• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جو شخص خود شرمائے اور دوسرے کو (مسئلہ) پوچھنے کا حکم دے
(۱۰۷)۔ سیدنا علیؓ سے روایت ہے کہ میری مذی بہت نکلا کرتی تھی تو میں نے مقداد بن اسودؓ سے کہا کہ وہ نبیﷺ سے (اس کا حکم) پوچھیں۔ چنانچہ انھوں نے پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا: '' اس (کے نکلنے) میں صرف وضو (فرض ہوتا) ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :مسجد میں علم کا ذکر کرنا اور فتویٰ صادر کرنا
(۱۰۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ ہمیں احرام باندھنے کا کس مقام سے حکم دیتے ہیں ؟ آپﷺ نے فرمایا: '' مدینہ کے لوگ ذوالحلفیہ سے احرام باندھیں اور شام کے لوگ حجفہ سے احرام باندھیں اور نجد کے لوگ مقام قرن سے احرام باندھیں۔ '' سیدنا ابن عمرؓ نے کہا، لو گ گمان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے (یہ بھی) فرمایا کہ یمن کے لوگ یلملم سے احرام باندھیں۔ '' اور ابن عمرؓ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے صاف اور صحیح طور پر یہ بات نہیں سنی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جو شخص سائل کو اس سے کہیں زیادہ بتا دے جس قدر اس نے پوچھا ہے
(۱۰۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آپﷺ سے پوچھا کہ محرم (حج و عمرہ کرنے والا) کیا پہنے ؟ تو آپ نے فرمایا : '' نہ کرتا پہنے اور نہ عمامہ اور نہ پائجامہ اور نہ ٹوپی اور نہ کوئی ایسا کپڑا جس میں ورس یا زعفران لگ گئی ہو، پھر اگر نعلین (چپلیں) نہ ملیں تو موزے پہن لے اور انھیں کا ٹ دے تا کہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وضو کا بیان

باب :کوئی نماز طہارت (وضو) کے بغیر قبول نہیں ہوتی
(۱۱۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا جو شخص حدث کرے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ وضو کر لے۔ حضر موت (شہر) کے ایک شخص نے پوچھا کہ اے ابوہریرہؓ ! '' حدث '' کیا چیز ہے ؟انھوں نے جواب دیا '' بے آواز یا با آواز ریح خارج ہو نا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :وضو کی فضیلت (کا بیان)
(۱۱۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ۔ : '' میری امت کے لوگ قیامت کے دن بلائے جائیں گے، درآنحالیکہ وضو کے نشانات کے سبب ان کے بعض اعضاء مثلاً ہاتھ پاؤں وغیرہ وضو کر نے کے سبب چمک رہے ہوں گے۔ پس تم میں سے جو کوئی چمک و سفید ی بڑھانا چاہے تو بڑھا لے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :(محض) شک سے وضو نہ کرے تاوقتیکہ (وضو ٹوٹنے کا) یقین نہ ہو جائے
(۱۱۲)۔ سیدنا عبداللہ بن زید الانصاریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سامنے ایک ایسے شخص کی حالت بیان کی گئی جس کو خیال بندھ جاتا ہے کہ نماز میں وہ کسی چیز (یعنی ہوا) کو (نکلتے ہوئے) محسوس کر رہا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ وہ (نماز سے لوٹے نہیں یا پھرے نہیں یہاں تک کہ (خروج ریح کی) آواز سن لے یا بو پائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :ہلکا وضو کرنا
(۱۱۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ایک رات میں اپنی خالہ ام المومنین میمونہؓ کے ہاں ٹھہرا۔ جب رات کا کچھ حصہ گزرا تو نبیﷺ بیدار ہوئے اور آپﷺ نے ایک لٹکی ہوئی مشک سے ہلکا سا وضو کیا۔ ۔ ۔ (پھر آپﷺ نے تہجد کی نماز ادا فرمائی۔ ۔ ۔ یہ حدیث متعدد ابواب میں ہے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :وضو بہ کمال و تمام (اعضاء کا پورا دھونا)
(۱۱۴)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عرفہ سے چلے یہاں تک کہ جب گھاٹی میں پہنچے تو اترے اور پیشاب کیا پھر وضو کیا، مگر و ضو پورا نہیں کیا۔ تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ نماز (کا وقت قریب آگیا) ۔ آپﷺ نے فرمایا کہ نماز تمہارے آگے ہے (یعنی مزدلفہ میں پڑھیں گے) ۔ ''
پھر جب مزدلفہ آگیا تو آپﷺ اترے اور پورا وضو کیا پھر نماز کی اقامت کہی گئی اور آپﷺ نے مغرب کی نماز پڑھی (پڑھائی) اس کے بعد ہر شخص نے اپنے اونٹ کو اپنے مقام پر بٹھا دیا پھر عشاء کی نماز کی اقامت کہی گئی اور آپﷺ نے (نماز) پڑھی (پڑھائی) اور دونوں کے درمیان میں کوئی (نفل) نماز نہیں پڑھائی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :منہ کا دونوں ہاتھوں سے دھونا صرف ایک چلو سے (بھی ثابت ہے)
(۱۱۵) ۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے وضو کیا، چنانچہ پانی کا ایک چلو لے کر اسی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔ پھر ایک چلو پانی لیا اور اسے طرح کیا یعنی دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملایا اس لپ سے منہ دھویا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنا داہنا ہاتھ دھویا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنا بایاں ہاتھ دھویا، (کہنی تک) ، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنے داہنے پاؤں پر ڈالا یہاں تک کہ اسے دھو ڈالا، پھر دوسرا چلو پانی کا لیا اور اس سے اپنے بائیں پیر کو دھویا، پھر (ابن عباسؓ نے) کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :بیت الخلاء (جانے) کے وقت کیا کہے ؟
( ۱۱۶)۔ سیدنا انسؓ سے کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو کہتے ' 'اے اللہ میں خبیث جنوں اور جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ''
 
Top