Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,099
- پوائنٹ
- 1,033
باب۔ اللہ تعا لیٰ کا قول'' جب تم کھانا کھا چکوتو نکل کھڑے ہو۔ ''(پھیل جاؤ اور وہاں بیٹھے نہ رہو) (احزاب :۵۳)
(۱۹۱۰)۔ سیدنا انسؓ کہا کرتے تھے کہ پردہ کی آیت کا شان نزول سب سے زیادہ مجھے معلوم ہے سیدنا ابی بن کعب بھی اس کو مجھ ہی سے پوچھتے تھے (حالانکہ بڑے درجے کے صحابی تھے)۔ رسول اللہﷺ کی ام المومنین زینب بنت حجشؓ سے نئی شادی ہوئی تھی اور آپﷺ نے ان سے مدینہ میں نکاح کیا تھا ، رسول اللہﷺ نے لوگوں کو کھانے کے لیے اس وقت بلایا جب دن چڑھ گیا تھا ، جب سب (کھا کر) چلے گئے تو رسول اللہﷺ اور چند آدمی آپﷺ کے ہمراہ بیٹھے رہے۔ پھر رسول اللہﷺ کھڑے ہو کر چلے گئے اور میں بھی آپﷺ کے ساتھ چلا گیا ، جب آپ ، ام المومنین عائشہؓ کے حجرے کے دروازے تک پہنچے تو خیال کیا کہ وہ لوگ چلے گئے ہوں گے آپﷺ لو ٹ آئے اور میں بھی آپﷺ کے ہمراہ واپس آیا (تو دیکھا کہ) وہ سب کے سب اپنی جگہ پر بیٹھے ہیں ، آپﷺ دوبارہ واپس چلے گئے اور میں بھی آپﷺ کے ساتھ گیا جب حجرۂ عائشہؓ کے دروازے تک گئے تو خیال کیا کہ وہ چلے گئے ہو نگے ، آپﷺ لوٹ آئے اور میں بھی آپﷺ کے ساتھ آیا دیکھا کہ وہ لوگ (واقعی) چلے گئے ہیں ، پس آپﷺ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا اور (اسی وقت) پردہ کا حکم اترا۔