• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشعال کا قتل، ناحق یا محبت رسول؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اللہ سب سے بڑا ہے“، طالب علم مشال خان کے کمرے کی دیواروں نے اصل داستان بتا دی
15 اپریل 2017

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزامات پر تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم مشال خان کے کمرے کی دیواروں نے اصل داستان بتا دی جہاں ”اللہ سب سے بڑا اور نبی پاک ﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں“ تحریر تھا ۔


”دی نیوز“ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مشال خان رحم دل ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ اور نبی پاک ﷺ کی وحدنیت اور احترام سے سرشار تھا جس کی شہادت یونیورسٹی ہوسٹل کے اس کمرے کی دیواروں نے دیدی ہے جہاں وہ رہائش پزیر تھا ۔ دیواروں پر خدا تعالیٰ کی وحدنیت اور نبی کریم کے پیغمر ہونے کے حوالے سے الفاظ درج تھے ۔


اس کے علاوہ کمرے کی دیواروں پر بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی سمیت دیگر سیاستدانو ں کی تصاویر بھی چسپاں تھیں ۔ مشال خان یونیورسٹی ہوسٹل نمبر 1 کی تیسری منزل پر کمرہ نمبر 73 میں رہائش پزیر تھا جہاں سے مشتعل طلبا نے اسے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ح
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جھوٹ ، مکر ، فریب اور فراڈ کا دور دورہ ہے ۔ آج سے صدیوں پہلے ایک عالم دین نے کہا تھا ، میں کفر کی صفوں میں کھڑا ہو کر سر پر قرآن رکھ کر بھی کچھ کہوں تو میری بات کا یقین نہ کیا جائے ۔
مشال خان والی سٹوری میں اس قدر مغالطے ، اور مکر و فریب ہے ، اللہ پناہ ۔
میں یہاں تک پہنچا ہوں کہ یہ ایک ملحد انسان تھا ، اور اس کی دینداری کے طور پر جو کچھ بھی پیش کیا جارہا ہے ، سوائے دھوکہ دہی کے اور کچھ نہیں ۔ شاہزیب خانزادہ اور جیو وغیرہ کے جتنے پروگرام میں نے دیکھے ہیں ، سب چیخ چیخ کر بتارہے ہیں ، کہ حقائق بتائے نہیں جارہے ، بلکہ حقائق بنائے جارہے ہیں ۔
خود اسے مروانے والے بھی اسی کے وڈیرے لگتے ہیں ، تاکہ اس انداز سے مروا کر اسلام پسندوں کے خلاف طوفان کھڑا کیا جاسکے ۔
گویا کفر و الحاد ہمارے اپنے ملک میں اس قدر جڑیں مضبوط کر چکا ہے کہ ہم اپنے گھر میں ہو کر بھی بے بس نظر آتے ہیں ، اور وہ لوگ باہر بیٹھ کر ہمیں شطرنج کے مہروں کی طرح استعمال کر رہے ہیں ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
چیف جسٹس اور وزیراعظم صاحب! ذرا ادھر بھی دھیان کریں. یہ آئی ڈی فیک ہے یا حقیقی، ہر دو حال میں اسے ہینڈل کرنے والے تک پہنچنا ایجنسیوں اور وزارتِ داخلہ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے.
#مشال_خان کے معاملے پر از خود نوٹس لینے اور پورے پاکستانیوں کو یکجا ہوکر اس کی مذمت کا کہنے والے کیا یہاں گونگے، بہرے اور اندھے ہو چکے ہیں؟؟
اس طرح کے مینڈک ٹر ٹر کرتے ہیں اور میڈیا پہ بیٹھے سیکولر، لبرل اور دین بیزار دانشور مذہبی طبقے پر وووووووووو کرتے رہتے ہیں!!
انتشار اور فتنہ تو یہ لوگ پھیلاتے ہیں، الزام مگر دینی اور مذہبی طبقہ کو دیا جاتا ہے!!
یہ آئی ڈی رپورٹ کرنا یا اسے بلاک کرانا مقصود نہیں؛ کیونکہ #گندی_ذہنیت کا یہ آدمی کسی دوسرے اکاؤنٹ سے واہیات بکنے لگے گا. ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے حساس ادارے اس تک پہنچیں، اسے کٹہرے میں لائیں اور قرار واقعی سزا دیں.
قانون جب جان بوجھ کر اندھا، گونگا اور بہرا ہو جاتا ہے تو پھر ممتاز قادری یا غازی علم دین شہید جیسے لوگ معرضِ وجود میں آتے ہیں!!
کمنٹ میں فردوس جمال صاحب نے بتایا ہے کہ یہ شخص قادیانی ہے اور بیرونِ پاکستان بیٹھ کر بکواس کر رہا ہے، ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انٹرپول کی مدد لے اور اسے واپس پالستان لا کر سرعام پھانسی دی جائے.
......
آئی ڈی کا لنک یہ رہا
https://www.facebook.com/shaaair
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
کسی شخص کو ایسے بہیمانہ طریقے سے قتل کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ معاملہ کوئی سیاسی یا ذاتی رنجش نہیں بلکہ دینی و مذہبی نوعیت کا لگتا ہے ۔ کیونکہ کسی ردِ عمل کو دیکھنے سے پہلے اس کے عمل کو دیکھنا لازم ہوتا ہے ۔ لیکن ہمارا لبرل اور ملحد طبقہ عمل ِ خاص کو عمداً نظر انداز کر کے بس ردِ عمل کو لے بیٹھتا ہے اور اس پر صفِ ماتم بچھا کر ماتم کرنے لگتا ہے ۔ دوسرا یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ ایسی ناپاک اور نا قابلِ برداشت جسارت کرنے والوں کے خلاف آج تک اس ملک میں کچھ نہیں ہوا بلکہ ایسا کرنے والوں کو حکومتی تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ اس خاص معاملے سے بھی یہی منکشف ہوتا ہے کہ اگر ایسا کرنے والوں کے خلاف بر وقت اور صحیح قانون کے مطابق فیصلہ کیا جاتا تو ” عوامی عدالت “ میں اس خاص معاملے کا فیصلہ ہونے کی نو بت نہ آتی ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مشال خان قتل کیس، مرکزی ملزم وجاہت نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا
17 اپریل 2017

