- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!بچوں کی مضحکہ خیز اٹھا پٹخ کے درمیان یوسف بھائی اور آپ کے مراسلات کو میں بہرحال سنجیدگی سے پڑھتا ہوں۔ لیکن آپ نے درج ذیل فقرہ لکھ کر حیرت زدہ کر دیا :
لیکن میرے خیال میں ایسی رواداری تو سنت کی قربانی کرکے ہوتی ہے ۔
یہ تو وہی بدگمانی اور عدم رواداری ہے جس کی عموما شکایت کی جاتی ہے۔ فقہی مسائل کو "سنت کی قربانی" سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ ہر مسلک کے عوام کی کثیر تعداد کم علم ضرور ہوتی ہے مگر کسی بھی مسلک کے مسلمان کے دل میں کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ وہ سنت کو قربان کرے گا یا کر رہا ہے۔
محترم حیدرآبادی بھائی
آپ نے شائد نادانستگی میں بچوں کی طرف سے پیش کردہ قرآن و حدیث کےدلائل کو "مضحکہ خیز اٹھاپٹخ" قرار دیا ہے؟
آپ سے نہایت ادب سے التماس ہے کہ جب بھی بچوں کی محفل میں تشریف لایاکریں تو بچوں کے پیش کردہ دلائل کے رد میں بھی کچھ دلائل ذکر کردیا کریں ۔
دوسرا یہ کہ کسی کے دل میں خیال آئے یا نہ آئےبہرحال جو بات قرآن وسنت کے واضح دلائل کے مخالف ہوگی وہ رد ہی کی جائے گی۔