• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب :جہاد میں عورتوں کا مردوں کے پاس مشکیں بھر بھر کر لے جانا۔
(۱۲۲۴)۔ سیدنا عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے مدینہ کی عورتوں کو کچھ چادریں تقسیم کی تھیں تو ایک نہایت عمدہ چادر بچ گئی۔ ان کے پاس کے بیٹھنے والوں میں سے کسی نے کہا کہ اے امیر المومنین ! یہ چادر ، رسول اللہﷺ کی نواسی کو جو آپ کے نکاح میں ہے ، دے دیجیے۔ وہ لوگ ام کلثوم بنت علی کو مراد لیتے تھے تو سیدنا عمرؓ نے کہا کہ ام سلیطؓ اس کی زیادہ مستحق ہیں۔ وہ انصار ی عورت تھی۔ انھوں نے رسول اللہﷺ سے بیعت کی تھی۔ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ وہ احد کے دن ہمارے لیے مشکیں بھر بھر کر لاتی تھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب : عورتیں جہاد میں زخمیوں کی مرہم پٹی اور دوا وغیرہ کر سکتی ہیں۔
(۱۲۴۵)۔ سیدہ ربیع بنت معوذؓ کہتی ہیں کہ ہم (جہاد میں) نبیﷺ کے ہمراہ (جاتی تھیں اور) پانی پلاتی تھیں اور زخمیوں کا علاج کرتی تھیں اور شہید اور زخمی لوگوں کو اٹھا کر مدینہ میں لاتی تھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب: اللہ عز و جل کی راہ میں جو جہاد ہو، اس میں پہرہ دینا۔
(۱۲۴۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ (کسی سفر میں ایک رات کو) سوئے نہ تھے ، لہٰذا جب مدینہ پہنچے تو (نیند غالب تھی)۔ آپﷺ نے فرمایا :'' کاش ! میرے نیک اصحاب میں کوئی آج کی شب میرا پہرہ دے۔ '' اتنے میں اچانک ہم نے ہتھیار کی آواز سنی۔ آپﷺ نے فرمایا:'' کون ہے ؟'' اس نے جواب دیا کہ سعد بن ابی وقاص (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ، میں اس لیے آیا ہوں کہ آپﷺ کے پاس پہرہ دوں۔ پھر نبیﷺ سو گئے۔

(۱۲۴۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' درہم و دینار اور چادر کا بندہ ہلاک ہو جائے کہ اگر اسے دیا جائے تو وہ خوش ہو جائے اور اگر نہ دیا جائے تو ناخوش ہو۔ (ایسا شخص) ہلاک ہو جائے اور سرنگوں ہو جائے اور اگر اس کو کانٹا چبھ جائے تو کوئی نہ نکالے۔ خوشخبری ہو اس بندے کو جو اللہ کی راہ میں جہاد کر نے کے لیے اپنے گھوڑے کی لگام ہر وقت اپنے ہاتھ میں لیے رہے ، اس کا سر غبار آلود ہو ، اس کے دونوں پیر غبار آلود ہوں ، اگر اس سے کہا جائے کہ پہرہ دے تو وہ پہرہ دے اور اگر لشکر کے پیچھے حفاظت کے لیے مقرر ہو تو لشکر کے پیچھے رہے۔ (غرض جو حکم ملے اس کی تعمیل کرے اور غریبی کی وجہ سے دنیا کے لوگوں میں اس کی قدر و منزلت بالکل نہ ہو حتیٰ کہ) اگر وہ (کسی کے پاس جانے کی) اجازت مانگے تو اسے اجازت نہ ملے اور اگر وہ (کسی کی) سفارش کرے تو اس کی سفارش نہ مانی جائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب :جہاد میں (مجاہدین کی)خدمت کرنے کا ثواب۔
(۱۲۴۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ہمراہ ان کی خدمت کرنے کے لیے خیبر گیا۔ پھر جب نبیﷺ خیبر سے واپس آنے لگے اور آپﷺ کو احد پہاڑ دکھائی دیا تو فرمایا :'' یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔ ''

(۱۲۴۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں نبیﷺ کے ہمراہ تھے تو ہم میں زیادہ سایہ اس شخص کے پاس تھا جس پر اس نے چادر سے سایہ کیا ہوا تھا اور جن لوگوں نے روزہ رکھا تھا، انھوں نے کچھ کام نہیں کیا اور جن لوگوں نے روزہ نہ رکھا تھا، انھوں نے اونٹوں کو اٹھایا اور ان پر پانی بھر بھر کر لائے، غرض ہر طرح کی خدمت کی اور کام کیا تو نبیﷺ نے فرمایا :'' آج تو روزہ نہ رکھنے والے سب ثواب لوٹ کر لے گئے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب :اللہ کی راہ (یعنی جہاد) میں ایک دن مورچہ بند ہو کر رہنے کی فضیلت۔
(۱۲۵۰)۔ سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اللہ کی راہ میں ایک دن مورچے پر رہنا ، تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ، اس سے بہتر ہے۔ اور جنت میں تمہارا چھوٹے سے چھوٹا مقام جو بقدر ایک کوڑے کے ہو ، وہ (بھی) تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہے۔ اور صبح و شام کے وقت جو بندہ اللہ کی راہ میں چلتا ہے۔ وہ تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے۔ اس سے بہتر ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب:جس نے لڑائی میں کمزور (یعنی غریب) لوگوں اور نیکوں کے ذریعہ سے مدد چاہی۔
(۱۲۵۱)۔ فاتح ایران سیدنا سعد بن وقاصؓ سے روایت ہے کہ ان کا خیال تھا کہ انہیں دوسرے بہت سے صحابہ پر(اپنی مالداری اور بہادری کی وجہ سے) فضیلت حاصل ہے تو نبیﷺ نے فرمایا : ''تم کو تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ سے مدد دی جاتی ہے اور رزق دیا جاتا ہے''۔

