اسلام علیکم۔
بھائی صاحب پھر وضاحت کردوں۔
اگر کوئی شخص کہے کہ وہ مسلم ھے، تو میں اور آپ تو تسلیم کرلیں گے۔ لیکن اگر وہ دین میں تفرقہ والا مسلم ھے تو میرے اور آپ کے ماننے سے کچھ نہیں ھوگا۔ اللہ، اسکے دین میں تفرقہ کی وجہ سے اسکا مسلم ھونا قبول نہیں کرے گا۔
اصل بات تو اللہ کی نظر میں مسلم ھونا ھے۔
ایک بات تو محترم بھائی آپ کی بات سے یہ ثابت ہو گئی کہ جو ظاہری طور پر اپنے آپ کو خالی مسلم کہتا ہے وہ اللہ کے ہاں تفرقہ باز بھی ہو سکتا ہے پس یہ تو ثابت ہوا کہ خالی مسلم نام رکھنے میں ظاہر میں کوئی خوبی نہیں کیونکہ جب اللہ نے دیکھنا ہے تو وہ تو دل کے معاملات دیکھنے ہیں
میرا ایک ہی بار بار مطالبہ
اب محترم بھائی اللہ کے لئے میری بات کا جواب دے دیں جہ جب میرے یا آپ کے پاس کوئی ہماری بہن کا رشتہ لینے آئے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں تو ہمیں مندرجہ ذیل میں سے کون سا کام کرنا ہو گا
1-اللہ سے پوچھنا ہو گا کہ اے اللہ اصل بات تو تیری نظر میں مسلمان ہونا ہے پس تو مجھے غیب کی خبر وحی یا کسی اور ذریعے بتا دے کہ یہ اصل مسلمان ہے یا تفرقہ والا مسلمان ہے
2-ہمیں پوچھنا ہی نہیں ہو گا بلکہ خالی مسلام کہنے پر رشتہ دے دینا چاہئے چاہے اندر سے وہ جو بھی ہو
3-ہمیں خود کھوج لگانا ہو
محترم بھائی میرے خیال میں آپ پہلے دو نمبروں سے اتفاق نہیں کر سکتے تیسرا نمبر ہی استعمال کریں گے جواب ہاں یا ناں میں دیں