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشال خان قتل کیس میں انتہائی اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے، نجی ٹی وی جیونیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم وجاہت نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔


نجی ٹی وی جیونیوز نے کے مطابق ملزم وجاہت نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، وجاہت نے تمام واقعے کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ کام کرنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا تھا ، مجھے 13 اپریل کو چیئرمین نے آفس میں بلایا ، آفس میں 15 سے 20 لوگ موجود تھے جبکہ چیئرمین آفس میں انتظامیہ کے علاوہ لیکچرار ضیا اللہ اور اسفند یار بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مجھے کہا کہ مشال خان نے مبینہ طور پر توہین مذہب کی ہے اور میں انتظامیہ کے کہنے پر ہی مشال اور اس کے ساتھیوں کیخلاف تقریر کی۔ ملزم وجاہت کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اس سازش کا پتا ہوتا میں یونیورسٹی میں نہ آتا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے لوگوں کو بتایا کہ میں نے خود مشال، عبداللہ اور زبیر کو مبینہ طور پر توہین کرتے ہوئے سنا ہے جبکہ فہیم عالم نے میرے بیان کی لوگو ں کے سامنے فوری گواہی دیدی۔

ملزم وجاہت نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا اس وقت اکھٹے ہوئے تمام لوگ خاموش تھے اور اسی دوران سیکیورٹی انچارج بلال آیا اور اس نے کہا کہ جس نے مشال کی طرف داری کی ان سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا اور وہ خود مشال کو مارے گا۔ وجاہت کا کہنا تھا کہ میرے بیان کے بعد طلبہ مشتعل ہو گئے اگر میں بیان نہ دیتا تو اکھٹے ہوئے افراد واپس چلے جاتے۔ وجاہت کا کہنا تھا کہ میں مشال سے غلط بیانی کرنے پر شرمند ہو، یہ اجلاس بلانا ایڈمنسٹریشن کا مینڈیٹ نہیں تھا ۔

