- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
نفرت نہیں ہونی چاہئے تو دلی محبّت بھی نہیں ہونی چاہئے۔ فرمانِ باری ہے:میں تو ایک بات کہوں گا مسلک چاہے اپنا اپنا ہو پر دلوں میں نفرت نہیں ہونی چاہیے نا کسی کو قتل کرنا چاہیئے اور نا کسی کے ساتھ غیر مہذب گفتگو کرنی چاہیے چاہے کوی سنی ہو یا شیعہ کوشش کرے اسلامی موضوع پر بحث نہ ہو کیوں کے شیعہ کی نظر سے وہی ٹھیک ہے، اور سنی بھی ٹھیک ہیں۔ ایک سوال، جیسے میں کینیڈا سے ہوں کنعان یوکے سے اور بھی یوزر غیر مسلم ممالک سے ہوں گے۔ وہ کسی جگہ کام یا جاب کرتے ہوں گے ان کے باسز وغیرہ غیر مسلم ہوں گے اگر ان کے ساتھ بن سکتی ہے تو پھر بلاجواز نفرت کا کیا فائدہ۔ ہاں اگر کوئی گستاخ رسول یا اسلام مخالف ہو تو بات الگ ہے
يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَتَّخِذوا بِطانَةً مِن دونِكُم لا يَألونَكُم خَبالًا وَدّوا ما عَنِتُّم قَد بَدَتِ البَغضاءُ مِن أَفوٰهِهِم وَما تُخفى صُدورُهُم أَكبَرُ ۚ قَد بَيَّنّا لَكُمُ الـٔايـٰتِ ۖ إِن كُنتُم تَعقِلونَ ﴿١١٨﴾ هـٰأَنتُم أُولاءِ تُحِبّونَهُم وَلا يُحِبّونَكُم وَتُؤمِنونَ بِالكِتـٰبِ كُلِّهِ وَإِذا لَقوكُم قالوا ءامَنّا وَإِذا خَلَوا عَضّوا عَلَيكُمُ الأَنامِلَ مِنَ الغَيظِ ۚ قُل موتوا بِغَيظِكُم ۗ إِنَّ اللَّـهَ عَليمٌ بِذاتِ الصُّدورِ ﴿١١٩﴾ إِن تَمسَسكُم حَسَنَةٌ تَسُؤهُم وَإِن تُصِبكُم سَيِّئَةٌ يَفرَحوا بِها ۖ وَإِن تَصبِروا وَتَتَّقوا لا يَضُرُّكُم كَيدُهُم شَيـًٔا ۗ إِنَّ اللَّـهَ بِما يَعمَلونَ مُحيطٌ ﴿١٢٠﴾ ۔۔۔ سورة آل عمران
اے ایمان والو! تم اپنا دلی دوست ایمان والوں کے سوا اور کسی کو نہ بناؤ۔ (تم تو) نہیں دیکھتے دوسرے لوگ تمہاری تباہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے، وه تو چاہتے ہیں کہ تم دکھ میں پڑو ان کی عداوت تو خود ان کی زبان سے بھی ظاہر ہو چکی ہے اور جو ان کے سینوں میں پوشیده ہے وه بہت زیاده ہے، ہم نے تمہارے لئے آیتیں بیان کر دیں (118) اگر عقلمند ہو (تو غور کرو) ہاں تم تو انہیں چاہتے ہو اور وه تم سے محبت نہیں رکھتے، تم پوری کتاب کو مانتے ہو، (وه نہیں مانتے پھر محبت کیسی؟) یہ تمہارے سامنے تو اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں لیکن تنہائی میں مارے غصہ کے انگلیاں چباتے ہیں کہہ دو کہ اپنے غصہ ہی میں مر جاؤ، اللہ تعالیٰ دلوں کے راز کو بخوبی جانتا ہے (119) تمہیں اگر بھلائی ملے تو یہ ناخوش ہوتے ہیں ہاں! اگر برائی پہنچے تو خوش ہوتے ہیں، تم اگر صبر کرو اور پرہیزگاری کرو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہ دے گا۔ اللہ تعالیٰ نے انکے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے (120)