• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
بہتر ہوتا اگر آپ مجھ سے پوچھ لیتیں کہ یہ تالا کس نے ڈالا ہے ؟
خیر گزارش ہے کہ یہ تالا میں نے نہیں ، ایک اور علمی شخصیت نے ڈالا ہے ، جنہیں غالبا اعزازی طور پر اس قسم کے اختیارات دیے گئے ہیں ۔
وہ تو مجھے پہلے ہی معلوم ہے کہ طاہر اسلام کی علمی ہفوات سے اختلاف کرنے یا انہیں لگام دینے کی جرات تم میں نہیں ہے نہ ہی تمہارا ارادہ ہے۔اسے ڈبونے میں تمہارا پورا ہاتھ ہے۔
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
میرے کسی بھی لفظ یا سطر میں اردو مجلس یا اس کے کسی رکن کے خلاف کوئی فیصلہ ہے ؟ یا میں نے اردو مجلس سے کوئی مطالبہ کیا ہو کہ میری یا محدث کے کسی اصول کی پابندی کی جائے ؟
میں نے اردو مجلس میں جاکر وہاں کے کسی اصول کی مخالفت کی ہے ؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو آپ میری رکنیت وہاں سے ختم کردیں یا جو بھی اقدام آپ کرنا چاہتے ہیں کیجیے ۔
یا میں نے کوئی تھریڈ شروع کرکے کہا ہو کہ اردو مجلس نے اپنے کسی اصول کے تحت کسی کو بین کیوں کیا ہے ؟
جی محترم بات آپ کی نہیں بلکہ طاہر اسلام کی ہو رہی ہے۔ اس کا معاملہ مجلس کے ساتھ تھا۔ جسے وہیں حل ہونا چاہیے۔ اور پھر اس نے آپ کے فورم کو اپنی ذاتی لڑائ کے لیے استعمال کیا۔ بات کو مجلس تک ہی رہنے دین۔ جس کا مطالبہ آپ سے دیگر ارکان نے بھی کیا ہے۔
اور جہاں آپ تک بین کرنے کی بات ہے تو ہم نے نہ تو یہ کیا ہے اور نہ ہی بلاسبب ایسا کرنے کا کوئ ارادہ ہے۔ ہاں اگر آپ چاہیں تو مجھے محدث فورم پر بین کر سکتے ہیں۔

صرف ’ محدث فورم ‘ کی ہی ذمہ داری ہے ؟! کہ اردو مجلس کو بھی ساتھ جگ ہنسائی سے بچائے ؟
جی ہم نے تو کبھی اپنے فورم کو محدث فورم کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا۔ کیونکہ یہ ہمارے اصولوں کے خلاف ہے۔ حالانکہ بہت سے لوگوں نے اس کی کوشش کی۔ اور ہم نے ہمیشہ اس کی حوصلہ شکنی کی۔
حقیقت یہ ہے کہ محدث فورم اس طرح کے معاملے کو اس نظر سے دیکھتا ہی نہیں ، فورمز استعمال کرنے والے بھی انسان ہی ہوتے ہیں ، کمیاں کوتاہیاں سب میں ہوتی ہیں ، ہنسنے والوں نے اگر تمام خوبیاں چھوڑ کر اس طرح کی چیزوں پر ہنسنا ہے تو ان کی مرضی ہے ، کسی فورم کی صحت پر اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ إن شاءاللہ ۔
میں تو اس ’ تکرار ‘ کو بھی بے فائدہ نہیں سمجھتا ،
آپ اسے بے فائدہ نہیں سمجھتے لیکن ہم اسے دونوں فورمز کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں اور اسی تھریڈ مختلف کمنٹس سے آپ کو اس کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔
مختلف رویے سامنے آگئے ہیں ، ایک دوسرے کو سمجھنے جاننے کا موقعہ ملا ہے ، صلاح و بہتری کے متلاشی اس میں بھی بہت کچھ ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
شیخ طاھر اسلام عسکری صاحب اردو مجلس کے منتظمین پر جو فتوی لگایا ہے وہ ذاتیات سے کئی گنا بڑا ہے..ناصبی ہونے کا..
