مصروفیت اور نیٹ کی مسلسل خرابی سے دیر ہوئی معذرت
یعنی محترم بھائی کوئی شیعہ آ کر کہے کہ میں مسلم ہوں مجھے اپنی بہن کا رشتہ دے دیں تو آپ کو اس سے یہ پوچھنے کی ضرورت نہیں کہ مسلم سے تمھاری کیا مراد ہے یا کون سے مسلم ہو بلکہ اللہ پر چھوڑتے ہوئے اسکو رشتہ دے دیں گے
آپ خود کہہ رہے ہیں کہ کوئی شیعہ یہ کہے کہ وہ مسلم ھے، جب آپ کو معلوم ھے کہ وہ شیعہ ھے تو پھر یہ سوال لغو ھے۔ اگر نہیں معلوم تو اپنی پوری کوشش سے تحقیق کرنی ھوگی۔
کسی بھی مسلم عورت کا نکاح غیر مسلم ، مشرک ، کافر سے جائز نہیں ھے۔
وَلَا تَنكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّىٰ يُؤْمِنَّ ۚ وَلَأَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ ۗ وَلَا تُنكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤْمِنُوا ۚ وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ ۗ أُولَـٰئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَاللَّـهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ ۖ وَيُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ﴿٢٢١۔2﴾
تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرنا، جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ایک مومن لونڈی مشرک شریف زادی سے بہتر ہے، اگرچہ وہ تمہیں بہت پسند ہو اور اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا، جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ایک مومن غلام مشرک شریف سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں بہت پسند ہو یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ اپنے اذن سے تم کو جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے، اور وہ اپنے احکام واضح طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے، توقع ہے کہ وہ سبق لیں گے اور نصیحت قبول کریں گے۔
یقین کریں جو دین میں تفرقہ سے تعلق رکھے گا، وہ ضرور اپنا مزہب بتائے گا۔
جو دھوکہ دے گا اور منافقت سے آپ سے اپنے کو مسلم کہلوالے، تو کیا وہ اللہ کو دھوکہ دے سکتا ھے؟
نوح علیہ سلام اور لوط علیہ سلام کی بیویاں ایمان نہیں لایئں تھیں، تو انہوں نے اپنا ہی نقصان کیا۔
اسی طرح فرعون کی بیوی، اللہ کی مسلم تھیں، باوجود وہ اللہ کے دشمن اور سرکش کی بیوی تھیں۔
یہ تو اللہ اور بندے کا ون ٹو ون معاملہ ھے۔ بندہ اپنا ایمان، اللہ کے سامنے پیش کرے گا، وہاں اسکو معلوم ھوجائے گا کہ وہ ساری زندگی کس کا مسلم رہا تھا۔