(۱۲۵۲)۔ سیدنا ابو سعیدؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' ایک دور ایسا آئے گا کہ لو گ جہاد کریں گے تو یہ کہا جائے گا کہ کیا تم میں کوئی شخص ایسا ہے۔ جس نے نبیﷺ کی صحبت اٹھائی ہو ؟ جواب دیا جائے گا کہ بالکل ہے۔ (ان کے ذریعے دعا مانگی جائے گی) اور اس کی فتح ہو جائے گی۔ پھر ایک دور ایسا آئے گا کہ لو گ کہیں گے کہ کیا تم میں کوئی ایسا ہے۔ جس نے نبیﷺ کے صحابہ کی صحبت اٹھائی ہو ؟ جواب دیا جائے گا کہ بالکل ہے۔ (پس اس کے ذریعہ سے دعا مانگی جائے گی اور) فتح ہو جائے گی۔ پھر ایک دور ایسا آئے گا کہ کہا جائے گا کیا تم میں کوئی شخص ایسا ہے۔ جس نے نبیﷺ کے اصحاب کی صحبت اٹھانے والے کی صحبت اٹھائی ہو ؟ جواب دیا جائے گا کہ بالکل ہے۔ پس (اس کے ذریعہ سے دعا مانگی جائے گی اور) فتح ہو جائے گی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب: تیر اندازی (ہر طرح کی نشانہ بازی) کی ترغیب دینا۔
(۱۲۵۳)۔ سیدنا ابو اسیدؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے بدر کے دن ، جب ہم نے قریش کے (مقابلہ کے) لئے صفیں قائم کیں اور انھوں نے ہمارے (مقابلوں کے) لیے صفیں قائم کیں ، یہ فرمایا :'' جب وہ لوگ تمہارے قریب آجائیں تو تم تیر اندازی کرنا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب:ڈھال (کا بیان) اور جو شخص اپنے ساتھی کی ڈھال استعمال کرے۔
(۱۲۵۴)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ بنی نضیر کے اموال اس قسم میں تھے جو اللہ نے اپنے رسولﷺ کو بغیر جنگ کے دلا دیے تھے۔ مسلمانوں نے اس پر گھوڑے اور سوار نہ دوڑائے تھے یعنی جنگ کی نوبت نہ آئی تھی۔ پس وہ مال خاص کر نبیﷺ نے لے لیا اور اس میں سے ایک سال کا خرچ اپنے گھر والوں کو دے دیتے تھے ، سال کے بعد جو باقی رہتا تھا اس کو ہتھیار میں اور گھوڑوں میں اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے خرچ کرتے تھے۔

(۱۲۵۵)۔ امیر المومنین علیؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو نہیں دیکھا کہ سعد بن ابی وقاصؓ کے سوا کسی اور شخص کے لیے اپنے ماں باپ کے فدا ہو نے کو کہتے ہوں (غزوۂ احد میں) میں نے آپﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' تیر چلاؤ سعد ! تم پر میرے ماں باپ فدا ہو جائیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب:تلوار پر سونے چاندی کا کام کرنا (کیسا ہے ؟)
(۱۲۵۶)۔ سیدنا ابو امامہؓ کہتے ہیں کہ بے شک یہ تمام فتوحات ان لوگوں نے کی ہیں جن کی تلواروں میں نہ سونے کا کام تھا، نہ چاندی کا۔ ان کی تلوار پر چمڑے کا اور سیسہ اور لو ہے کا کام ہو تا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب:نبیﷺ کی زرہ اور قمیص کا بیان (جو) لڑائی میں آپﷺ پہنتے تھے۔
(۱۲۵۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے بدر کے دن جبکہ آپﷺ ایک قبہ کے اندر تھے ، یہ فرمایا :'' اے اللہ ! میں تجھے تیرے عہد اور تیرے وعدے کا واسطہ دیتا ہوں کہ (مسلمانوں کو فتح دے دے) اے اللہ ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد پھر کبھی تیری عبادت نہ کی جائے گی۔ '' پس سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے آپﷺ کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! (اسی قدر دعا) آپ کو کافی ہے ، بے شک آپ نے اپنے پروردگار سے دعا کی حد کر دی اور نبیﷺ (اس وقت) زرہ پہنے ہوئے تھے۔ پس آپﷺ (سورۂ القمر ۴۶۔ ۴۵کے) یہ (الفاظ) کہتے ہوئے باہر تشریف لائے :
'' عنقریب یہ جماعت بھگا دی جائے گی اور یہ لو گ پیٹھ پھیر لیں گے ، بلکہ قیامت کا ان سے وعدہ ہے اور قیامت بہت سخت اور تلخ چیز ہے۔ '' اور ایک روایت میں ہے کہ یہ بدر کے دن کا واقعہ ہے۔
 
Top