شیخ اگر کسی وجہ سے اردو مجلس پر آپ کو بلاک کردیا گیا تو اس کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ آپ پورا غصہ محدث فورم اور فیس بک پر اس انداز سے اٹھائیں...
بہر حال دونوں فورم دین کی خدمت پر لگے ہیں..
اللہ ہر طرح کے اختلافات سے ہم سب کو
محفوظ رکھے اور مزید دین کی خدمت کی توفیق بخشے آمین
اصل مسئلہ یہی ہے کہ ذاتیات کی وجہ سے پورے ایک ادارے کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ آڑ عقیدے کی لی گئی۔ یعنی ملا سے سلام دعا رکھو تو تمہارا عقیدہ محفوظ ورنہ تم ناصبی ہو اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دشمن ہو۔ مذہبی کرپشن کی یہ صورت خود بتا رہی ہے کہ مذہب کتنا سستا ہے۔ عقیدہ کتنا ہلکا معاملہ ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ ادارہ اردو مجلس ان کی جلالت علمی سے گھبرا کر ان کو رکن رکھنا نہیں چاہتا۔یہ وہاں رکن ہونے اور پورے کروفر سے موجود ہونے کو بے تاب ہیں۔ اتنا وقار جناب میں ہے نہیں کہ جہاں سے اٹھائے دیے گئے ہیں عزت سے اٹھ جائیں۔ لگتا یہی ہے کہ سال 2017 میں بھی یہی کشاکش چلے گی۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
جو بات خضر حیات کی ساری لفاظی میں کہیں نہیں ملے گی وہ یہ کہ طاہر اسلام عسکری نے کچھ لوگوں کو ناصبی کہا جن کو ناصبی ثابت کرنے میں سال بعد بھی ناکام ہے۔ اسی لیے یہ دوسروں کو بنا ثبوت عقیدے میں متہم کرنے والا شخص ہے۔ اب بات کو جتنی مرضی علمی لفاظیوں کی دم لگا لیں۔ بات اتنی ہی ہے۔ اس کو چاہے تو اگلے سال تک گھسیٹ لیں اور لگے رہیں داد تحقیق دینے۔ میری ناصبیت ثابت نہیں ہو گی۔ البتہ طاہر اسلام عسکری کا کذب ظاہر ہے۔کذاب کو کذاب کہنا بھی ایک علمی خدمت ہے جو میں ضرور جاری رکھوں گی ۔
دیکھیں بہنا اللہ آپ کی دین کی حرص پر اجر عظیم دے مگر اوپر آپکا موقف مجھے سمجھ نہیں آیا
اس طرح تو محترم عکاشہ بھائی یا ابو عکاشہ بھائی (اردو مجلس کا ناظم) نے بھی مجھے اپنے فورم پہ ایک پوسٹ میں مجھے تکفیری کہا جب میں نے شروع میں اردو مجلس پہ پوسٹ کی تھیں اب اگر میں پورے اردو مجلس کو (بشمول آپ ) چیلنج کرنے لگ جاوں کہ مجھے تکفیری ثابت کر کے دکھا دیں (جو مجھے یقین ہے کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایسا کر سکے البتہ بین کر سکتا ہے) تو پھر کیا مجھے یہ اجازت ہو گی کہ میں ہر جگہ یہ کہتا پھروں کہ جی اردو مجلس والے خالی تکفیری ہونے کا الزام تو لگاتے ہیں مگر وہ اگلے سال تک اس معاملے کو گھسیٹ لیں مگر میری تکفیریت ثابت نہیں کر سکتے البتہ عکاشہ بھائی جھوٹا اور منافق اور لاجواب ہونے پہ بین کرنے والا ہے اور جھوٹے کو جھوٹا کہنا ایک علمی خدمت ہے جو میں ضڑور جاری رکھوں گی
