ... کہ فتح مکہ کے روز کہا کہ " جو آج ابو سفیان کے گھر میں داخل ہو جائے اس کو امان ہے "..
..کہئے کہ عزت و شرف کی انتہا نہیں ؟ ......
..مگر ہم نے کیا وتیرہ اختیار کیا ..کہ جب ان کا تذکرہ کرتے ہیں حالت اسلام سے قبل کا تو کہتے ہیں کہ " ابو سفیان گیا ، یہ ابو سفیان آیا ..."....یہی اہل علم کا طریق بنا ہوا ہے ....میرے بھائی جب انہوں اسلام قبول کیا ..کیا ہو گا ...ہم کون ہوتے ہیں قبل اسلام سے پہلے ان کے بارے میں اس طرز تخاطب کو اختیار کرنے والے ...
.......مدت سے آرزو تھی کہ اس موضوع پر لکھتا ...اور لکھنا بھی شروع کیا تو عجلت میں ..............ابو بکر قدوسی
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!!!

لاپڑ کو لاپڑ اسلئے کہا جاتا ہے کیونکہ اسمیں لات اور تھپڑ کی آمیزش ہوتی ہے....

ابتسامہ...
 
Last edited by a moderator:

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"بھائی۔۔بات سنیے گا۔۔برا نہ مانیں تو۔۔۔"
"جی جی بتائیں."
"شہریار سارا دن آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومتا ہے۔۔اور وہ لڑکیوں کے کالج کے۔۔۔باہر بھی گھومتا ہے۔۔دھیان کریں۔۔بھائی اس کا"
"اوہو۔۔۔جوان ہے۔۔عمر ہوتی ہے تماشوں کی۔۔۔اب اس عمر میں یہ بھی نہ کرے۔۔بچہ تو ہے نہیں۔۔عقل رکھتا ہے۔۔آپ بھی نہ بس۔۔۔میں تو پریشان ہو گیا کہ جانے کیا ہو گیا ہے؟"
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
"سمیرا ساری رات موبائل پر باتیں کرتی ہے۔۔حالات ایسے ہیں کہ ڈر لگتا ہے بچیوں والوں کو۔۔دھیان رکھا کریں."
"آئے ہائے۔۔باجی یہ ذرا شوخ واقع ہوئی ہے۔۔نت نئے تماشے سوجھتے رہتے ہیں۔۔سارا دن پڑھائی پڑھائی تھوڑا ہلا گلا ہو جائے گا۔۔ویسے بہت سمجھ دار ہے."
"اچھا تو پھر شادی کردیں ان کی."
"ک۔۔کیا۔۔۔اس عمر میں؟؟حد ہو گئی!!اتنا بھی بڑا نہیں ہے کہ شادی کر دیں اس کی۔۔۔پہلے بہت بکھیڑے ہیں اس کے۔۔"
محترم والدین!
واقعتا۔۔آپ کی اولاد ہر قسم کی سرگرمی کے لیے مناسب عمر رکھتی ہے۔ایک شادی ہی نا مناسب ہے ان "سمجھ داروں" کے لیے۔۔معاشرے میں پھیلنی والی ہر برائی کے ہم خود ذمہ دار ہیں!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
کبھی نعمت پر ہائے وائے کرنے والے دیکھے ہیں۔۔جزع فزع۔۔چیخ پکار۔۔جی ہاں ہم لوگ نعمت کی ناشکری کرنے والے ہیں!!
جلدی شادی ہو جائے تو گھر گھر شور مچتا ہے "ہائے ہائے ابھی کیا آفت پڑی تھی۔۔بچی تو ہے۔۔گھر بیٹھی بوڑھی ہو رہی تھی?"اس بات سے قطع نظر کہ محلے بھر کی لڑکیوں کے سروں میں چاندی اتر آئی تھی۔
اب شادی کے بعد اللہ نے جلد اولاد سے نواز دیا"حد ہے بھئی۔۔کیا افراتفری مچی ہے۔۔کوئی عمر ہے بچے سنبھالنے کی۔۔ارے ابھی تو اوڑھنے پہننے کے دن تھے"یہ سوچے بناکہ خاندان میں دو جوڑے بے اولاد ہیں۔
پھراللہ نے کثرت اولاد نے نواز دیا"لائن لگا لی آپ نے تو۔۔بچے پال پال جی نہیں بھرتا آپ کا۔۔ٹھیک ہے پر اتنے بھی کیا"بھول گئے کہ ایک بھانجی بانجھ ہے۔اولاد کی کلکاریوں کے لیے ترستی ہے۔
یہ سب اللہ کے انعامات ہیں۔۔جنہیں دیے گئے وہ ناشکرے بن گئے۔۔جن سے چھین لیے گئے وہ روز انہیں انعامات کو مانگتے نہیں تھکتے۔
اللہ کی عطا کردہ ہر نعمت کا شکر بجا لانا لازم ہے۔نا شکری سے بچیے کہیں سزا میں انعام سے محروم نہ کر دیے جائیں!!
 
Top