• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث فورم کی نئے سافٹ ویئر پر منتقلی : شکایات و مسائل

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اس مسئلے پر توجہ نہیں دی
توجہ فرمائیں شاکر بھائی
سکرول بار والا مسئلہ ہے
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی اس مسئلے کے حل کے لئے عمیر بھائی آج بھی صبح لگے ہوئے تھے۔ تھوڑا وقت اور لگے گا۔ لیکن ہو جائے گا ان شاءاللہ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
  1. ممبرز کی کیٹیگری کا تعین کس حساب سے کیا جاتا ہے اور ترتیب کیا ہے۔ اس کا کوئی پیمانہ مقرر ہے تو اس سے آگاہ فرما دیں؟
ابھی تک تو ممبرز کو انتظامیہ پروموٹ کرتی ہے، ان کے کام اور تعاون کی نوعیت کی بنیاد پر۔ اس کے لئے اب تک کوئی پیمانہ مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ آپسی مشاورت سے ان شاءاللہ مستقبل میں ایسا کوئی پیمانہ مقرر کیا جائے گا، تاکہ عام قارئین اور سینئر و فعال اراکین میں فرق کیا جا سکے۔ ایسا ہوا تو اعلان کے ذریعے باقاعدہ وضاحت کر دی جائے گی ان شاءاللہ۔
2۔ فورم پر نئے پیغامات یا اطلاعات کا پیغام اس وقت تک موصول نہیں ہوتا جب تک صفحہ کو ریفریش نہ کیا جائے۔ کیا نئے سافٹ ویئر میں خودکار ریفریش کرنے کا کوئی نظام موجود ہے؟
آپ کے پاس یقیناً کوئی تکنیکی مسئلہ ہے۔ ورنہ نئے پیغامات یا اطلاعات کے لئے ایک چھوٹی سی ونڈو صفحہ کے داہنی نچلی جانب ظاہر ہوتی ہے، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ آپ کو اتنی نئی اطلاعات یا ذاتی پیغامات وصول ہوئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے آپ کے پاس جاوا اسکرپٹ کا کوئی مسئلہ ہے۔ آپ کروم استعمال کرتے ہیں، تو فائر فاکس استعمال کر کے دیکھیں آیا وہاں بھی یہی مسئلہ ہے؟


3۔ محدث فورم کا اکاؤنٹ محدث فتوی پر قابل عمل کیوں نہیں ہے؟ دونوں جگہ الگ الگ اکاؤنٹ کیوں بنانے پڑتے ہیں؟
تکنیکی وجہ تو یہ ہے کہ فورم اور فتویٰ دو الگ الگ سافٹ ویئرز کے تحت بنائے گئے ہیں اور ایک، دوسرے کو سپورٹ نہیں کرتا۔ لہٰذا مجبوری ہے کہ دونوں جگہ علیحدہ اکاؤنٹ بنائے جائیں۔ البتہ مستقبل میں یہ امید ہے کہ درج ذیل سائٹس پر یوزرز کو علیحدہ اکاؤنٹس نہیں بنانے پڑیں گے اور ایک کا اکاؤنٹ دوسرے کے لئے کارآمد ہوگا، ان شاء اللہ۔

محدث لائبریری سائٹ
محدث میگزین سائٹ
محدث فورم
۔۔۔ممکن ہے کہ محدث فتویٰ سائٹ بھی اس لسٹ میں شامل ہو جائے۔ لیکن ابھی وہ وقت دور ہے۔

قیاس ہے کہ فورم پر موجود ہر سیکشن اپنے انچارج کی ذمہ داری ہوگا تو سیکشن انچارج کا نام کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے؟
حقیقتاً پورے محدث فورم کو تین لوگ نظامت کے اعتبار سے دیکھتے ہیں۔
انس نضر صاحب۔ جو ہمارے نگران اعلیٰ بھی ہیں اور نظامت کے فرائض بھی ضرورت پڑنے پر سرانجام دیتے ہیں۔
کلیم حیدر بھائی۔ جو ناظم اعلیٰ ہیں۔
راقم الحروف۔ اکثر اوقات تکنیکی ڈویلپمنٹ کو ہی دیکھتا ہوں۔ لیکن ضرورت پڑنے پر نظامت وغیرہ کے فرائض بھی سرانجام دیتا ہوں۔


پھر ہر سیکشن کا موڈریٹر (ناظم) موجود ہے جو فقط اپنے سیکشن کی نگرانی کرتے ہیں۔ لیکن ابھی تک نئے سافٹ ویئر میں ان سب کو مناسب اختیارات نہیں ملے ہیں۔ جلد ہی پرمیشن وغیرہ کی سیٹنگ کر کے ان کے ناموں کا اوپن فورم پر اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
کلیم حیدر

بعض اوقات فورم براہ راست نہیں کھلتا گوگل کا "اووپس ایرر" آجاتا ہے اور اس پر موجود ربط محدث ڈاٹ کام پر لے جاتا ہے جہاں سے دوبارہ فورم پر آنا پڑتا ہے۔ ایسا کل سے 5 مرتبہ ہوا ہے مختلف اوقات میں۔ یہ ویب ہوسٹنگ کا مسئلہ ہے یا یوزر اینڈ پر مسئلہ ہے؟
عموماً ایسا انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہمارے پاس سرور سے ایرر کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔ لہٰذا یہ ویب ہوسٹنگ سے زیادہ یوزر اینڈ یا آپ کی انٹرنیٹ پرووائڈر کمپنی کے اینڈ کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اووپس ایرر آئے تو اس پر موجود ربط پر کلک کرنے کے بجائے اسی صفحہ کو فقط ری فریش کر لینا بہتر ہے۔ اور بعض اوقات ہارڈ ریفریش کرنا بہتر ہوتا ہے۔ ہار ڈ ریفریش کے لئے کنٹرول اور ایف فائیو کے بٹن ساتھ دبائیں۔

