• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
یہ تھریڈ نہ ختم ہونے کے لیے شروع کیا گیا ہے ، إن شاءاللہ ، اس کی موجودگی ہمیں رویوں کی یاد دلاتی رہے گی ، ایک دوسرے کی خوبیاں خامیاں دکھاتی رہے گی ، اگر محدث کی اعلی انتظامیہ میں سے کسی نے اس تھریڈ کو ختم کرنے کا کہا بھی تو پہلے تو انہیں اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کروں گا ، اگر ان کا فیصلہ اس کو حذف کرنا ہی ہوا ، تو میں اسے ذاتی طور پر سنبھال کر رکھوں گا ۔
پچھلے سال محترم عسکری صاحب نے بھی پرسنل میں مجھے کہا تھا کہ جو ہوا ، سو ہوا ، اسے حذف کردیں ، لیکن چونکہ نہ تو ان کی ذات کے لیے اس کو شروع کیا گیا تھا ، اور نہ ہی ان کے کہنے پر اسے ختم کیا گیا ۔
ایک مرتبہ پھر موضوع سے بھاگنے کی کوشش، جس تھریڈ میں سلفیوں پر ناصبی ہونے کے الزامات لگائے گئے وہ تالا ڈال کر ایک طرف کر دیا۔ اس عنوان کا موضوع چلنے دیا گیا تا کہ ثابت کیا جا سکے پورا فورم انڈر اٹیک ہے۔
شہرت اور ریٹنگ کا بھوکا سمجھا گیا ،
یہ تھریڈ ہے ہی ریٹنگ کے لیے۔ شہرت کا بھوکا جس کو کہا گیا اس کو معلوم ہے جو دوسروں کو ناصبی کہہ کر قبرپرستوں اور رافضیوں سے داد لے رہا تھا۔ اس نے کسی ایک دو کو ناصبی نہیں کہا۔ پورے فورم کو کہا۔
محترمہ خاتون کی کوثر و تسنیم سے دھلی ہوئی زبان اس بات کی گواہی ہے کہ بھلے علم و فضل میں اللہ نے ان کو جتنا مقام دے رکھا ہے ، لیکن اس سب کے باوجود اللہ کی مرضی ہے کہ زبان کی تیزی ان کی عامیانہ بلکہ عام لوگوں سے بھی بڑی ہوئی ہے ، جوش میں آکر کسی فورم ، کسی نگران ، کسی خاندان کو تو کیا ، پورے ’ مذہبی طبقے ‘ پر ہی ہاتھ صاف فرما گئی ہیں ۔
بہت جلد محترمہ تک آ گئے ورنہ ایک سال سے طاہر اسلام جو زبان استعمال کر رہا تھا وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں ۔اور اس پر خضر حیات کا سکوت تقریری بھی سب کو نظر آ رہا ہے۔ بھلے خضر کے منہ پر داڑھی ہے یہ مدینۃ الرسول ﷺ میں بیٹھا ہے، جامعہ اسلامیہ کا طالب علم ہے لیکن اس کو اتنا معلوم نہیں کہ فورم کی نگرانی کسے کہتے ہیں ٹرولنگ، سپیمنگ، کنٹینٹ کنٹرول کس چڑیا کے نام ہیں۔ یہ اللہ کی مرضی نہیں اس کی سستی ہے۔ مذہبی طبقے کو آپ کی محترمہ نے کچھ نہیں کہا کٹھ ملائیت، اور خام داعیوں کو وہی کہا جو کہنا چاہیے۔ چاہو تو مجھے فیمینسٹ ثابت کر دو، دین داروں کی دشمن بنا دو، آخر کو تم لوگ فن خطابت کے ماہر ہو۔ اپنے سے چھوٹوں کو تم کہنا کوئی بدزبانی نہیں اور طاہر سال بھر سے جو کر رہا ہے اسے اپنی عزت کا اتنا خیال تھا تو اسے سوچ لینا چاہیے تھا وہ کن کو ناصبی کہہ رہا ہے اور ناصبیت ہوتی کیا ہے؟ ایک مرتبہ پھر بات کو گھمانے کی بجائے یہ یاد رکھا جائے کہ اس سارے فساد کی وجہ سلفیت کے بھیس میں ناصبیت کا الزام تھا۔ اور یہ معاملہ واضح معذرت کے بغیر ختم نہیں ہو گا۔ جو ہڈی سب کے گلے میں پھنسی ہے کہ معذرت نہ کرنی پڑے وہ تو کرنی پڑے گی۔ یہاں نہ سہی وہاں سہی جہاں سب کو حساب دینا ہے۔
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