ح
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
جھوٹ ، مکر ، فریب اور فراڈ کا دور دورہ ہے ۔ آج سے صدیوں پہلے ایک عالم دین نے کہا تھا ، میں کفر کی صفوں میں کھڑا ہو کر سر پر قرآن رکھ کر بھی کچھ کہوں تو میری بات کا یقین نہ کیا جائے ۔
مشال خان والی سٹوری میں اس قدر مغالطے ، اور مکر و فریب ہے ، اللہ پناہ ۔
میں یہاں تک پہنچا ہوں کہ یہ ایک ملحد انسان تھا ، اور اس کی دینداری کے طور پر جو کچھ بھی پیش کیا جارہا ہے ، سوائے دھوکہ دہی کے اور کچھ نہیں ۔ شاہزیب خانزادہ اور جیو وغیرہ کے جتنے پروگرام میں نے دیکھے ہیں ، سب چیخ چیخ کر بتارہے ہیں ، کہ حقائق بتائے نہیں جارہے ، بلکہ حقائق بنائے جارہے ہیں ۔
خود اسے مروانے والے بھی اسی کے وڈیرے لگتے ہیں ، تاکہ اس انداز سے مروا کر اسلام پسندوں کے خلاف طوفان کھڑا کیا جاسکے ۔
گویا کفر و الحاد ہمارے اپنے ملک میں اس قدر جڑیں مضبوط کر چکا ہے کہ ہم اپنے گھر میں ہو کر بھی بے بس نظر آتے ہیں ، اور وہ لوگ باہر بیٹھ کر ہمیں شطرنج کے مہروں کی طرح استعمال کر رہے ہیں ۔
نظام کفر کبھی نہ کبھی اپنے خوف ناک تنائج ضرور ظاہر کرتا ہے-

پنجابی کا ایک مقولہ ہے - "ھور چوپو " - (ایک شخص گنڈیریاں کھا رہا تھا کہ جبڑا چھل گیا - جس پر کسی نے کہا- ھور چوپو)-

