ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
(۸)
قرآن مجید کی سات قراء اتیں اور قراء اتِ عشرہمتواترحدیث سے ثابت ہے کہ قرآن مجید سات قراء توں پر نازل ہوا ہے۔ تفصیل کے لیے مطولات (بڑی کتابوں)کی طرف رجوع فرمائیں مثلاً دیکھئے بدر الدین الزرکشی رحمہ اللہ (متوفی ۷۹۴ھ)کی البرھان في علوم القرآن وغیرہ۔
سیدنا عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک آدمی کو ایک آیت پڑھتے ہوئے سنا جسے میں نے نبیﷺسے دوسرے طریقے سے سنا تھا تو میں اسے پکڑے ہوئے رسول اللہﷺکے پاس لے گیا۔ آپﷺنے فرمایا: (کِلَاکُمَا مُحْسِنٌ)’’تم دونوں نے اچھا کیاہے یعنی تم دونوں صحیح ہو۔‘‘ (صحیح البخاری:۲۴۱۰، ۳۴۷۶،۵۰۶۲)
یہ حدیث درج ذیل کتابوں میں بھی موجود ہے:
مسند أحمد (۱؍۴۵۶ ح۴۳۶۴، ۱؍۳۹۳ ح۳۷۲۴، مسند الشاشي (۷۷۰،۷۷۱)
السنن الکبریٰ للنسائی(۵؍۳۳ح۸۰۹۵) مسند الطیالسی (۳۸۷) مصنف ابن أبی شیبۃ (۱۰؍۵۲۹) مسند أبی یعلی(۵۲۶۲،۵۳۴۱) شرح السنۃ للبغوي(۱۲۲۹،وقال: ھٰذا حدیث صحیح)
اس حدیث کے بہت سے شواہد اور مؤید روایات بھی ہیں مثلاً :
(١) حدیث عمررضی اللہ عنہ:(المؤطا للإمام مالک:۱؍۲۰۱ ح۴۷۴، صحیح بخاری:۲۴۱۹، صحیح مسلم:۱۸۱۸)
(٢) حدیث اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ: (صحیح مسلم:۸۲۰، مسند أحمد:۵؍۱۲۷)
(٣) حدیث ابی جہیم الانصاری رضی اللہ عنہ: (مسند أحمد:۴؍۱۶۹،۱۷۰ ح۱۷۵۴۲ وسندہ صحیح)
(٤) حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہ: (صحیح بخاری:۳۲۱۹،۴۹۹۱، صحیح مسلم:۸۱۹) وغیرہ
ہمارے پاس قالون رحمہ اللہ اور ورش رحمہ اللہ کی روایت والے قرآن مجید موجود ہیں جن میں مالک یوم الدین کے بجائے ملک یوم الدین لکھا ہوا ہے۔یہی اختلاف قراء ت ہے۔