• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث فورم کی نئے سافٹ ویئر پر منتقلی : شکایات و مسائل

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
اس سائٹ کی کلر سکیم بھی مد نظر رکھئیے خاص کر بیک گراونڈ کلر اور لفظوں کا اچھی طرح نظر آنا وغیرہ
http://www.oururdu.com/forums/index.php

جزاک اللہ خیرا
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی!
تین چیزیں اور ہونی چاہیں۔
(1) جب کسی تھریڈ کے پیجز ایک سے زیادہ ہو جاتے ہیں تو ان کے نمبرز بہت چھوٹے چھوٹے ہیں اور تب شو ہوتے ہیں جب ماؤس کے کرسر کو وہاں لے جایا جائے۔ آپ ایک تو بٹن کا سائز بڑا کر دیں اور دوسرا نمبرنگ آل ریڈی ہر وقت شو رہے۔
(2) ایک ممبر کے 200 سے زائد تھریڈ شو نہیں ہو رہے، جبکہ ذاتی پیغامات کی اگر ان لیمیٹڈ ہے تو یہ آپشن بھی ان لیمیٹڈ ہونا چاہیے۔
(3) یوزر ٹیگ کے آپشن کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
(1) ایک سے زائد پیجز والے دھاگوں میں میرے پاس تو پانچ صفحات ہمیشہ نظر آتے رہتے ہیں۔ یعنی ماؤس لے جائے بغیر۔ اس کے علاوہ پہلا اور آخری صفحہ بھی نظر آتا ہے۔ گویا کل سات۔ بٹن کا سائز بھی درست نظر آ رہاہے۔ لہٰذا آپ یوں کریں کہ کوئی ایسا ایک سے زائد صفحات والا دھاگا کھول کر اور ایک مرتبہ کنٹرول اور ایف فائیو کے بٹن ایک ساتھ دبائیں۔ اگر پھر بھی مسئلہ برقرر رہے تو پھر اپنا براؤزر بھی بتائیں اور اسکرین شاٹ بھی دیں۔
(2) 200 سے زائد تھریڈز شو نہ کروانے کی وجہ یہ مجبوری ہے کہ اس سے سسٹم پر بہت لوڈ پڑتا ہے۔ کیونکہ فقط یوزرز ہی لنکس کو کلک نہیں کرتے بلکہ اکثر اسپیم بوٹس بھی فورم وغیرہ پر جا کر یہ کام کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ڈیٹابیس پر لوڈ پڑتا ہے اور سائٹ کی پرفارمنس بحیثیت مجموعی کم ہو جاتی ہے۔ ذاتی پیغامات کا اس سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ اپنے ذاتی پیغامات فقط یوزر خود ہی دیکھ سکتا ہے۔ کچھ عرصہ چلنے دیں۔ پھر یہ لمٹ 200 سے 300 یا 500 کرنے کی کوشش کریں گے ان شاءاللہ۔
(3) یوزر ٹیگ کا آپشن جان بوجھ کر غیرفعال کیا گیا ہے۔ کیونکہ لوگوں نے اس آپشن کو اس طرح استعمال کرنا شروع کر دیا تھا کہ اسپیمنگ معلوم ہوتی تھی۔ جس کی شکایت بھی کئی یوزرز نے کی۔ اندر کی بات یہ ہے کہ میں نے کچھ لوگوں کو اپنی دوست والی فہرست سے اس لئے نکال دیا تھا کہ وہ مستقل ہر دھاگا مجھے ٹیگ کرتے تھے، جبکہ میں ویسے ہی فورم کا کم و بیش ہر دھاگا دیکھتا ہی ہوں۔ اس طرح کرنے سے ٹیگ کا اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ ٹیگ کا مقصد یہ نہیں کہ ہر دھاگا ہر یوزر کو ٹیگ کیا جائے۔ مقصد یہ تھا کہ اگر کہیں کوئی دھاگا کسی یوزر کی دلچسپی کا ہے تو دوست ہونے کے ناطے اسے اس دھاگے کو پڑھنے کی دعوت دی جائے۔ یا پھر کسی دھاگے میں کسی یوزر کا ذکر ہوا ہے تو اسے ٹیگ کیا جائے تاکہ یہ یقین ہو جائے کہ وہ لازمی یہ دھاگا پڑھے گا۔
پرانے فورم سافٹ ویئر پر تو حالت یہ ہو گئی تھی کہ ایک دن میں کئی کئی ٹیگ نامے وصول ہوتے تھے، تو انہیں پھر دیکھنا ہی چھوڑ دیا تھا۔ اب اس نئے ٹیگ سسٹم کے ساتھ اس کا بطور اسپیم استعمال مشکل بنانے کے لئے ایک پوسٹ میں دس یوزرز کو ٹیگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یقین مانئے اس سے پہلے کی طرح ٹیگنگ کی کثرت سے گھبرا کر اسے بند یا اگنور کرنے کو ترجیح دینے کی بجائے، کوالٹی ٹیگنگ میں اضافہ ہوگا اور لوگ ٹیگ کرنے پر دھاگا دیکھنے آیا کریں گے، ان شاءاللہ۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155

