پھر آزادانہ بحث و تحقیق کے کیا معنیٰ؟
پیارے بھائی جان اللہ آپ کا دین سمجھنے کا شوق مزید بڑھائے اور دین کے حرص رکھنے پہ آپ کو اجر عظیم دے
پیارے بھائی یہ فورم اسکے اراکین کا بھی ہے اور اس کےان ناظرین کا بھی ہے جو اسکے رکن تو نہیں مگر اس کے قاری ضرور ہیں
آزادانہ بحث سے مراد یہی ہے کہ ان اراکین اور ناظرین کے لئے آزادانہ بحث کی سہولت یہاں میسر ہے کسی کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے لیکن یہ آزادی فطرت کے اصولوں کے مطابق ہے
اسی طرح تحقیق سے بھی یہی مراد ہے کہ اس فورم کے اراکین اور ناظرین جب یہاں آتے ہیں تو چونکہ انکو یہاں آزادانہ بحث ملتی ہے تو جو سلیم الفطرت ہوتے ہیں وہ اس سے حق بات تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں جیسا کہ قرآن کہتا ہے کہ
الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ
کیونکہ آج کل اصل مسئلہ یہ ہے کہ حق کو لوگوں تک پہنچنے نہیں دیا جاتا جبکہ باطل کر ہر جگہ پہنچایا جاتا ہے پس جس جگہ حق بھی باطل کے ساتھ کسی کو نظر آ رہا ہو تو وہ جگہ ہی اصل تحقیق کی جگہ ہو سکتی ہے واللہ اعلم
اس فورم پر بحث کے نتیجہ مین کبھی کسی نے اعتراف غلطی کیا؟
اگر ہاں تو ؛
کیا کسی آپ کے ہم مسلک نے بھی ایسا کیا؟
اگر ہاں تو اس کے نظائر پیش کیئے جائیں۔
@اسحاق سلفی
پیارے بھائی جان پہلی بات یہ کہ یہاں پہ یہ دعوی کہیں نہیں گیا ہے کہ یہ فورم والے پہلے غلطیاں کرنے اور پھر ان غلطیوں کا اعتراف کرنے کے لئے بیٹھے ہیں پس آپ کا یہ سوال کرنا تو ایسا ہی ہے جیسا کہ جیسے کوئی کسی وھابی کو یہ کہے کہ تم مسلمان کہتے ہو کہ علی ہجویری بڑی طاقتوں والہ داتا ہے ذرا اسکو کہیں کہ وہ کشمیر ہی آزاد کروا دے
ہاں ایک بات آپکو بتاتا چلوں کہ یہ فورم والے اکثر لوگوں کی تحریریں یہاں موجود ہیں جو انکے اپنے ہی ہم مسلک والوں کے خلاف ہوتی ہیں اس میں میری بھی کافی تحریریں ہیں اس پہ آپ کو گواہی میرے کئی غیر مسلک بھی دیں گے مثلا
@اشماریہ بھائی وغیرہ
جہاں تک ہمارے کچھ ہم مسلکی بھائیوں کی سخت پوسٹوں کا معاملہ ہے تو پیارے بھائی جب ہم نے غیر مسلک والوں کو سخت پوسٹیں کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے تو اپنے بھائیوں کو کیسے اس سے روک سکتے ہیں یہ تو ہمارے اپنے سلوگن کے خلاف ہو گا