کیا یہ شاکر القادری وہی ہیں جن کا تعارف ( اردو ڈیجیٹل لائبریری ) پر یوں درج ہے :
سید شاکر القادری
سید شاکر القادری کا اصل نام ابرار حسین ہے۔ آپ سید محمد سلیمان قادری کے گھر میں 15 مئی 1961ء میں پیدا ہوئے۔ اٹک شہر آپ کا مولد و منشا ہے۔ آپ کے اجداد کوئیٹہ سے نقل مکانی کر کے اٹک آئے تھے۔ شاکر القادری نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ پائلٹ سکو ل اٹک شہر سے پاس کیا بعد از آں پرائیویٹ طور پر ایف۔اے اور سرٹیفکیٹ لائبریرین شپ کے امتحانات پاس کیے۔ آپ کے اساتذہ میں غلام حسین شبنم اور فضل الہٰی کے نام نمایاں ہیں۔ تعلیم سے فراغت کے بعد ضلع کونسل اٹک میں بہ طور اردو ٹائپسٹ ملازم ہو گئے۔ آج کل اسی ادارے کی لائبریری میں بہ طور کتاب دار فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ربط