جو بات خضر حیات کی ساری لفاظی میں کہیں نہیں ملے گی وہ یہ کہ طاہر اسلام عسکری نے کچھ لوگوں کو ناصبی کہا جن کو ناصبی ثابت کرنے میں سال بعد بھی ناکام ہے۔ اسی لیے یہ دوسروں کو بنا ثبوت عقیدے میں متہم کرنے والا شخص ہے۔ اب بات کو جتنی مرضی علمی لفاظیوں کی دم لگا لیں۔ بات اتنی ہی ہے۔ اس کو چاہے تو اگلے سال تک گھسیٹ لیں اور لگے رہیں داد تحقیق دینے۔ میری ناصبیت ثابت نہیں ہو گی۔ البتہ طاہر اسلام عسکری کا کذب ظاہر ہے۔کذاب کو کذاب کہنا بھی ایک علمی خدمت ہے جو میں ضرور جاری رکھوں گی ۔
دیکھیں بہنا اللہ آپ کی دین کی حرص پر اجر عظیم دے مگر اوپر آپکا موقف مجھے سمجھ نہیں آیا
اس طرح تو محترم عکاشہ بھائی یا ابو عکاشہ بھائی (اردو مجلس کا ناظم) نے بھی مجھے اپنے فورم پہ ایک پوسٹ میں مجھے تکفیری کہا جب میں نے شروع میں اردو مجلس پہ پوسٹ کی تھیں اب اگر میں پورے اردو مجلس کو (بشمول آپ ) چیلنج کرنے لگ جاوں کہ مجھے تکفیری ثابت کر کے دکھا دیں (جو مجھے یقین ہے کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایسا کر سکے البتہ بین کر سکتا ہے) تو پھر کیا مجھے یہ اجازت ہو گی کہ میں ہر جگہ یہ کہتا پھروں کہ جی اردو مجلس والے خالی تکفیری ہونے کا الزام تو لگاتے ہیں مگر وہ اگلے سال تک اس معاملے کو گھسیٹ لیں مگر میری تکفیریت ثابت نہیں کر سکتے البتہ عکاشہ بھائی جھوٹا اور منافق اور لاجواب ہونے پہ بین کرنے والا ہے اور جھوٹے کو جھوٹا کہنا ایک علمی خدمت ہے جو میں ضڑور جاری رکھوں گی
نوٹ: یہاں یہ بتا دوں کہ یہ باتیں صرف مثال کے طور پہ بتائیں ہیں کہ کیا ہماری بہنا اتامرون الناس بالبر وتنسون انفسکم والی بات کے برعکس ثابت ہوتی ہیں اور اپنے لوگوں کو بھی اس طرح کے غلط الزام لگانے سے روکتی ہیں یا پھر بہنا ابھی جذبات میں لاشعوری غلطی کر رہی ہیں کہ جس طرح عمر رضی اللہ عنہ نے محبت رسول کے جذبات میں انکے فوت ہونے کے انکار کرنے کی غلطی کی تھی میرا محترم عکاشہ بھائی سے کوئی اختلاف نہیں کیونکہ دوسرے کو سمجھنے میں ہر ایک سے غلطی ہو سکتی ہے جیسا کہ صحابہ کو بھی دوسروں کو سمجھنے میں اجتہادی غلطی لگی تھی