طاہر اسلام کی زبان دانی کے نمونے

سلفی کے بھیس میں ناصبی
’’اردو مجلس فورم‘‘کو عموماً سلفیوں کا فورم گردانا جاتا ہے لیکن اس کے موجودہ منتظمین میں سے بعض کم علم اور جھگڑالو قسم کے لوگ ناصبیت سے شدید متاثر ہیں؛چناں چہ انھوں نے بدنام زمانہ ناصبی محمود عباسی کے متعدد مضامین فورم کے زمرۂ تاریخ اسلام میں پوسٹ کر رکھے ہیں؛ان میں ’’قتل عمار بن یاسرؓ ‘‘کے زیر عنوان اس کے ایک مضمون پر جو باطل تاویلوں کا بد ترین شاہ کار تھا، میں نے ایک مختصر سا تبصرہ کیا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ’’ اہل سنت میں اس پر قطعاً دو رائیں نہیں کہ امام علی علیہ السلام کا موقف مبنی برحق تھا جب کہ محمود عباسی ناصبی اور بدعتی قلم کار تھا جس کے مضمونوں پر یہاں داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔‘‘اس پر فورم کی ’’مجلس علما ‘‘ کی ایک زبان دراز اور احمق رکن نے مجھے طعنے اور کوسنے دینا شروع کر دیے؛میں نے جب اس کی ناشایستگی کی جانب توجہ دلائی تو ارباب فورم کی ہمت جواب دے گئی اور مجھے بلاک کر دیا گیا۔حالاں کہ ان مرکب جاہلوں کو یہ معلوم نہیں کہ محمود احمد عباسی کو محدث حافظ ز بیر علی زئی رحمہ اللہ اور ڈاکٹر ابو جابر عبداللہ دامانوی حفظہ اللہ ایسے کبار علماے اہل حدیث نے منکر حدیث اور ناصبی قرار دے رکھا ہے لیکن یہ از راہِ جہالت اس کے باطل افکار کی نشرواشاعت کیے جا رہے ہیں اور کبر و غرور کا عالم یہ ہے کہ جب انھیں اس پر متنبہ کیا گیا تو سیخ پا ہو گئے اور بجاے اصلاح کے ہٹ دھرمی اور ضد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے غلط رویے پر اڑ کر رہ گئے ۔اللہ تعالیٰ انھیں ہدایت دے جو سلفیت کے نام پر ناصبیت کا پرچار کر رہے ہیں اور علمی بحث کے بجاے ذاتیات پر طعن و تشنیع کرنے لگتے ہیں۔
ان کذابوں کو چاپہیے کہ وہ اردو مجلس فورم پر میرے مراسلات میں غیر اخلاقی الفاظ کی نشان دہی کریں؛ان میں اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ ہے نہ علمی بحث کا سلیقہ؛میں یہاں فورم پر موجود اراکین سے گزارش کروں گا کہ وہ بھی میرے مراسلات پر ناقدانہ نطر ڈالیں اور اصلاح طلب چیزوں کی نشان دہی کریں۔

جہاں تک سیدنا علی یا حسن و حسین رضی اللہ عنھم کو علیہ السلام کہنے کا تعلق ہے تو میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا اور نہ ہی یہ کوئی بنیادی مسئلہ ہے؛میں نے اسے حذف کرنے کا نہیں کہا بل کہ موضوع کو ختم کرنے کا کہا تھا؛لیکن اگر یہ جاری رہتا ہے تو ٹھیک ہے کیوں کہ پہل ان لوگوں نے کی ہے اور اب بھی پوری ڈھٹائی کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں؛میں بار دگر کہتا ہوں کہ غیر جانب دار لوگ اس سارے معاملے کا جائزہ لیں اور عدل و انصاف کے ساتھ اپنی راے دیں ؛میں کتاب و سنت اور اجماع پر مبنی حق بات قبول کرنے لے لیے ہر لحظہ آمادہ و تیار ہوں؛والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ایک مرتبہ پھر موضوع سے بھاگنے کی کوشش، جس تھریڈ میں سلفیوں پر ناصبی ہونے کے الزامات لگائے گئے وہ تالا ڈال کر ایک طرف کر دیا۔ اس عنوان کا موضوع چلنے دیا گیا تا کہ ثابت کیا جا سکے پورا فورم انڈر اٹیک ہے۔
