• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری مترجم۔’’ التجرید الصریح لاحادیث الجامع الصحیح ''

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَابُ الْمُحَصَّبِ
مقام محصب میں اترنے کا بیان​

(861) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَيْسَ التَّحْصِيبُ بِشَيْئٍ إِنَّمَا هُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ *
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ محصب میں اترنا (حج کے ارکان میں سے نہیں ہے اور نہ ہی ) کوئی عبادت نہیں ہے وہ تو صرف ایک منزل ہے جہاں رسول اللہ ﷺ (یونہی) ٹھہرا کرتے تھے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَابُ النُّزُولِ بِذِي طُوًى قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ مَكَّةَ وَالنُّزُولِ بِالْبَطْحَائِ الَّتِي بِذِي الْحُلَيْفَةِ إِذَا رَجَعَ مِنْ مَكَّةَ
مکہ میں داخل ہونے سے پہلے (مقام) ذی طویٰ میں جوکہ مکہ کیساتھ متصل ہے اور مکہ سے مدینہ لوٹتے وقت اس کنکریلے میدان (بطحاء) میں ٹھہرنا جو ذوالحلیفہ میں ہے​

(862) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَقْبَلَ بَاتَ بِذِي طُوًى حَتَّى إِذَا أَصْبَحَ دَخَلَ وَ إِذَا نَفَرَ مَرَّ بِذِي طُوًى وَ بَاتَ بِهَا حَتَّى يُصْبِحَ وَ كَانَ يَذْكُرُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ *
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب وہ مکہ جاتے تو ذی طویٰ میں اترتے، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی پھر مکہ میں داخل ہوتے اور جب مکہ سے واپس ہوتے تب بھی ذی طویٰ میں اترتے اور رات بھر وہاں ٹھہرتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی اور بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ اسی طرح کرتے تھے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَابُ وُجُوبِ الْعُمْرَةِ وَفَضْلِهَا
عمرہ کا واجب ہونا اور اس کی فضیلت و بزرگی​

(863) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ الْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَائٌ إِلاَّ الْجَنَّةُ *
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :”ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک ان تمام گناہوں کے لیے کفارہ ہے جو دونوں عمروں کے درمیان ہو گئے ہوں اور حج مبرور کا نعم البدل اللہ تعالیٰ کی تیار کردہ جنت کے سوا اور کچھ نہیں ۔ “
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَنِ اعْتَمَرَ قَبْلَ الْحَجِّ
جس نے حج کرنے سے قبل عمرہ کر لیا​

(864) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ فَقَالَ لا بَأْسَ وَ قَالَ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ *
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے حج کرنے سے پہلے عمرہ کی بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ کچھ حرج نہیں ۔ مزید کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے حج سے پہلے عمرہ ادا فرمایا تھا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَاب كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ
نبی ﷺ نے کتنے عمرے ادا فرمائے ہیں ؟​

(865) عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قِيْلَ لَهُ كَمِ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ قَالَ أَرْبَعًا إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ قَالَ السَّائِلُ : فَقُلْتُ لِعَائِشَةَ يَا أُمَّاهُ أَلاَ تَسْمَعِينَ مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِالرَّحْمَنِ قَالَتْ مَا يَقُولُ قَالَ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرَاتٍ إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ قَالَتْ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِالرَّحْمَنِ مَا اعْتَمَرَ عُمْرَةً إِلاَّ وَهُوَ شَاهِدُهُ وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ *
سیدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ نبی ﷺ نے کتنے عمرے ادا فرمائے ؟ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا کہ چار۔ ان میں سے ایک رجب میں ۔ پس سائل نے کہا کہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے میں نے پوچھا کہ کیا آپ کو خبر ملی کہ ابوعبدالرحمن (ابن عمر رضی اللہ عنہما ) کیا کہہ رہے ہیں ؟ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ کیا کہتے ہیں؟ اس نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے چار عمرے ادا فرمائے جن میں سے ایک رجب میں تھا۔ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ اللہ ابو عبدالرحمن پر رحم فرمائے جب رسول اللہ ﷺ نے عمرہ ادا فرمایا تو وہ ضرور آپ ﷺ کے ہمراہ تھے لیکن (اس کے باوجود بھول گئے) آپ ﷺ نے کبھی بھی رجب میں عمرہ ادا نہیں فرمایا۔

(866) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سُئِلَ كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ ﷺقَالَ أَرْبَعٌ عُمْرَةُ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ حَيْثُ صَدَّهُ الْمُشْرِكُونَ وَعُمْرَةٌ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ حَيْثُ صَالَحَهُمْ وَعُمْرَةُ الْجَعْرَانَةِ إِذْ قَسَمَ غَنِيمَةَ أُرَاهُ حُنَيْنٍ قُلْتُ كَمْ حَجَّ قَالَ وَاحِدَةً *
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ ﷺ نے کتنے عمرے ادا فرمائے تو انھوں نے کہا، چار۔ ایک عمرۂ حدیبیہ ذیقعدہ میں کیا جہاں پرمشرکوں نے آپ ﷺ کو واپس کر دیا تھا اور ایک عمرہ قضا ذیقعدہ ہی میں آئندہ سال کیا جب کہ آپ ﷺ نے مشرکوں سے صلح کی تھی اور عمرہ جعرانہ (آپ ﷺ نے) اس وقت (کیا) جب کہ آپ ﷺ نے (شاید حنین کا) مال غنیمت تقسیم کیا ۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے پوچھا کہ آپ ﷺ نے کس قدر حج ادا فرمائے ؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ صرف ایک ہی (یعنی حجۃ الوداع) ۔

