ابو حسن
رکن
- شمولیت
- اپریل 09، 2018
- پیغامات
- 156
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 90
رمضان المبارک کے انتظار میں شعبان کے ایام گنتے رہو اسکی ترغیب سیدالاولین و الاخرین ﷺ نے اُمت کو دی ہے، اللہ اکبر
کیا ہی عظمت والا مہینہ ہے جس کے انتظار میں شعبان کے ایام گننے کی ترغیب دی گئی
قرآن کا مہینہ آرہا ہے اور پوری دنیا کے مسلماں قرآن کی تلاوت سننے کیلئے تراویح کے اہتمام میں مشغول ہو جائیں گے
مبارک ہو حاملین قرآن کو جن کی تلاوت قرآن پر مصلین لطف اندوز ہونگے اور دل نرم اور آنکھیں اشکبار، اللہ اکبر
حرمین شریفین میں عجب رونق ہوگی کہیں قیام لیل تو کہیں قرآن کی تلاوت تو کہیں افطاری کے انتظار میں دعاؤں کا اہتمام، اللہ اکبر
حرم نبوی میں تو ایک الگ نظارہ ہوتا ہے قبل از افطار، اہل مدینہ پر وہی انصار مدینہ کی خصلتیں پلٹ آتی ہیں، ضیوف رحمان کا اکرام اور صائمين کے اکرام میں بچھ بچھ جانا
ہر طرف یہی دوڑ لگی ہوتی ہے کہ آنے والا مسلمان میرے دسترخوان پر بیٹھے اور میرے ہی دسترخوان پر افطاری کرے، اللہ اکبر
اور دنیا میں کہیں ایسے بھی مسلمانوں کے گھر ہونگے جہاں پر یہ انتظار ہوگا کہ کوئی صاحب حیثیت ہمیں بھی کچھ اپنے رزق حلال میں سے عنایت کردے تاکہ ہم بھی کچھ سحری و افطاری کا اہتمام کرلیں
آپ صاحب حیثیت ہو تو اپنے گلی محلہ اور رشتہ داروں میں سے ایسے لوگوں کیلئے اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے رزق حلال میں سے انکی مالی امداد کرنے کی کوشش کریں
اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی برکات کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس میں کثرت سے اعمال صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو مسلماں اس رمضان المبارک کے انتظار میں رمضان المبارک سے قبل اس دنیا سے رخصت ہوگئے اللہ تعالیٰ انکی بخشش فرمائے اور ہمارا بھی خاتمہ بالخير فرمائے ، آمین