• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :پاخانہ (جانے) کے وقت پانی رکھ دینا
(۱۱۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ بیت الخلاء میں داخل ہوئے تو میں نے آپﷺ کے وضو کے لیے پانی رکھ دیا۔ (جب آپﷺ وہاں سے نکلے تو) فرمایا : '' یہ پانی کس نے رکھا ہے ؟'' آپﷺ کو بتلایا گیا تو آپﷺ نے فرمایا : '' اے اللہ اسے دین کی سمجھ عنایت فرما۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :پاخانہ پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کیا جائے
(۱۱۸)۔ سیدنا ابو ایوب انصاریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرے اور نہ اس کی طرف پشت کرے۔ بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو۔ (ان ممالک میں جہاں قبلہ مغربی سمت پڑتا ہے، شمالاً جنوباً کیا جائے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس شخص نے دو اینٹوں پر (بیٹھ کر) قضائے حاجت کی
(۱۱۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہا کرتے تھے کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب تم اپنی قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو نہ قبلہ کی طرف منہ کرو اور نہ بیت المقدس کی طرف۔ مگر میں ایک دن اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہﷺ کو (قضائے) حاجت کے لیے دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے بیت المقدس کی جانب منہ کیے ہوئے دیکھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :عورتوں کا پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جانا (جائز ہے)
(۱۲۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی بیویاں رات کو جب پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جاتی تھیں، تو مناصع کی طرف نکل جاتی تھیں اور مناصع (کے معنی ہیں) فراخ ٹیلہ، سیدنا عمرؓ نبیﷺ سے کہا کرتے تھے کہ آپﷺ اپنی بیویوں کو پردہ کرائیے مگر رسول اللہﷺ (ایسا) نہ کرتے تھے۔ تو ایک شب عشاء کے وقت ام المومنین سودہؓ (یعنی) نبیﷺ کی بیوی باہر نکلیں اور وہ دراز قد عورت تھیں تو انھیں عمرؓ نے محض اس خواہش سے کہ پردہ (کا حکم) نازل ہو جائے، پکارا کہ آگاہ ہو اے سودہؓ ! ہم نے تمہیں پہچان لیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے پردہ (کا حکم) نازل فرما دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :پانی سے استنجا ء کر نا (بھی سنت ہے)
(۱۲۱)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب اپنی حاجت کے لیے نکلتے تھے تو میں اور ایک اور لڑکا (دونوں) آپﷺ کے پیچھے جاتے تھے اور ہمارے ساتھ پانی کا ایک ظرف (برتن) ہوتا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :استنجاء خانہ میں (جانے کے لیے) پانی کے ساتھ نیزہ یا برچھی بھی لے جانا
(۱۲۲)۔ (سیدناا نسؓ سے ہی) دوسری روایت میں مروی ہے کہ جب رسول اللہﷺ قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں اور ایک اور لڑکا پانی کا ایک ظرف اور چھوٹا نیزہ اٹھا لیتے، پانی سے آپﷺ استنجاء فرماتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :داہنے ہاتھ سے استنجاء کر نے کی ممانعت (ہے)
(۱۲۳) ۔ ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جب کوئی تم میں سے پانی پئے تو برتن میں سانس نہ لے اور جب پاخانے کے لیے جائے تو اپنی شرمگاہ کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے نہ ہی اپنے داہنے ہاتھ سے استنجا ء کرے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :ڈھیلوں سے استنجاء کرنا (بھی مسنون ہے)
(۱۲۴)۔ ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پیچھے پیچھے چلا اور آپﷺ اپنی حاجت (رفع کرنے) کے لیے نکلے تھے اور آپﷺ (کی عادت تھی کہ) ادھر ادھر نہ دیکھتے تھے، تو میں آپﷺ سے قریب ہو گیا۔ آپﷺ نے فرمایا : '' مجھے پتھر تلاش کر دو تا کہ میں اس سے پاکی حاصل کروں۔ '' (یا اسی کے مثل (کوئی اور لفظ) فرمایا) '' اور ہڈی میرے پاس نہ لانا اور نہ گوبر۔ '' چنانچہ میں اپنے کپڑے کے دامن میں پتھر (رکھ کر) آپﷺ کے پاس لے گیا اور ان کو میں نے آپﷺ کو پہلو میں رکھ دیا اور میں آپﷺ کے پاس سے ہٹ آیا۔ پس جب آپﷺ قضائے حاجت کر چکے تو پتھروں کو استعمال کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :گوبر سے استنجا ء کی ممانعت
(۱۲۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ پاخانہ کے لیے گئے اور مجھے حکم دیا کہ میں تین پتھر آپﷺ کے پاس لے آؤں۔ دو پتھر تو میں نے پائے اور تیسرے کو تلاش کیا مگر نہ پایا، تو میں نے ایک ٹکڑا (خشک) گوبر کا لے لیا اور وہ آپﷺ کے پاس لے آیا۔ آپﷺ نے دونوں پتھر لے لیے اور گوبر گرا دیا اور فرمایا کہ یہ نجس ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :وضو میں اعضاء کا ایک ایک مرتبہ (دھونا)
(۱۲۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے وضو کیا اور ہر عضو کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔
 
Top