(867) وَ فِي رِوَايَةٍ أَنَّهُ قَالَ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ حَيْثُ رَدُّوهُ وَمِنَ الْقَابِلِ عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةً فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ *
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ہی ایک روایت میں کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک عمرہ اس وقت ادا فرمایا جب آپ ﷺ کو مشرکوں نے واپس کر دیا تھا اور ایک عمرئہ حدیبیہ سال آئندہ میں اور ایک عمرہ ذیقعدہ میں اور ایک عمرہ اپنے حج (حجۃ الوداع) کیساتھ ادا فرمایا تھا۔

(868) عَن الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺفِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ مَرَّتَيْنِ *
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حج کرنے سے پہلے ذیقعدہ میں دو مرتبہ عمرہ ادا فرمایا تھا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَابُ عُمْرَةِ التَّنْعِيمِ
تنعیم سے عمرے کا احرام باندھنا​

(869) عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَمَرَهُ أَنْ يُرْدِفَ عَائِشَةَ وَيُعْمِرَهَا مِنَ التَّنْعِيمِ وَأَنَّ سُرَاقَةَ بْنَ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ لَقِيَ النَّبِيَّ ﷺ وَهُوَ بِالْعَقَبَةِ وَهُوَ يَرْمِيهَا فَقَالَ أَلَكُمْ هَذِهِ خَاصَّةً يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لاَ بَلْ لِلأَبَدِ *
سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انھیں حکم دیا تھا کہ وہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہمراہ چلے جائیں اور انھیں تنعیم سے عمرہ کروا لائیں ۔ اور سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے جمرہ عقبہ کے پاس اس وقت ملے جب آپ ﷺ اس پر کنکریاں مار رہے تھے تو انھوں نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا یہ حج کو فسخ کر کے عمرہ کر دینا خاص آپ ہی کے لیے ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا :”نہیں !بلکہ ہمیشہ کے لیے یہ بات جائز ہے۔ “
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَابُ الإِعْتِمَارِ بَعْدَ الْحَجِّ بِغَيْرِ هَدْيٍ
حج کے بعد بغیر قربانی کے جانور کے عمرہ کرنا​

(870) حَدِيْثُ عَائِشَةَ فِي الحَجِّ تَكَرَّرَ كَثِيْرًا وَ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهٖ *
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حج کے بارے میں بہت دفعہ تکرار کے ساتھ گزر اورمکمل بیان ہوچکی ہے (دیکھیے حدیث ۷۹۱،۷۹۲،۸۶۹)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَابُ أَجْرِ الْعُمْرَةِ عَلَى قَدْرِ النَّصَبِ
عمرے میں جتنی تکلیف ہو اتنا ہی زیادہ ثواب ہے​

(871) عَنِ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا فِي رِوَايَةٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ لَهَا فِي العُمْرَةِ : وَلَكِنَّهَا عَلَى قَدْرِ نَفَقَتِكِ أَوْ نَصَبِكِ *
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے اس روایت میں منقول ہے کہ نبی ﷺ نے ان سے عمرہ کے بار ے میں فرمایا: “لیکن اس کا ثواب بقدر تمہارے خرچ کے یا بقدر تمہاری مشقت کے ملے گا ۔” (حدیث ۲۱۵بھی دیکھیے)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَاب مَتَى يَحِلُّ الْمُعْتَمِرُ
عمرہ کرنے والا احرام کس وقت کھولے ؟​

(872) عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدَّثَهُ أَنَّهَا كَانَتْ كُلَّمَا مَرَّتْ بِالحَجُونِ تَقُوْلُ : صَلَّى اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ لَقَدْ نَزَلْنَا مَعَهُ هَا هُنَا وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ خِفَافٌ قَلِيلٌ ظَهْرُنَا قَلِيلَةٌ أَزْوَادُنَا فَاعْتَمَرْتُ أَنَا وَأُخْتِي عَائِشَةُ وَالزُّبَيْرُ وَفُلاَنٌ وَفُلاَنٌ فَلَمَّا مَسَحْنَا الْبَيْتَ أَحْلَلْنَا ثُمَّ أَهْلَلْنَا مِنَ الْعَشِيِّ بِالْحَجِّ *
سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہما جب کبھی مقام حجون میں سے گزرتیں تو کہتیں کہ اللہ اپنے رسول ( ﷺ ) پر رحمت نازل فرمائے بے شک ہم آپ ﷺ کے ہمراہ اس مقام میں اترے تھے اور اس وقت ہم ہلکے پھلکے تھے، ہماری سواریاں بھی کم تھیں اور ہمارے پاس زاد راہ بھی کم تھا پس میں نے اور میری بہن ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے اور زبیر نے اور فلاں فلاں شخص نے (حج کو فسخ کرکے) عمرہ کیا پس ہم کعبہ کا طواف کر کے احرام سے باہر ہو گئے پھر ہم نے تیسرے پہر شام کو حج کا احرام باندھ لیا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَجَعَ مِنَ الْحَجِّ أَوِ الْعُمْرَةِ أَوِ الْغَزْوِ *
جب کوئی شخص حج یا عمرہ یا جہاد سے لوٹے تو وہ کیا کہے؟​

(873) عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُكَبِّرُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ مِنَ الأَرْضِ ثَلاَثَ تَكْبِيرَاتٍ ثُمَّ يَقُولُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ آئِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ *
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب جہاد سے یا حج سے یا عمرہ سے لوٹتے تو ہر بلند زمین پر تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے ،اس کے بعد کہتے:”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کو سزاوار ہے ہر طرح کی تعریف اور وہ ہر بات پر قادر ہے۔ (ہم حج سے) واپس ہو رہے ہیں توبہ کرتے ہوئے، سجدہ کرتے ہوئے، اپنے پروردگار کی تعریف کرتے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور کفار کی جماعتوں کو اسی اکیلے نے بھگا دیا۔”
 
Top