فورم میں عمومی استعمال ہونے والے بعض الفاظ (جیسے ابتسامہ) ثقیل ہونے کی بنا پر نئے یوزرز کے لیے عام فہم نہیں ہوتے ان الفاظ کی ایک فہرست بمعہ سہل معنیٰ کسی سیکشن میں پوسٹ کر کے چسپاں کرنے کے بارے میں تکنیکی ماہرین کا کیا خیال ہے؟
دراصل ابتسامہ وغیرہ تو فورم کا لفظ نہیں۔ ہاں دیگر تکنیکی الفاظ جیسے "دھاگا" یا "پوسٹ" یا "ذاتی گفتگو" یا "فورم کو خواندہ نشان زد کریں" جیسے آپشن کے بارے میں تفصیلات فراہم ہونی چاہئیں۔ اور موجود بھی ہیں۔ لیکن انگریزی میں ہیں۔ دیگر کام ہی اتنے ہو جاتے ہیں کہ اس کے لئے فرصت نکالنی مشکل ہے۔ کیونکہ طویل کام ہے۔ البتہ چونکہ اس کے لئے تکنیکی ماہر ہونا یا انتظامیہ کا حصہ ہونا ضروری نہیں، لہٰذا فورم کے دیگر ساتھی اگر تعاون کر کے ایسا کوئی دھاگا بنانا چاہیں تو حسب استطاعت میں اپنا حصہ ملاتا رہوں گا، ان شاءاللہ۔

نئے سافٹ ویئر پر کامیاب منتقلی کے بعد کیا فورم کے ماہرین اس جانب بھی توجہ دے رہے ہیں کہ فورم یا محدث ویب سائٹ پر عربی سے اردو ترجمہ کے کسی سافٹ ویئر کی سہولت فراہم کی جا سکے تاکہ عربی سے نابلد یوزرز کسی حدیث کا اردو ترجمہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے خود کر سکیں؟
ایسا کوئی سافٹ ویئر میرے علم میں نہیں ہے۔ گوگل کسی حد تک قریب تر ترجمہ کرتا ہے۔ لیکن بہرحال ایسے کسی سافٹ ویئر کی مدد سے حدیث کے ترجمہ پر انحصار کرنا بالکل بھی درست نہیں۔ اس کے بجائے ہم ایک اور پراجیکٹ پر متوازی کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں تمام کتب احادیث مستند اردو تراجم اور مختلف علمائے کرام کی تخریج اور تشریح کے ساتھ آن لائن کر دی جائیں۔ تاکہ ہر حدیث ترجمہ سمیت لوگوں کی پہنچ میں ہو۔ اور اس کی سند کی تحقیق، اس کی لغوی و شرعی تشریح وغیرہ بآسانی ایک ہی لنک پر دستیاب ہو۔
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی مفصل جوابات دے کر آپ نے کافی حد تک معلومات میں اضافہ فرمایا ہے۔
میرے ایک دوست کے پاس احادیث کی کچھ کتب اور چند تفاسیر کا سافٹ ویئر موجود ہے۔ شاید آپ لوگوں ہی نے اسے بھی بنایا ہوگا۔ تاہم اگر ایسا نہیں تو میں اس سے سی ڈی حاصل کر کے کوشش کروں گا کہ کہیں ایسی جگہ اپلوڈ کر سکوں جہان سے آپ ڈاونلوڈ کر سکیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی مفصل جوابات دے کر آپ نے کافی حد تک معلومات میں اضافہ فرمایا ہے۔
میرے ایک دوست کے پاس احادیث کی کچھ کتب اور چند تفاسیر کا سافٹ ویئر موجود ہے۔ شاید آپ لوگوں ہی نے اسے بھی بنایا ہوگا۔ تاہم اگر ایسا نہیں تو میں اس سے سی ڈی حاصل کر کے کوشش کروں گا کہ کہیں ایسی جگہ اپلوڈ کر سکوں جہان سے آپ ڈاونلوڈ کر سکیں۔
جی بھائی یہ سافٹ ویئر ایزی قرآن و حدیث کے نام سے انٹرنیٹ پر بھی مفت ڈاؤن لوڈنگ کے لئے موجود ہے۔
اور جن صاحب نے یہ سافٹ ویئر بنایا ہے درحقیقت وہی صاحب ہمارے لئے آن لائن حدیث پراجیکٹ بنا رہے ہیں۔
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
جی بھائی یہ سافٹ ویئر ایزی قرآن و حدیث کے نام سے انٹرنیٹ پر بھی مفت ڈاؤن لوڈنگ کے لئے موجود ہے۔
اور جن صاحب نے یہ سافٹ ویئر بنایا ہے درحقیقت وہی صاحب ہمارے لئے آن لائن حدیث پراجیکٹ بنا رہے ہیں۔
پھر مجھے اس سافٹ ویئر کا ربط بھی دے دیں ۔ جزاک اللہ خیرا
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم،
کسی اقتباس کو، مثلا ورڈ سے کاپی کر کے، جب یہاں پیسٹ کرتے ہیں تو اس کی ساری فارمیٹنگ ختم ہو جاتی ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ فامیٹنگ سمیت اقتباس کو پیسٹ کیا جا سکے؟
جزاک اللہ خیرا۔
 
Top