• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان جن منسلک ہے، قرائن و آثار سے ظاہر ہوتا ہے کہ آجکل عورتوں کا جن طاقتور اور مردوں کا جن کمزور ہو گیا ہے...ابتسامہ!
الا ماشاء اللہ
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
صرف عمدہ سوچ اور اچھا عمل نتیجہ کے لیے کافی نہیں ، "یقین" بھی ایک مقام ہے!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
دوران چہل قدمی...

بیگم: یہ کیا ظلم ہو رہا ہے؟
میں: کون سا؟
بیگم: برما کے مسلمانوں پر اور کون سا؟
میں: اُن کی مدد کے لیے کیا کیا جائے؟
بیگم: مسلمان اُٹھیں!! اُن کی مدد کریں!!
میں: کون سے مسلمان؟
بیگم: یہ سارے مسلمان اور کون سے؟
میں: مثلا کون سے مسلمان؟
بیگم: مسلمان!!! یہ سارے مسلمان!!!
میں: کوئی ایک مثال دو!! مثلا..کون؟...کیا میں؟
بیگم: لمحے بھر کی خاموشی کے بعد.. مسلمانوں کی یہ ساری حکومتیں!!
میں: وہ کیوں اُٹھیں؟ وہ تو اپنے اپنے پنجروں میں قید ہیں!!
بیگم: پنجروں میں؟ وہ کیسے؟
میں: خیر چھوڑو!! اچھا یہ بتاؤ؟ کیا پاکستانی حکومت اُن کی مدد کرے؟
بیگم: تو اور کیا!!
میں: کیا پاکستانی حکومت کو مسلمان اور کافر کی پہچان ہے؟ جو وہ مسلمانوں کی مدد کرے؟
بیگم: حیرانگی سے..ہائیں!! کیوں نہیں!! یہ بھلا کیسے ہو سکتا ہے کہ انہیں اتنی بھی پہچان نہ ہو؟
میں: مجھے نہیں لگتا کہ ان حکمرانوں کو یہ پہچان ہو!!!
بیگم: وہ کیسے؟
میں: کیا یہ شرکیہ اڈوں کی حفاظت نہیں کرتے؟ کیا انہوں نے ملک میں کافرانہ نظام رائج نہیں کر رکھا؟ کیا انہوں نے اپنے ہزاروں پاکستانی مسلمین خود قتل نہیں کیے؟ یا کافروں سے قتل نہیں کروائے؟ اور مسلمین کو بلا وجہ قید و بند نہیں کرتے؟ یا کرواتے؟
اگر انہیں اسلام اور مسلمان کی پہچان ہو تو ذرا مجھے بتاؤ !! کہ یہ ایسا کریں گے؟
بیگم: جی وہ تو ہے!
میں: اور ہاں!! یہ بھی یاد رکھنا کہ پہلے انہوں نے افغانستان کے مسلمانوں کو پیسہ لے کر بچایا اور دوسری مرتبہ پیسہ لے کر مروایا!! اگر تم برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتی ہو تو روکڑا پھینکو ان کے آگے!! روکڑا!! کیا سمجھی؟
بیگم: جی سمجھ گئی!
میں: سبحان اللہ!! تم پھر بھی ان سے توقع کرتی ہو کہ برما کے مسلمانوں کی مدد کریں؟؟
بیگم: جی! آپ صحیح کہہ رہے ہیں! واقعی ان سے توقع رکھنا بالکل فضول ہے!

نوٹ: کل بیگم سے ہونے والی گفتگو کا خلاصہ و نتیجہ پیش کیا ہے..
آخر بیگم ہے، جلد ہی مان گئی..
کوئی مانے یا نہ مانے بیگم تو مانتی ہے...ابتسامہ!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اے بیگم!
اللہ تعالی کے دیئے گئے مال سے، تم اکیلی کو میں چار بیویوں کا خرچ دیتا ہوں..تین اور ہوتیں تو تمہارے حصے پچیس فیصد آنا تھا..
اور اسی طرح چار بیویوں کا وقت تم اکیلی کو دیتا ہوں..
اب تو خوش ہو نا؟
ابتسامہ!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ایک محترم دوست نے دودھ کے نا خالص ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کچھ تجاویز پیش کیں، تو بطور جواب شکوہ عرض کیا:

