- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،اس جگہ یہ واضح نہیں کہ کونسا میمبر ایکٹیو ہے ، جب کہ اس سے پہلے والے سوفٹ وئر میں یہ چیز موجود تھی۔
دوسری بات یہ ہے کہ پوسٹ میں غلطی وغیرہ ہوجائے تو تدوین کرسکتے ہیں، لیکن اگر ٹائٹل میں غلطی ہوجائے تو تدوین کیسے کی جاسکتی ہے۔؟؟
اعداد و شمار کے تعلق سے ابھی ہمارے پاس کئی چیزیں موجود ہیں۔ جن پر ابھی بات کرنا مناسب نہیں۔ ہم انہیں ٹیسٹ کر رہے ہیں، اس کے بعد اسے پیش کریں گے۔ فعال ممبرز کے حوالے سے ابھی کل ہی میں نے انس صاحب سے بات بھی کی ہے کہ ہم فعال اراکین کے لئے الگ ہی یوزرگروپ بنا دیں گے۔ اور مثلاً پوسٹ میں لامحدود مدت تک تدوین، فائل اپ لوڈنگ وغیرہ جیسے اختیارات فقط فعال ممبرز ہی کو حاصل رہیں گے۔ دیگر ممبرز کو یہ سہولیات حاصل کرنے کے لئے "فعال"بننا ہوگا۔ (ابتسامہ)۔ لہٰذا فکر نہ کریں یہ آپشن یوں سمجھئے قطار میں لگا ہے۔
ٹائٹل میں غلطی کی تدوین کے لئے انتظامیہ سے درخواست کی جا سکتی ہے۔ دراصل ٹائٹل کسی دھاگے کی پہچان یا ریفرنس ہوتا ہے، اگر یہ بار بار بدلا جائے، یا ایک مرتبہ دھاگا فعال ہونے کے بعد ہی بدل دیا جائے، تو یہ درست نہیں۔ دھاگا لگانے والے شخص کے لئے یہ سہولت ہو سکتی ہے، لیکن دیگر اراکین کے لئے یہ زحمت بن سکتی ہے۔ اسی لئے یہ معاملہ ہم نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ ویسے معمولی املا وغیرہ کی غلطیاں تو ہم میں سے جو ناظم بھی دیکھتا ہے، وہ درست کر ہی دیتا ہے۔