شاکر بھائی! کوشش کریں کہ 1000 تک تو شو ہو جائیں۔

نہیں سر! ہر کوئی ایسا نہیں کرتا، بلکہ یہ ایک اچھا آپشن ہے، مثلا میرے 100 کے قریب دوست ہیں اب میں تھریڈ پوسٹ کروں اور کسی کو ٹیگ نہ کروں تو اس کو چند لوگ ہی دیکھ پائیں گے، اور اگر اسی سیکشن میں کوئی میرے بعد تھریڈ پوسٹ کر دے تو شاید وہ تھریڈ نیچے چلے جانے کے بعد ویونگ کم ہو، لیکن جب ٹیگ کریں گے تو تمام دوستوں کے پاس لنک چلا جائے گا، اور اگر تھریڈ نیچے بھی چلا جائے تو پھر بھی کوئی مسئلہ نہیں، اسی لیے اس آپشن کا استعمال زیادہ ہو گیا تھا۔ آپ کوشش کریں کہ اس آپشن کو پہلے کی طرح بحال کر دیں، اور دس ممبران کی تعداد تو بہت کم ہے۔ کم از کم 100 ہونی چاہیے اور چاہیں تو ان لیمیٹڈ کر دیں۔ ابتسامہ
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
22 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

کیا آپ کو ہر پوسٹ کے نیچے ہری سی پٹی پر لفظ "جواب" کے نیچے چھوٹی چھوٹی تصویریں بنی ہوئی نظر نہیں آ رہیں؟ جیسا کہ اوپر میں نے شیئر کی ہے؟
اگر نظر آ رہی ہیں تو فقط ماؤس کو ان پر لے کر جائیں۔ ویسے کہیں بھی پسند، ناپسند، متفق، غیر متفق، لکھا ہوا نہیں ہوگا۔ لیکن جب آپ ماؤس ان کے اوپر لے کر جائیں گے تب لکھا ہوا نظر آئے گا۔
مجھے آپکی پوسٹ میں جو نظر آیا ہے وہ حقیقی پوسٹ میں جواب کے نیچے نظر نہیں آ رہا۔ شاید براؤزر کا مسئلہ ہو میں گوگل کروم استعمال کر رہا ہوں بدل کے دیکھتا ہوں۔
 
ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
Forum.jpg
السلام علیکم شاکر بھائی!
جب ہم اپنی پوسٹ کو تدوین کرتے ہیں تو مندرجہ بالا ڈائیلوگ بوکس نظر آتا ہے

اس میں آپشن نہیں آتے
اور تحریر بھی چھوٹی نظر آتی ہے

کیا وجہ ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ اپنی پوسٹ پر کسی میمبر کو متوجہ کرنے کے لئے ٹیگ لگایا جاتا ہے اس کا طریقہ کیا ہے۔ اس پر کوئی رہنما پوسٹ ہو تو نشاندہی فرمادیں۔
شکریہ
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
26 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیںالسلام علیکم شاکر بھائی!