نوٹ: یہاں یہ بتا دوں کہ یہ باتیں صرف مثال کے طور پہ بتائیں ہیں کہ کیا ہماری بہنا اتامرون الناس بالبر وتنسون انفسکم والی بات کے برعکس ثابت ہوتی ہیں اور اپنے لوگوں کو بھی اس طرح کے غلط الزام لگانے سے روکتی ہیں یا پھر بہنا ابھی جذبات میں لاشعوری غلطی کر رہی ہیں کہ جس طرح عمر رضی اللہ عنہ نے محبت رسول کے جذبات میں انکے فوت ہونے کے انکار کرنے کی غلطی کی تھی میرا محترم عکاشہ بھائی سے کوئی اختلاف نہیں کیونکہ دوسرے کو سمجھنے میں ہر ایک سے غلطی ہو سکتی ہے جیسا کہ صحابہ کو بھی دوسروں کو سمجھنے میں اجتہادی غلطی لگی تھی
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
دیکھیں بہنا اللہ آپ کی دین کی حرص پر اجر عظیم دے مگر اوپر آپکا موقف مجھے سمجھ نہیں آیا
جب سمجھ آئے تو بات کیجیے گا۔موضوع کو لمبا کرنے کی خدمت پہلے ہی کئی لوگ کر رہے ہیں۔ آپ کسی اور نیک کام میں حصہ لے لیجیے۔
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
نوٹ: یہاں یہ بتا دوں کہ یہ باتیں صرف مثال کے طور پہ بتائیں ہیں کہ کیا ہماری بہنا اتامرون الناس بالبر وتنسون انفسکم والی بات کے برعکس ثابت ہوتی ہیں اور اپنے لوگوں کو بھی اس طرح کے غلط الزام لگانے سے روکتی ہیں
میں محدث فورم پر بھی عام رکن ہوں اور اردو مجلس پر بھی، لیکن کچھ لوگوں کو شک ہے کہ مجلس میری ملکیت ہے اور اس کے سارے ارکان میری ملکیت ہیں۔ یہ ان کی ذرہ نوازی ہے یا اللہ کی شان ہے۔ میں نے تو صرف وہاں 7 سال مستقل مزاجی سے کام کیا ہے۔ مجھے اسی لیے اپنے اصل نام سے تعارف کی ضرورت پیش نہیں آئی کہ کام کافی ہے۔ یہاں جو تازہ تازہ فاضل بچے مجھے فراغت کا طعنہ دے رہے ہیں ان کی کل عمر سے زیادہ میرا تدریسی تجربہ ہے لیکن اپنے سٹوڈنٹس کو شامل باجا بنا کر یہاں لانا میری عادت نہیں۔ورنہ ریٹنگ کا بٹن دبانے والے بچے کسی بھی مذہبی شخصیت کے پاس بھی کم نہیں ہوتے۔ کسی ذہین شخص کے لیے مویدین کا مجمع لگانا کوئی مشکل کام نہیں۔ سوال یہ ہے کہ جو لوگ فریق نہیں وہ کیا کر رہے ہیں؟
 
Last edited:

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
جب سمجھ آئے تو بات کیجیے گا۔موضوع کو لمبا کرنے کی خدمت پہلے ہی کئی لوگ کر رہے ہیں۔ آپ کسی اور نیک کام میں حصہ لے لیجیے۔
جی بہنا میں نے کئی دفعہ جب لوگوں کو جواب نہ پاتے دیکھا تو یہی جواب ملا کہ جواب کا کوئی فائدہ نہیں
بھلا مجھے بتائیں کہ آپ نے جو ایک بات کی ہے کہ چونکہ طاہر بھائی نے آپکو ناصبی کہا ہے تو یا تو وہ ثابت کریں جو وہ تا قیامت نہیں کر سکتے ورنہ میں انکو جھوٹا کذاب کہتی رہوں گی
