• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جب (ناصح و معلم) کوئی ناپسندیدہ بات دیکھے تو غضبناک انداز میں نصیحت و تلقین کر سکتا ہے۔
(۷۹) ۔ سیدنا ابو مسعود انصاریؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے (آ کر) کہا کہ یا رسول اللہ ! میں عنقریب نماز (جماعت کے ساتھ) نہ پا سکوں گا۔ کیونکہ فلاں شخص ہمیں بہت طویل نماز پڑھاتا ہے۔ ابو مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے نصیحت کرنے میں اس دن سے زیادہ کبھی نبیﷺ کو غصہ میں نہیں دیکھا۔ آپﷺ نے فرمایا : '' اے لوگو ! تم (ایسی سختیاں کر کے لوگوں کو دین سے) نفرت دلانے والے ہو (دیکھو ؟) جو کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے اسے چاہیے کہ (ہر رکن کے ادا کرنے میں) تخفیف کرے، اس لیے کہ مقتدیوں میں مریض بھی اور کمزور بھی ہیں اور ضروریات والے بھی۔ ''

(۸۰)۔ سیدنا زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ سے ایک شخص نے گری پڑی (لا وارث) چیز کا حکم پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا: '' اس کی بندش کو پہچان لے۔ ''یا یہ فرمایا : '' اس کے ظرف کو اور اس کو تھیلی کو (پہچان لے) پھر سال بھر اس کی تشہیر کرے (یعنی اس کے اصل مالک کو تلاش کرے) پھر اس کے بعد (اگر کوئی مالک اس کا نہ ملے تو) اس سے فائدہ اٹھا لے اور اگر اس کا مالک (سال بعد بھی) آ جائے تو اسے اس کے حوالے کر دے۔ '' پھر اس شخص نے کہا کہ کھویا ہوا اونٹ (اگر ملے تو اس کو کیا کیا جائے) ؟تو آپﷺ غضبناک ہوئے یہاں تک کہ آپ کے دونوں رخسار مبارک سرخ ہو گئے یا (راوی نے کہا کہ) آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا اور آپﷺ فرمایا : '' تجھے اس اونٹ سے کیا مطلب ؟ اس کی مشک اور اس کا پاپوش اس کے ساتھ ہے، پانی پر پہنچے گا (تو پانی پی لے گا) اور درخت (کے پتے) کھا لے گا، لہٰذا اسے چھوڑ دے، یہاں تک کہ اس کو اس کا مالک مل جائے۔ '' پھر اس شخص نے کہا کہ کھوئی ہوئی بکری (کا پکڑ لینا کیسا ہے) ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' (اس کو پکڑ لو کیونکہ وہ) تمہاری ہے یا تمہارے بھائی کی یا (اگر کسی کے ہاتھ نہ لگی تو) پھر بھیڑیے کی۔ ''