میں ان تمام آپشنز پر تصویری ٹیوٹوریل لکھ رہا ہوں، آپ تھوڑی دیر تک ملاحظہ کیجئے گا، جس میں ٹیگ کرنے کا طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
26 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیںالسلام علیکم شاکر بھائی!
جب ہم اپنی پوسٹ کو تدوین کرتے ہیں تو مندرجہ بالا ڈائیلوگ بوکس نظر آتا ہے

اس میں آپشن نہیں آتے
اور تحریر بھی چھوٹی نظر آتی ہے

کیا وجہ ہوسکتی ہے۔

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی، پوسٹ کی تدوین فقط چھوٹی موٹی تبدیلی کے لئے ہے۔ اگر آپ کو زیادہ تبدیلیاں کرنی ہوں، تو اسی باکس میں نیچے "مزید آپشنز" لکھا نظر آ رہا ہے، اس پر کلک کریں گے تو سارے آپشن بھی نظر آئیں گے اور تحریر بھی چھوٹی نظر نہیں آئے گی۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی!

ارسلان بھائی،
زین فورو کی خاص بات یہ ہے کہ آپ جب تازہ ترین وغیرہ میں موجود کسی دھاگے کے فقط نام پر کلک کرتے ہیں، تو یہ خودبخود آپ کو اس پوسٹ پر لے جاتا ہے، جو آپ کے آخری دفعہ دھاگا دیکھنے کے بعد کی گئی ہو۔ آپ سمجھے؟ گویا آپ نے کسی دھاگے کے چھٹے صفحے کی آٹھویں پوسٹ دیکھی۔ اور اس کے بعد آپ نےفورم بند کیا۔ اگلے دن آئے اس دھاگے میں دو مزید صفحات کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تو آپ کو یاد رکھنے کی یا لسٹ میں سے خاص صفحہ چھ پر کلک کر کے جانے کی ضرورت نہیں۔ آپ فقط دھاگے کے عنوان پر کلک کریں گے تو سسٹم خودبخود آپ کو چھٹے صفحے کی نویں پوسٹ پر لے جائے گا۔ لہٰذا فہرست میں صفحہ نمبرز دکھانا ضروری نہیں ہے۔ ہاں کسی کو پھر بھی خاص کسی صفحہ پر جانا ہو تو ماؤس لے کر جاتے ہی صفحات ظاہر ہو جائیں گے، وہ اپنی مرضی سے کسی بھی صفحہ پر کلک کر کے جا سکتا ہے۔
شاکر بھائی! کوشش کریں کہ 1000 تک تو شو ہو جائیں۔
ابھی معلوم نہیں کتنے ممکن ہوں گے اور کتنے نہیں۔ کچھ عرصہ رکیں پھر ان شاء اللہ دیکھتے ہیں کہ اس کی کیا لمٹ رکھی جائے۔