محترمہ آپا جی آپ تکرار کے ساتھ اس بات کو دھرا رہی ہیں ، کہ موضوع تبدیل کیا گیا ، اصل بات کو گھما دیا گیا ۔
اگر موضوع تبدیل ہوگیا تھا ، یا ہوچکا ہے ، تو آپ اس میں شرکت ہی نہ کریں ۔
دوسری بات ، جس بات کو آپ موضوع سے متعلق سمجھتی ہیں ، وہی زیر بحث لائیں ، آپ کو کوئی خاص بات کہنے کا پابند بنایا گیا ہے ؟
بہر صورت اس تھریڈ کے عنوان سے واضح ہے کہ یہ محدث فورم کی انتظامیہ کے حوالے سے ملی بھگت کو زبر بحث لانے کے لیے شروع کیا گیا ہے ، اس کی بنیاد کسی کی ذات نہیں ہے ۔ آپ سمجھتی ہیں کہ یہاں آپ موضوع سے متعلق بات نہیں کرسکتیں تو آپ اردو مجلس یا محدث فورم پر الگ تھریڈ شروع کرکے اپنا موقف رکھ لیں ، آپ عالمہ فاضلہ ہیں ، عمر میں بھی لگتا ہے ، آپ ہمارے بزرگوں جیسی ہوں گی ، اس لیے عام لوگوں پر جو پابندی ہوسکتی ہے ، آپ پر اس قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی ، چاہے آپ جیسے کوئی اور فورمی دنیا کے ماہر ہم پر ’ ناتجربہ کاری ‘ ، ’ سپیمنگ ‘ یا اس قسم کے دیگر الزامات ہی کیوں نہ لگائیں ۔
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
جب لوگ دوسروں کو ناصبی کہیں تو ان کو کیوں نہ کہا جائے؟
جب لوگ دوسروں کو کذاب، ڈھیٹ اور زبان دراز کہیں تو ان کے لفظ انہی کو واپس کیوں نہ کیے جائیں؟
لوگ پہلے دوسروں کو احمق عورت کہیں بعد میں ان کی فیس بک کی ہر پوسٹ لائیک کرتے پھریں تو ان کو کیا کہا جائے؟ کہ جب دشمن بنے تو ایمان تک سے محروم کر دیا اور اب یکایک اتناانقلاب آ گیا کہ خوامخواہ میری فیس بک پوسٹس لائیک کرتے پھر رہے ہیں۔ یہ ہے طاہر اسلام کا رویہ جسے صرف حماقت کہہ سکتے ہیں۔ جسے دیکھ کر میری فرینڈز ہنس رہی ہیں۔ اسی کٹھ ملائیت پر مجھے تاؤ آتا ہے بلکہ دکھ ہوتا ہے۔ اور میرے خیال میں مذہب سے محبت کرنے والے ہر شخص کو آتا ہے۔ یہ شخص اپنے مشیروں کے سبب واضح معذرت نہیں کرے گا دوسری قلابازیاں لگاتا رہے گا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جب معاملہ متنازعہ ہو جائے تو پھر کچھ حذف کرنا ، کچھ باقی رکھنا ، یہ درست پالیسی نہیں ہے ، محدث فورم پر اس حوالے سے کسی نے ایک لفظ بھی لکھا ہے تو وہ جوں کا توں موجود ہے ، لیکن اردو مجلس پر بقول بعض اراکین جو گفتگو اس سارے معاملے کی جڑ ہے ، وہ حذف کردی گئی تھی ، اور تاحال واپس نہیں آئی ، جس طرح عسکری صاحب کی باتیں موجود ہیں اور آپ نے اس پر ملازمت اور پتہ نہیں کیا کیا طعنے دیے ہیں ؟ کیا آپ کی باتیں من و عن رکھنے سے کوئی دوسرا ہمیں آپ کی ملازمت کے طعنے دے سکتا ہے ؟
یا جس طرح محدث والوں کو بعض اراکین سے جانبداری کا الزام دے رہے ہیں ، آپ کی اس پوسٹ کو حذف کرنے پر جو اس سارے معاملے کی جڑ بنی ، اردو مجلس کی انتظامیہ کو طعنے مارنا درست ہوگا ؟
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
ر آپ نے اس پر ملازمت اور پتہ نہیں کیا کیا طعنے دیے ہیں ؟ کیا آپ کی باتیں من و عن رکھنے سے کوئی دوسرا ہمیں آپ کی ملازمت کے طعنے دے سکتا ہے ؟