(۸۱)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ سے چند باتیں پوچھی گئیں جو آپ کے خلاف مزاج تھیں۔ (تو آپﷺ نے کچھ جواب نہ دیا مگر) جب (ان سوالات کی) آپ کے سامنے بھر مار کر دی گئی تو آپ کو غصہ آگیا اور آپﷺ نے فرمایا : '' جو کچھ چاہو مجھ سے پوچھ لو۔ '' تو ایک شخص نے کہا کہ میرا باپ کون ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' تیرا باپ حذافہ ہے۔ '' پھر دوسرا شخص کھڑا ہو اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میرا باپ کون ہے ؟ تو آپ نے فرمایا : '' تیرا باپ سالم ہے، شیبہ کا غلام۔ '' پھر جب عمرؓ نے آپﷺ کے چہرہ مبارک پر آثار غضب دیکھے تو انھوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! ہم اللہ بزرگ وبرترسے توبہ کرتے ہیں (یعنی اب کبھی اس قسم کے سوالات آپﷺ سے نہ کریں گے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس شخص نے ایک بات کی تین مرتبہ تکرار کی تا کہ خوب سمجھ لی جائے
(۸۲) ۔ سیدنا انسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ جب کوئی بات کہتے تو تین مرتبہ اس کی تکرار کرتے تا کہ (اس کا مطلب اچھی طرح) سمجھ لیا جائے۔ جب چند لوگوں کے پاس تشریف لاتے تو ان کو سلام کرتے تو تین مرتبہ سلام کرتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :مرد کا اپنی لونڈی اور اپنے گھر والوں کو تعلیم دینا
(۸۳)۔ سیدنا ابوموسیٰؑ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تین شخص ایسے ہیں جن کے لئے دو گنا ثواب ہے۔ (۱) وہ شخص جو اہل کتاب میں سے ہو وہ، اپنے نبی پر ایمان لایا ہو اور (پھر) محمدﷺ پر بھی ایمان لائے (۲) مملوک غلام، جب کہ وہ اللہ کے حق کو اور اپنے مالکوں کے حق کو ادا کر تا رہے ؟ (۳)۔ وہ شخص جس کے پاس اس کی لونڈی ہو، اس نے اسے ادب سکھایا اور عمدہ تربیت کی اور اسے اچھی و عمدہ تعلیم دی پھر اسے آزاد کر دیا اور اس سے نکاح کر لیا، پس اس کے لیے دو گنا ثواب ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : امام کا عورتوں کو نصیحت کرنا اور ان کو تعلیم دینا
(۸۴)۔ سیدنا ابن عبا سؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ (عید کے دن مردوں کی صف سے عورتوں کی طرف) نکلے اور آپ کے ہمراہ سیدنا بلالؓ تھے۔ آپﷺ نے یہ گمان کیا کہ (شاید) عورتوں نے (خطبہ صحیح طرح) نہیں سنا، تو آپ نے انھیں نصیحت فرمائی اور انھیں صدقہ (دینے) کا حکم دیا۔ پس (کوئی) عورت بالی اور (کوئی) انگوٹھی ڈالنے لگی (کوئی کچھ اور) اور بلالؓ اپنے کپڑے کے دامن میں سمیٹے لگے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :حدیث (نبویﷺ کے سننے) پر حرص کرنا
(۸۵)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انھوں (ابوہریرہؓ) نے کہا یا رسول اللہ ! قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ بہرہ مند آپ کی شفاعت سے کون ہو گا ؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' بے شک مجھے یقین تھا کہ اے ابوہریرہ ! تم سے پہلے کوئی یہ بات مجھ سے نہ پوچھے گا، اس وجہ سے کہ میں نے تمہاری حرص حدیث (کے دریافت کرنے) پر دیکھ لی ہے۔ تو (سن لو !) سب سے زیادہ بہر مند میری شفاعت سے قیامت کے دن وہ شخص ہو گا جو اپنے خالص دل سے یا اپنے خالص جی سے لا الہ الا اللہ کہہ دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :(قیامت کے قریب) علم کس طرح اٹھا لیا جائے گا ؟
(۸۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھاتا کہ بندوں (کے سینوں) سے نکال لے، بلکہ علماء کو موت دے کر علم کو اٹھاتا ہے، یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار (مفتی و پیشوا) بنا لیں گے اور ان سے (دینی مسائل) پوچھے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے فتویٰ دیں گے (خود بھی) گمراہ ہوں گے اور (دوسروں کو بھی) گمراہ کریں گے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :کیا (صرف) عورتوں کو تعلیم کے لیے کوئی دن مقرر کیا جا سکتا ہے ؟