نہیں سر! ہر کوئی ایسا نہیں کرتا، بلکہ یہ ایک اچھا آپشن ہے، مثلا میرے 100 کے قریب دوست ہیں اب میں تھریڈ پوسٹ کروں اور کسی کو ٹیگ نہ کروں تو اس کو چند لوگ ہی دیکھ پائیں گے، اور اگر اسی سیکشن میں کوئی میرے بعد تھریڈ پوسٹ کر دے تو شاید وہ تھریڈ نیچے چلے جانے کے بعد ویونگ کم ہو، لیکن جب ٹیگ کریں گے تو تمام دوستوں کے پاس لنک چلا جائے گا، اور اگر تھریڈ نیچے بھی چلا جائے تو پھر بھی کوئی مسئلہ نہیں، اسی لیے اس آپشن کا استعمال زیادہ ہو گیا تھا۔ آپ کوشش کریں کہ اس آپشن کو پہلے کی طرح بحال کر دیں، اور دس ممبران کی تعداد تو بہت کم ہے۔ کم از کم 100 ہونی چاہیے اور چاہیں تو ان لیمیٹڈ کر دیں۔ ابتسامہ
دراصل آپ تھریڈز کو دیکھنے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ لہٰذا کسی حد تک آپ کی بات درست ہے۔ لیکن ہم پورے فورم کی پرفارمنس اور لوگوں کی دلچسپی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا کہ میں خود اس آپشن سے تنگ آ گیا تھا۔ اور ایسا ہی کئی دیگر یوزرز نے بھی کہا۔ لہٰذا اس کو لمٹ کرنا مجبوری ہے۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
ارسلان بھائی،
زین فورو کی خاص بات یہ ہے کہ آپ جب تازہ ترین وغیرہ میں موجود کسی دھاگے کے فقط نام پر کلک کرتے ہیں، تو یہ خودبخود آپ کو اس پوسٹ پر لے جاتا ہے، جو آپ کے آخری دفعہ دھاگا دیکھنے کے بعد کی گئی ہو۔ آپ سمجھے؟ گویا آپ نے کسی دھاگے کے چھٹے صفحے کی آٹھویں پوسٹ دیکھی۔ اور اس کے بعد آپ نےفورم بند کیا۔ اگلے دن آئے اس دھاگے میں دو مزید صفحات کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تو آپ کو یاد رکھنے کی یا لسٹ میں سے خاص صفحہ چھ پر کلک کر کے جانے کی ضرورت نہیں۔ آپ فقط دھاگے کے عنوان پر کلک کریں گے تو سسٹم خودبخود آپ کو چھٹے صفحے کی نویں پوسٹ پر لے جائے گا۔ لہٰذا فہرست میں صفحہ نمبرز دکھانا ضروری نہیں ہے۔ ہاں کسی کو پھر بھی خاص کسی صفحہ پر جانا ہو تو ماؤس لے کر جاتے ہی صفحات ظاہر ہو جائیں گے، وہ اپنی مرضی سے کسی بھی صفحہ پر کلک کر کے جا سکتا ہے۔
ہم م م م یار شاکر بھائی! یہ توا چھی بات ہے یار۔۔۔ اچھی سہولت ہے یہ بھی۔
ابھی معلوم نہیں کتنے ممکن ہوں گے اور کتنے نہیں۔ کچھ عرصہ رکیں پھر ان شاء اللہ دیکھتے ہیں کہ اس کی کیا لمٹ رکھی جائے۔
ان شاءاللہ
دراصل آپ تھریڈز کو دیکھنے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ لہٰذا کسی حد تک آپ کی بات درست ہے۔ لیکن ہم پورے فورم کی پرفارمنس اور لوگوں کی دلچسپی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا کہ میں خود اس آپشن سے تنگ آ گیا تھا۔ اور ایسا ہی کئی دیگر یوزرز نے بھی کہا۔ لہٰذا اس کو لمٹ کرنا مجبوری ہے۔
اف ف ف ف۔۔۔۔۔ اچھا خیر کوئی بات نہیں۔۔۔ فورم کے لیے یہی بہتر ہے تو ہمیں منظور ہے۔
 
ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
السلام علیکم
میں دو مسائل کا حل چاہتا ہوں۔
دھاگہ میں پوسٹ میمبر کی پوسٹ کے ساتھ جو مختصر پروفائل موجود ہوتا ہے،
31.jpg

محمد ارسلان
رکن مکتبہ محدث
شمولیت:مارچ09،2011
پیغامات:8,321
موصول پسندیدگیاں:32,156
تمغے کے پوائنٹ:113

اس جگہ یہ واضح نہیں کہ کونسا میمبر ایکٹیو ہے ، جب کہ اس سے پہلے والے سوفٹ وئر میں یہ چیز موجود تھی۔

دوسری بات یہ ہے کہ پوسٹ میں غلطی وغیرہ ہوجائے تو تدوین کرسکتے ہیں، لیکن اگر ٹائٹل میں غلطی ہوجائے تو تدوین کیسے کی جاسکتی ہے۔؟؟
 
Top