تو پھر مجھے آپ ایسا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دینا چاہتیں اس سے تو واضح ہوتا ہے کہ ایک فورم آپ کا ہے دوسرا آپ کے مخالف ہے
اگر میں نے غلط گمان کیا ہے تو ہاتھ کنگن کو آرسی کیا آپ قارئین کے لئے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیں
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
میں محدث فورم پر بھی عام رکن ہوں اور اردو مجلس پر بھی، لیکن کچھ لوگوں کو شک ہے کہ مجلس میری ملکیت ہے اور اس کے سارے ارکان میری ملکیت ہیں۔ یہ ان کی ذرہ نوازی ہے یا اللہ کی شان ہے۔ میں نے تو صرف وہاں 7 سال مستقل مزاجی سے کام کیا ہے۔ مجھے اسی لیے اپنے اصل نام سے تعارف کی ضرورت پیش نہیں آئی کہ کام کافی ہے۔ یہاں جو تازہ تازہ فاضل بچے مجھے فراغت کا طعنہ دے رہے ہیں ان کی کل عمر سے زیادہ میرا تدریسی تجربہ ہے لیکن اپنے سٹوڈنٹس کو شامل باجا بنا کر یہاں لانا میری عادت نہیں۔ورنہ ریٹنگ کا بٹن دبانے والے بچے کسی بھی مذہبی شخصیت کے پاس بھی کم نہیں ہوتے۔ کسی ذہین شخص کے لیے مویدین مجمع لگانا کوئی مشکل کام نہیں۔ سوال یہ ہے کہ جو لوگ فریق نہیں وہ کیا کر رہے ہیں؟
نہیں بہنا اللہ آپکو جزا ئے خیر دے مگر اتنا تو ممکن ہے کہ آپ وہ علمی فریضہ جو طاہر بھائی کے غلط الزام لگانے کی صورت میں سرانجام دے رہی ہیں کہ لوگوں کو انکا کذاب ہونا بتا رہی ہیں وہی کام ان فورم والوں کے لئے بھی تو کر لیں ورنہ لوگ یہ سوچنے پہ مجبور ہو سکتے ہیں کہ جس طرح آپ کے بقول طاہر بھائی مفاد کے لئے جہاں جاتے ہیں ویسے ہی بن جاتے ہیں تو آپ وہاں کے لوگوں کی ہمنوائی لینے کے لئے ایسا نہ کر رہی ہوں یہ گمان دوسرے لوگ کر سکتے ہیں جس سے آپکو بچانا ہمارا فرض ہے اللہ ہمیں غلط گمانوں سے بچائے امین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
ان کی کل عمر سے زیادہ میرا تدریسی تجربہ ہے لیکن اپنے سٹوڈنٹس کو شامل باجا بنا کر یہاں لانا میری عادت نہیں۔ورنہ ریٹنگ کا بٹن دبانے والے بچے کسی بھی مذہبی شخصیت کے پاس بھی کم نہیں ہوتے۔ کسی ذہین شخص کے لیے مویدین کا مجمع لگانا کوئی مشکل کام نہیں۔ سوال یہ ہے کہ جو لوگ فریق نہیں وہ کیا کر رہے ہیں؟
اللہ آپکے تجربے کوآپ کے لئے اور دوسروں کے لئے نافع بنائے امین
ایک چیز جو بریلوی سے اہل حدیث ہوتے ہوئے ہمیں بتائی گئی تھی کہ جو حق پہ ہوتے ہیں انکے سامنے دستاروں والے بھی کچھ نہیں کر سکتے پس جب معاملہ بریلویوں کے گمراہ عقیدے کا ہو تو ایک اہل حدیث بچہ بھی بریلویوں کے شیخ الاسلام کو لاجواب کر سکتا ہے لیکن اگر معاملہ وہ ہو جس میں بریلوی بھی درست ہوں مثلا خٹم نبوت کا معاملہ تو وہاں شیخ الاسلام کا علم واقعی فائدہ دے گا کیونکہ اس وقت وہ حق کی بات کر رہا ہو گا پس اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں علم کے ساتھ حق پہ بھی قائم رکھے امین