(۸۷)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ عورتوں نے عرض کی کہ (آپ سے فائدہ اٹھا نے میں) مرد ہم سے آگے بڑھ گئے ہیں، پس آپ ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی دن (برائے وعظ) مقرر فرما دیجیے تو آپ نے ان سے کسی دن کا وعدہ کر لیا۔ چنانچہ اس دن آپ ان سے ملے اور انھیں نصیحت فرمائی اور (ان کے مناسب حال عبادت کا) انھیں حکم دیا، منجملہ اس کے جو آپ نے (ان سے) فرمایا، یہ تھا کہ جو عورت تم میں سے اپنے تین لڑکے آگے بھیج دے گی (یعنی اس کے تین لڑکے اس کے سامنے مر جائیں گے) تو وہ اس کے لیے (دوزخ کی) آگ سے حجاب (آڑ) ہو جائیں گے۔ '' ایک عورت بولی اور (اگر کوئی) دو (لڑکے آگے بھیجے ؟) تو آپ نے فرمایا : '' اور دو (کا بھی یہی حکم ہے) اور سیدنا ابوہریرہؓ کی روایت میں ہے کہ تین لڑکے (ایسے ہوں) جو بلوغت (کی عمر) کو نہ پہنچے ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس نے کوئی بات سنی اور سمجھ نہ سکا پھر اس نے دوبارہ پوچھا تا کہ اسے سمجھ لے
(۸۸) ۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ نے فرمایا : '' (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا، اسے (ضرور) عذاب کیا جائے گا۔ '' عائشہؓ کہتی ہیں (یہ سنکر) میں نے کہا کہ کیا اللہ پاک نہیں فرماتا ''عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا '' (الانشقاق :۸)۔ (معلوم ہوا کہ آسان حساب کے بعد عذاب کا ہونا کچھ ضروری نہیں) تو آپ نے فرمایا : '' یہ (حساب جس کا ذکر اس آیت میں ہے در حقیقت حساب نہیں ہے بلکہ اعمال کا) صرف پیش کر دینا ہے لیکن جس شخص سے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی تو وہ (یقیناً) ہلاک ہو گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جو شخص (محفل میں) موجود ہو،وہ علمی بات غیر حاضر لوگوں تک پہنچا دے
(۸۹)۔ سیدنا ابو شریحؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فتح مکہ کے دوسرے دن بیان فرمایا تھا، جس کو میرے دونوں کانوں نے سنا ہے اور اس کو میرے دل نے یاد رکھا ہے اور جب آپﷺ نے اس (خطبہ) کو بیان فرمایا تو میری آنکھیں آپ کو دیکھ رہی تھیں۔ آپ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان فرمائی پھر فرمایا : '' مکہ (میں جنگ و جدل وغیرہ) کو اللہ نے حرام کیا ہے، اسے لوگوں نے حرام نہیں کیا۔ پس جو شخص اللہ پر اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو، تو اس کو جائز نہیں کہ مکہ میں خونریزی کرے اور نہ (یہ جائز ہے کہ) وہاں کوئی درخت کاٹے، پھر اگر کوئی شخص رسول اللہﷺ کے مکہ میں لڑنے سے (ان چیزوں کا) جواز بیان کرے تو اس سے کہہ دینا کہ اللہ نے اپنے رسول اللہ (ﷺ) کو اجازت دے دی تھی اور تمہیں اجازت نہیں دی اور مجھے بھی صرف ایک گھڑی بھر دن کی وہاں اجازت دی تھی،پھر آج اس کی حرمت (حسب سابق) ویسی ہو گئی ہے جیسے کل تھی، پس حاضر کو چاہیے کہ وہ غائب کو (یہ خبر) پہنچا دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اس شخص کا گناہ جو نبیﷺ کی نسبت جھوٹ بولے
(۹۰)۔ سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' میرے اوپر ہر گز جھوٹ نہ بولنا، کیونکہ جو شخص مجھ پر جھوٹ بولے تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لے۔ ''

(۹۱)۔ سیدنا سلمہ ابن اکوعؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' جو کوئی میری نسبت وہ بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تلاش کر لے۔ ''

(۹۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ میرا نام رکھ لو مگر میری کنیت (میری زندگی میں، جو القاسم ہے) نہ رکھو اور (یقین کر لو کہ) جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا تو یقیناً اس نے مجھے دیکھ لیا، اس لیے کہ شیطان میری شکل و شباہت اختیار نہیں کر سکتا صورت نہیں بن سکتا اور جو شخص عمداً میرے اوپر جھوٹ بولے تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تلاش کر لے۔
 
Top