• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث کوئز

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
سورۃ الحشر کی آیت 22 سے 24

سوال " قسطنطنیہ کا موجودہ نام بتانا ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
سورۃ الحشر کی آیت 22 سے 24

سوال " قسطنطنیہ کا موجودہ نام بتانا ہے؟
جواب: ترکی

سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اپنے امتیوں کو کیسے پہچانیں گے؟
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
صراحتا سے اور کنایۃ سے کیا مراد ہے بہن؟
عالم الغیب اللہ سبحانہ وتعالٰی کی صفت ہے۔ ۔ اس کی مناسبت سے نام ’العلیم‘ ہے۔ ۔
عالم الغیب میں اللہ سبحانہ وتعالٰی کا اسم ’العلیم‘ کنایۃ دیا گیا ہے اور ’العلیم‘ میں اسم صراحتا ،واضح ہے!!
اس لحاظ سے آیۃ الکرسی سب سے زیادہ کنایۃ اسماء الحسنٰی رکھتی ہے اور سورہ الحشر کی آیت نمبر ۲۳ صراحتا !!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اپنے امتیوں کو کیسے پہچانیں گے؟
وضو کے باعث چمکتے اعضاء سے

اللہ سبحانہ وتعالٰی کو بندے کا کون سا عمل محبوب ترین ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
وضو کے باعث چمکتے اعضاء سے

اللہ سبحانہ وتعالٰی کو بندے کا کون سا عمل محبوب ترین ہے؟

وقت پر نماز ادا کرنا یا جہاد فی سبیل اللہ۔۔۔ (اللہ بہتر جانتا ہے)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
احب الاعمال الی اللہ الصلوٰۃ فی وقتھا، ثم بر الوالدین ،ثم الجھاد فی سبیل اللہ ۔متفق علیہ
اللہ سبحانہ وتعالٰی کے ہاں سب سے محبوب عمل نماز کو وقت پر ادا کرنا،پھر والدین کے ساتھ حسن سلوک اور پھر اللہ کی راہ میں جہاد ہے!!

اگلا سوال؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
احب الاعمال الی اللہ الصلوٰۃ فی وقتھا، ثم بر الوالدین ،ثم الجھاد فی سبیل اللہ ۔متفق علیہ
اللہ سبحانہ وتعالٰی کے ہاں سب سے محبوب عمل نماز کو وقت پر ادا کرنا،پھر والدین کے ساتھ حسن سلوک اور پھر اللہ کی راہ میں جہاد ہے!!

اگلا سوال؟؟
میں نے سوچا پہلے جواب کا پتہ چل جائے

اگلا سوال

روز قیامت کن کے چہرے کالے ہوں گے؟
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اسی لیے کہا ہے کہ عام فہم انداز میں سوال کریں، ایسے سوال نہ ہوں جس میں تاریخ پر اختلاف ہو، اور بھی اسلام کی بنیادی معلومات ہیں، ان پر سوال کیا جانا چاہیے، یا پھر ایک نکتہ بیان کر دیں کہ یہاں صرف علمی سوالات کیے جائیں گے اور کوئی عامی یہاں جواب دینے کی کوشش نہ کرے۔ شکریہ
محترم بھائی اخت ولید نے وضاحت کر دی ہے لیکن چونکہ اوکھے سوال میری طرف سے ہی ہو رہے ہیں تو اتنا ساعرض ہے کہ اگر معلوم کا ہی جواب دینا ہے تو پو چھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔۔۔فائدہ تو تب ہے جب ہم جواب سے ناواقف ہوں اور اس کی تلاش کریں ۔۔ورنہ دن میں کتنی نمازیں فرض ہیں اور قرآن کے کتنے سیپارے ہیں یہ سوال بھی بہت سوں کو اوکھے لگتے ہیں۔۔
رہی عامی کی بات تو اس عامیانہ پن سے کوئی بھی اپنے آپ کو بری نہیں کرسکتا، پھر یہاں جواب دینے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔۔

بہن! کہنے کا مقصد ہے کہ یہاں کچھ ایسے سوالات کریں، جس سے عام فہم آدمی کو بھی فائدہ ہو، اور اس طرف اراکین کی دلچسپی بڑھے۔
جسے جستجو کا شوق ہے وہ خود ہی دلچسپی لےلے گا۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اگلا سوال
روز قیامت کن کے چہرے کالے ہوں گے؟
جواب:جو ایمان کے بعد کفر کے مرتکب ہوں گے۔۔۔۔
يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْ‌تُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُ‌ونَ ﴿آل عمران: ١٠٦﴾
جس دن بعض منہ سفید اور بعض منہ سیاہ ہوں گے سو وہ جن کے منہ سیاہ ہوں گے ان سے کہا جائے گا کیا تم ایمان لا کر کافر ہو گئے تھے اب اس کفر کرنےکے بدلے میں عذاب چکھو۔


سوال:سورۃ توبہ کے شروع میں بسم اللہ نہیں ہے اس کے باوجود قرآن میں 114مرتبہ بسم اللہ ہے کس طرح؟؟؟
 
Top