طعنے تو دیے گئے۔ اردو مجلس کو میرا فورم بنا دیا۔انتظامیہ کو میرا حمایتی ثابت کیا گیا۔اردو مجلس کی انتظامیہ نے کتنی بار میرے تھریڈ، مراسلے حذف کیے کسی کو معلوم نہیں ہوا۔ کیوں کہ میں اس بات پر احتجاج کرتی ہی نہیں۔ ایک اصول ہے وہاں کہ منتظم سے شکوہ ان باکس کے علاوہ نہیں ہو گا۔ میں نے اس اصول کی پابندی کی۔ یہاں تم نے ہر چیز لکھنے کی اجازت دے رکھی ہے یہاں لکھ رہی ہوں ۔ اگر میں وہاں مستقل مزاجی سے لکھ رہی ہوں تو یہ میں جانتی ہوں کہ میں نے وہاں کتنے اتار چڑھاؤ دیکھے۔ طاہر سے جس فورم پر ٹکا نہیں گیا میں سات سال سے کام کر رہی ہوں۔ کیا بعض مفاد پرستوں نے مجھے تنگ نہیں کیا وہاں؟ لیکن صرف اس بات پر کہ میں شروع سے وہاں ہوں ایک انتظامی اقدام کو مجھ سے نتھی کیا گیا۔ طاہر کی مجھ سے پہلی اور آخری بحث 2012 میں ہوئی جس کے بعد اس کی امیچیور باتوں کی وجہ سے میں نے کبھی اس کے مراسلے نہیں پڑھے۔ یہ 2015 میں بین ہوا۔ اور یہ مجلس انتظامیہ کا غصہ مجھ پر اتارتا رہا ہے۔ یہ کیا سمجھتا ہے مجھے بلینگ سے دبا لے گا؟
محترمہ آپا جی
جسے تم اصل میں آپا سمجھو گے خضر اس کے ساتھ وہ نہیں کرو گے جو گزشتہ سال سے کر رہے ہو۔ یہ بات ہر ذہین آدمی جانتا ہے۔ جو بات دل سے ہوتی ہے وہی اچھی ہوتی ہے۔ مجھے اب یہ چاپلوسی نہیں چاہیے۔ جو کرنا تھا کر چکے۔ جامعہ اسلامیہ کے طالب علم کی نگرانی کا معیار یاد رہے گا۔ صرف ایک چیز چاہیے واضح معذرت۔
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
طعنے تو دیے گئے۔ اردو مجلس کو میرا فورم بنا دیا۔ اگر میں وہاں مستقل مزاجی سے لکھ رہی ہوں تو یہ میں جانتی ہوں کہ میں نے وہاں کتنے اتار چڑھاؤ دیکھے۔ طاہر سے جس فورم پر ٹکا نہیں گیا میں سات سال سے کام کر رہی ہوں۔ کیا بعض مفاد پرستوں نے مجھے تنگ نہیں کیا وہاں؟ لیکن صرف اس بات پر کہ میں شروع سے وہاں ہوں ایک انتظامی اقدام کو مجھ سے نتھی کیا گیا۔ طاہر کی مجھ سے پہلی اور آخری بحث 2012 میں ہوئی جس کے بعد اس کی امیچیور باتوں کی وجہ سے میں نے کبھی اس کے مراسلے نہیں پڑھے۔ یہ 2015 میں بین ہوا۔ اور یہ مجلس انتظامیہ کا غصہ مجھ پر اتارتا رہا ہے۔ یہ کیا سمجھتا ہے مجھے بلینگ سے دبا لے گا؟
جسے تم اصل میں آپا سمجھو گے خضر اس کے ساتھ وہ نہیں کرو گے جو گزشتہ سال سے کر رہے ہو۔ یہ بات ہر ذہین آدمی جانتا ہے۔ جو بات دل سے ہوتی ہے وہی اچھی ہوتی ہے۔ مجھے اب یہ چاپلوسی نہیں چاہیے۔ جو کرنا تھا کر چکے۔ جامعہ اسلامیہ کے طالب علم کی نگرانی کا معیار یاد رہے گا۔ صرف ایک چیز چاہیے واضح معذرت۔
میں اپنے متعلق باتوں کا جواب دوں گا ، یا جو انتظامی امور سے تعلق رکھتی ہیں ۔
آپ کی بزرگی ، اور مولانا بشیر صاحب کی دختر ہونے کے حوالے سے مجھے چند دن پہلے پتہ چلا ہے ، ورنہ آپ کی باتوں میں علمیت تو موجود نظر آئی ، لیکن ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی جس سے مجھے کسی بزرگ شخصیت کا تصور ابھرے ۔