نا دودھ خالص
نا ملائی خالص

نا مکھن خالص
نا گھی خالص

نا بکرا خالص
نا کڑاہی خالص

نا بھینس خالص
نا کباب خالص

نا ہوا خالص
نا فضا خالص

نا پانی خالص
نا شربت خالص


نا گندم خالص
نا دلیہ خالص

نا چاول خالص
نا بریانی خالص

نا مرغی خالص
نا تکہ خالص

نا دال خالص
نا حلیم خالص

نا ادویات خالص
نا طبیب خالص

نا مریض خالص
نا دعا خالص

نا محبت خالص
نا محبوب خالص

نا ہماری یہ شاعری خالص...ابتسامہ!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
انکار حدیث میں مبتلا لوگ ، تحقیق کے دلفریب جھانسے میں آتے ہیں ، حالانکہ اس میں تحقیق نام کی کوئی شی سرے سے موجود نہیں ۔ سوائے نفسیاتی پرابلم کے ۔
کھرے کھوٹے کی تمیز تو ایک فطری تقاضا ہے ۔ جو محدثین نے خوب نبھایا ، لیکن تیرہ چودہ صدیاں جو بات ’ کھری ‘ قرار پائے ، وہ اچانک کس منطق سے کھوٹی قرار پائے گی ؟ تیرہ صدیاں قرآن و حدیث اکٹھے ہیں ، ابھی اچانک ان میں اتنا تضاد کہاں سے آگیا ؟
حق ہے کہ تضاد قرآن و حدیث میں نہیں ، بلکہ کچھ لوگوں کی عقل میں خلل آگیا ہے ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
ایک محترم دوست نے دودھ کے نا خالص ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کچھ تجاویز پیش کیں، تو بطور جواب شکوہ عرض کیا:

نا دودھ خالص
نا ملائی خالص

نا مکھن خالص
نا گھی خالص

نا بکرا خالص
نا کڑاہی خالص

نا بھینس خالص
نا کباب خالص

نا ہوا خالص
نا فضا خالص

نا پانی خالص
نا شربت خالص


نا گندم خالص
نا دلیہ خالص

نا چاول خالص
نا بریانی خالص

نا مرغی خالص
نا تکہ خالص

نا دال خالص
نا حلیم خالص

نا ادویات خالص
نا طبیب خالص

نا مریض خالص
نا دعا خالص

نا محبت خالص
نا محبوب خالص

نا ہماری یہ شاعری خالص...ابتسامہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نعپم بھائی! حلیم نہاری کا ذکر کر کے ہمیں مشقت میں نہ ڈالا کریں، یہاں خالص تو ہے مگر بنانا خود پڑتا ہے.
اپ آپ کی وجہ سے حلیم بنانی پڑے گی، یاد جو دلادی!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نعپم بھائی! حلیم نہاری کا ذکر کر کے ہمیں مشقت میں نہ ڈالا کریں، یہاں خالص تو ہے مگر بنانا خود پڑتا ہے.
اپ آپ کی وجہ سے حلیم بنانی پڑے گی، یاد جو دلادی!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں آپ کو جبری مشقت میں مبتلا کرنے پر بے حد معذرت خواہ ہوں۔۔ابتسامہ!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
حق یا حقیقت ، دنیا کی سب سے قیمتی چیزوں میں سے ایک ہے ، اور حق یہ حق رکھتا ہے کہ کسی بھی قسم کی محبت ، عقیدہ ، مسلک ، جماعت اور لالچ و طمع اس پر قربان کردیا جائے ، ورنہ ’ حق ‘ نا حق ہوجاتا ہے ۔
اس بات سے اتفاق ہے کہ بعض دفعہ ’ بیان حق ‘ فتنہ کا باعث بن جاتا ہے ، لہذا جس میں حق بیان کرنے کی صلاحیت اور طاقت نہیں ، اس کے لیے دوسرا اور آخری آپشن یہی رہ جاتا ہے ، کہ خاموش ہوجائے ۔ ورنہ وہ اپنی محبت ، عقیدہ ، مسلک ، جماعت اور لالچ و طمع کو بچانے کے لیے ’ ناحق ‘ بیان کرے گا ۔
حق صرف ایک ہی ہوتا ہے ، لیکن آج ہر کوئی ’ انا الحق ‘ کا نعرہ لگارہا ہے ، کیوں ؟ کیونکہ وہ حق نہیں اصل میں ’ ناحق ‘ ہے ۔ جو ہر کسی کا اپنا اپنا ہے ۔
اگر واقعتا حق ہوتا تو ایک ہی ہوتا ۔
اللہم أرنا الحق حقا و ارزقنا اتباعہ و أرنا الباطل باطلا و ارزقنا اجتنابہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
دین ، منہج اور مسلک کا مقام و مرتبہ ہمارے ہاں اتنا نہیں ہونا چاہیے کہ اسے دنیاوی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہوئے شرم تک محسوس نہ ہو۔
 
Top