اسی طرح ہمیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کوئی بڑے سے بڑا آدمی بھی رسول اللہ ﷺ کے علاوہ امام نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ دلیل نہ دے دے اسی طرح کسی بڑے سے بڑے ولی فقیہ محدث نبی کا بیٹا بھی غلط ہو سکتا ہے جیسا کہ نوح علیہ اسلام کا بیٹا غلط تھا پس اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں درست علم عطا فرمائے چاہے تھوڑا ہو مگر ساتھ ساتھ اس پہ استقامت سے عمل کی بھی توفیق عطا فرمائے امین اللہ ہم سب موحدین کا حامی و ناصر ہو امین
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
حقیقت یہ ہے کہ محدث فورم اس طرح کے معاملے کو اس نظر سے دیکھتا ہی نہیں ، فورمز استعمال کرنے والے بھی انسان ہی ہوتے ہیں ، کمیاں کوتاہیاں سب میں ہوتی ہیں ، ہنسنے والوں نے اگر تمام خوبیاں چھوڑ کر اس طرح کی چیزوں پر ہنسنا ہے تو ان کی مرضی ہے ، کسی فورم کی صحت پر اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ إن شاءاللہ ۔
کبھی وقت ملے تو کنٹینٹ کنٹرول، سپیمنگ اور ٹرولنگ کے متعلق کچھ مطالعہ کریں تا کہ فورم کو بھی افاقہ ہو اور نگرانی کے معیار کو بھی۔ اس بیان میں بھی ہنسی کا خاصا سامان موجود ہے۔
بڑے ادب کے ساتھ فریقین سے گذارش ہے کہ :
اب بس کردیں ، آپ لوگ دیندار طبقہ کے نمائندے ہیں ، اس کاروائی سے کسی کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ،
الٹا دین بیزار طبقہ کو اپنے خلاف دلیل فراہم کر رہے ہیں ،
اچھا بھلا یہ موضوع بند ہوچلا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ دوبارہ پھر محاذ گرم کردیا گیا ہے،
اگر کچھ کرنا ہی ہے تو رافضیت و ناصبیت دونوں موضوعات پر داد تحقیق دیں ،
تاکہ اصل موضوع پر قارئین علمی استفادہ کریں ،۔
دین بے زار طبقہ اپنی جگہ ایک حقیقت ہے اور دین دار لوگوں کی یہ بداعمالیاں اپنی جگہ ایک سچائی ہیں۔ یہی دین داروں کی اصل صورت ہے جو ایک سال سے سب کے سامنے آ رہی ہے۔ لوگ چاہتے کہ ان کےرشتہ دار جی بھر کے جس سے بدتمیزی کر چکے ہوں اسے عفوودرگزر والی آیات سنا کر خاموش کروا دیں۔ کسی کو یاد نہیں آتا کہ کون گالی دینے میں عقیدے پر حملہ کرنے میں پہل کر چکا ہے۔ اور دین کسی کے عقیدے کے بارے میں جھوٹ بولنے والے کو کیا کہتا ہے؟ اس کے بعد معاملے کا رخ عقیدے کی بحث سے بدل کر اس طرف موڑ دیا جاتا ہے جو معاملے کی اصل وجہ ہی نہیں۔ جو تحریر اصل میں اختلاف کا سبب بنی وہ کسی کو یاد نہیں بس اتنا یاد ہے کہ ایک فورم پر طاہر اسلام پر پابندی لگ گئی ہے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top