علم ہوجانے کے بعد آپ کا رویہ جیسا مرضی ہے ، میں کوشش کروں گا کہ آپ کو عزت و احترام والے الفاظ سے ہی مخاطب کروں ۔ إن شاءاللہ ۔
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
یعنی کوئی کسی مولانا کی دختر ہو تو اس کی عزت کی جائے گی؟ کاش کہ وہ دن آئے جب کسی انسان کی عزت اس کے انسان ہونے، اس کے دینی رجحان، اور دینی کام کرنے کی بنیاد پر کی جائے۔علمیت نظر آگئی یہ نظر نہیں آیا کہ میں کن لوگوں کو چھوٹا بھائی چھوٹی بہن کہتی ہوں۔ میں نے کبھی عمر نہیں چھپائی۔
اور میں اتنے سال سے گانے یا فلمیں شئر نہیں کرتی ہوں کہ طاہر جیسے لوگ مجھے اٹھ کر احمق عورت کہیں اور تم چپ کر کے دیکھتے رہو۔ یہ باتیں ہر ذہین شخص بین السطور میں سمجھ سکتا ہے۔
میرا رویہ کیا ہے؟ تم نے اردو مجلس پر آکر انتہائی غلط رخ سے طاہر کی غلط باتوں کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اب وہ خود مان چکا ہے کہ یہ الزام غلط تھے۔ کچھ عرصہ مزید نقصان کر کے یہ بھی مان لے گا کہ اس کی مجھ سے کوئی بحث نہیں ہوئی ۔ میرااور نصراللہ خالد کا تبصرہ بھی عمومی تھا۔انسان کسی شخص کے دعوے کی تحقیق تو کر لے۔ میں اس کے جھوٹ گھڑنے کی رفتار پر حیران تھی دوسری طرف تم پہنچ گئے اپنی لیاقت جھاڑنے۔ جس دن یہ مان لے گا کہ 2015 میں میری اس سے کوئی بحث نہیں ہوئی اس دن تمہیں سمجھ آئے گی کہ تم نے کتنی بڑی نیکی میں حصہ لیا ہے۔
بہرحال طاہر واضح معذرت کرے گا تو ہی یہ معاملہ ختم ہو گا۔
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یعنی کوئی کسی مولانا کی دختر ہو تو اس کی عزت کی جائے گی؟ کاش کہ وہ دن آئے جب کسی انسان کی عزت اس کے انسان ہونے، اس کے دینی رجحان، اور دینی کام کرنے کی بنیاد پر کی جائے۔علمیت نظر آگئی یہ نظر نہیں آیا کہ میں کن لوگوں کو چھوٹا بھائی چھوٹی بہن کہتی ہوں۔ میں نے کبھی عمر نہیں چھپائی۔
اور میں اتنے سال سے گانے یا فلمیں شئر نہیں کرتی ہوں کہ طاہر جیسے لوگ مجھے اٹھ کر احمق عورت کہیں اور تم چپ کر کے دیکھتے رہو۔ یہ باتیں ہر ذہین شخص بین السطور میں سمجھ سکتا ہے۔
میرا رویہ کیا ہے؟ تم نے اردو مجلس پر آکر انتہائی غلط رخ سے طاہر کی غلط باتوں کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اب وہ خود مان چکا ہے کہ یہ الزام غلط تھے۔ کچھ عرصہ مزید نقصان کر کے یہ بھی مان لے گا کہ اس کی مجھ سے کوئی بحث نہیں ہوئی ۔ میرااور نصراللہ خالد کا تبصرہ بھی عمومی تھا۔انسان کسی شخص کے دعوے کی تحقیق تو کر لے۔ میں اس کے جھوٹ گھڑنے کی رفتار پر حیران تھی دوسری طرف تم پہنچ گئے۔
میں نے کہیں آپ کی بے عزتی کی ہو ، حتی کہ آپ کی بے عزتی کا اسی انداز میں جواب بھی دیا ہو تو بتائیے ، رہی یہ بات کہ عسکری صاحب کی غلط باتوں کا جواز ، تو میں نے یہ کبھی نہیں کیا ، میں نے اردو مجلس پر پہلا کمنٹ یہی کیا تھا کہ یہ معاملہ اراکین کا ہے ، اسے فورمز کی سطح پر نہ لیا جائے ، اور یہ بات میں آج بھی کہتا ہوں ، محدث کا یہی انداز ہے ، اگر اردو مجلس اس سے مختلف نقطہ نظر رکھتی ہے ، توان کو پورا پورا حق ہے ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top