احمد فراز نے کہا تھا :
اگر تمھاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
میں ناصبیت کا الزام واپس لیتا ہوں اور دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں ۔ رب کریم ہمیں دین کی نشر و اشاعت کی بیش از بیش خدمت کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے ؛ آمین
محترم عسکری صاحب، فراز نے جو کچھ کہا ہو ہمیں اس سے مطلب نہیں ہے۔ بات کسی کی انا کی نہیں تھی۔ ایک نامناسب الزام کی تھی۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ معاملات کو اس حد تک نہ جانے دیا جاتا۔ یہ معذرت ایک سال پہلے بھی کی جاسکتی تھی۔
ہم نے جناب خضر حیات صاحب سے اس کی درخواست کی تھی اور انہون نے ہماری درخواست ایک طنزیہ جملہ ادا کرتے ہوۓ ٹال دی تھی۔ اور حال ہی میں جب عکاشہ بھائ نے ان کے کمنٹس کو رپورٹ کیا تو جواب ملا کہ محدث فورم پر اس کی اجازت ہے۔ اور اس اجازت کا جو نتیجہ نکلا وہ آپ کے سامنے ہے۔
بہرحال ہم آپ کی معذرت قبول کرتے ہیں۔ اور محدث فورم سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ آپ کا متعلقہ تھریڈ حذف کردیں۔
ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے دونوں فریقوں سے اس معاملہ کو ختم کرنے کی مقدور بھر سعی کی۔ اور جیسا کہ ہم نے پہلے کہا کہ محدث فورم کی انتظامیہ اگر چاہتی تو یہ معاملہ کب کا ختم ہو گيا ہوتا۔
اللہ تعالی ہم سب کو دین اسلام کی خدمت کرنے کا موقع عطا فرماۓ آمین!