السلام علیکم۔ بہترین لک آؤٹ ہے۔ ماشاءاللہ
زین فورو سے پہلے سے واقفیت رہی ہے لہذا کوئی مشکل نہیں ہوئی۔
پروفائل تصویر کے معاملے میں کچھ اراکین کو شکایت ہے ۔۔۔ جبکہ یہ عصری ویب اسٹینڈرڈ کے مطابق gravatar سے متعلق ہے لہذا اسے برقرار رکھا جانا چاہیے۔ کچھ لوگ گراوتار میں اپنی خود کی تصویر رکھتے ہیں ، اس میں بھلا کیا برائی ہے؟ کیا آفسوں میں کام کرنے والے اپنے گلے میں آئی۔ڈی کارڈ لگائے نہیں رکھتے؟ یہاں سعودی عرب میں تو اکثر آفسوں میں یہی صورتحال ہے۔ ہاں اگر تصویر فحش ہو تو اسے ہٹا دینا چاہیے۔
مراسلہ / تھریڈ پوسٹ کرتے ہوئے ایک خامی نظر آئی ہے۔ اگر کسی لفظ یا جملے کو لنک کیا جائے تو پھر اس کے بعد Enter دبانے پر اگلی سطر کی طرف کرسر نہیں جاتا۔ بلکہ Enter دبانے پر کوئی ری-ایکشن ہی نہیں ہوتا۔