کہنے کا مطلب ہے کہ "اور جمہوریت جمہوریت کرو" - پھر اس کے نتائج بھی ایسے ہی سامنے آئیں گے -
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
رنگ بدلتا مشال کیس ..اور انوکھے کھلاڑی
.
مشال خان کیس میں دو طبقے ہی کھیلے ایک نہتے سوشل میڈیا کے اکیلے دکیلے لکھاری ، جو مذھب کی محبت میں لبرلز کے موقف کے جھوٹ آشکار کرتے رہے ، ان کے پول کھولتے رہے ...اور تاحال مصروف ہیں
دوسری طرف حکومتی طاقت سے مسلح ، میڈیا کا طاقت ور ہتھیار لیے ، اخبارات کا ساتھ ...اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بین القوامی طاقتیں ، ان کا میڈیا ، ان کے اخبارات ، اور سوشل میڈیا کے فورم سب ایک جان ہو کر مصروف ہیں ... بنا کسی بھی ٹھوس تحقیق کے جنہوں نے پہلے دن فیصلہ کر دیا کہ "مشال " نے کچھ نہیں کیا اور پھر جذباتی فضاء بنا کے خوب خوب کھیلے - اور مسلسل جھوٹ بولے جا رہے ہیں ...جھوٹ گھڑے جا رہے ہیں ... کمال یہ ہے کہ یہ سب اور لبرل اس طرح ہم نوا ہیں کہ جیسے ان کا باپ ایک ہے ..جی ہاں ماں نہیں -
جھوٹ کا یہ حال ہے کہ ابھی میں ایک صاحب کا ہم سب کی سائٹ والے ہیں ، کا مضمون پڑھ رہا تھا صاف جھوٹ لکھے تھے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں
مشال نے بھلے توھین کی ہو نہ کی ہو ..لیکن اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ وہ مذھب بیزار اور مخالف تھا .... اس کی پوسٹ ، اس کے کمنٹ سب اس بات کا ثبوت ہیں ...لیکن لبرلز کمال درجے کے دوغلے ہوتے ہیں ، خالص اسلامی اصطلاح "شہید " کو یوں برتتے ہیں کہ جیسے مسلمان ہوں ..ساتھ ہی ساتھ اسلام بارے ، مذھب بارے بھی نفرت کا اظہار چل رہا ہوتا ہے ...
عبد الولی خان یونی ورسٹی کو مشال خان کے نام معنون کیے جانے کی آواز آی ہے عمران خان نے تائید کی ہے اور ساتھ کہا ہے کہ سازش ہے ..کس نے کی سازش کاہے کے لیے کی ..ان سوالوں کے جواب چاہیے .... خیر اچھا ہے عمران خان بھی کھل کے سامنے آئے -
رہے نواز شریف ! وہ جس طرح لبرل بننے جا رہے ہیں اس کے بعد کوئی مذھب پسند ان کی حمایت کرے اور ساتھ ساتھ میں اپنا تعلق مذھب سے بھی بیان کرے . تو حیرت ہو گی ..... جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے -
کوئی مانے نہ مانے ...میں کہوں گا ، میں جانتا ہوں کہ " بعض الناس " کو برا لگے گا ..مگر چپ رہنے سے سچ بھی بھلا چھپ جاتے ہیں ؟ ...
ہاں ! مذہبی جماعتیں اور ان کی قیادت اس معاملے میں ناکام ہی نہیں بری طرح پٹ گئی ہے ....تمام مسالک کی تمام مذہبی جماعتیں اس امتحان میں بری طرح ناکام رہیں ...
وجہ کیا تھی ؟
میرا جواب یہ ہے کہ ان کی ترجیح میں ، ان کے اہداف میں ، ان کے مقاصد میں یہ اشو تھا ہی نہیں ان جماعتوں کو چندوں سے ، عھدے بانٹنے سے اور آپس میں لڑنے سے فرصت ملے تو رسالت محمدی کی جنگ لڑیں نا ...لیجئے آزمائش شرط ہے آپ ان میں سے کسی بھی جماعت کے سربراہ بارے ایک جملہ بول دیں ، آپ کو گھر تک چھوڑ کے آئیں گے ، بد زبان کریں گے ، دشنام طرازی تو معمولی سی بات ہے آپ کے گھر تک جا پہنچیں گے ... اس کام کے لیے ان سب کے سائبر سیل ہیں ..لیکن ملت کے لیے ، نبی کے لیے ، دین کے لیے ، دین کے نام پر قائم ان جماعتوں کے پاس کوئی کمپیوٹر نہیں نہ وقت ..مطالبہ ان کا ہونا چاہیے تھا ..شائد ابھی بھی وقت ہے ...اور شاید وقت نہیں کہ "مشال کیس " کی شفاف اور تیز تر تحقیق کروائی جائے - ان کا مطالبہ ہونا چاہیے تھا کہ اس بات کی تحقیق ہو اور دنوں میں ہو کہ گستاخی ہوئی یا نہیں ؟؟ اگر نہیں ہوئی تو بھی جن نے قتل کیا ، ان کی شناخت ان کی جماعت ، ان کی جماعت کے سیکولر نظریات کے حوالے سے بیان کی جائے -
اور اگر گستاخی ہوئی ، توہین مذھب و رسول ہوئی تو ہم ایک مجرم کو ہیرو نہیں بننے دیں گے چہ جایکہ اس کے نام کی یونیورسٹی ؟-
جی ہاں یہ مطالبہ اور بلند آہنگ ، اور شدت کے تقاضے کے ساتھ مذہبی جماعتوں کی طرف سے ہونا چاہیے تھا ...مگر نہیں ہوا .-
سو یوں ہوا کہ ایک ہی طبقہ اس میچ میں کھیلا ..ایک ٹیم تھی وہ لبرلز کی تھی ..میڈیا کا ساتھ تھا ...کہ جو ضمیر تو کیا اپنا ایمان بھی گروی رکھ چکا ...اور جب ایک ہی کھیلے ، اور ایمپائر بھی ساتھ ہو تو جیت تو ہوتی ہے ..مگر ظلم یہ ہو گا کہ تحقق میڈیا کرے ، کیس کی چھان پھٹک خود ملزم کی "برادری" کری اور رسان سے لہجے میں اس کو بے گناہ قرار دے دے اور شہید بھی ...
بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی ، منصف بھی
کیسے وکیل کریں ، کس سے منصفی چاہیں
سوال تو یہ ہے کہ کس عدالت نے قرار دیا کہ کمنٹس فیک تھے ، اکاونٹ ہیک ہوا ... رہا ملزم وجاہت کا اقرار جرم ...آپ کیا بات کرتے ہیں ہماری پولیس توایسی باکمال ہے کہ ہاتھ کو بکری ثابت کرنا تو معمولی سی بات ، جناب وجاہت مسعود صاحب کو بھی مذھب پسند ، نیم مولوی بنا دکھائے -
ابوبکر قدوسی
 
Top