بنتِ تسنيم
رکن
- شمولیت
- مئی 20، 2017
- پیغامات
- 269
- ری ایکشن اسکور
- 40
- پوائنٹ
- 66
آج ایک بہت دلچسپ واقعہ یاد آ گیا.
امی جی سناتی ہیں کہ ماضی میں ایک بہو اپنی ساس کو بہت زیادہ ستاتی تھی. تو ساس نے تنگ آ کر کہا "میں نہ ویکھاں جگ ویکھے" (یعنی مکافاتِ عمل، لوگ ضرور دیکھیں گے )
واقعہ تقریباً 7 ماہ پہلے کا ہے. گرمیوں کی چھٹیوں میں عموماً ننھیال میں کافی رونق لگی ہوتی ہے. بچے اکٹھے ہوتے ہیں.
میں بات چیت کرتی برآمدے میں نکلی تو منظر یہ تھا کہ چارپائیوں کے پیچھے گھر کی 5 بچیاں (6 سال سے ڈھائی سال کی) ہاتھ اوپر کیے کھڑی ہیں. اور دو بچے (7 اور 6 سال کے) کھلونا گنیں تھامے کھڑے ہیں.
میں ایک دم ٹھٹھکی. میں نے پوچھا یہ کیا ہے. تو دونوں بچے بول اٹھے؛ "ہم فوجی ہیں. اور انہیں (بچیوں کو) ہم نے جیل میں بند کیا ہوا ہے."
میں نے دونوں فوجیوں کو کہا؛ "شرم کرو، بہنوں کو بھی کوئی قید کرتا ہے، بلکہ بہنوں کو تو آزاد کرواتے ہیں. مَرد بنو"
پھر ایک کی گن لی، اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر ڈوژھ ڈوژھ کی آواز نکال کر پانچوں بچیوں کو چارپائیوں کے پیچھے سے نکالا.
بچیاں، کلیوں کی طرح تالیاں بجاتی ہنسنے لگیں. اور فوجی (بھانجا اور بھتیجا) مجھ پر غصہ ہو کر منہ بسورنے لگے.
میں یہ چند منٹوں کا دلچسپ واقعہ تو کبھی بھی نہیں بھول سکوں گی. حالانکہ ہمارے ھاں فوج کا تصور فرشتے سے کم نہیں.
لیکن اللہ کی قسم! "جَگ ویکھ ریا ہن"