• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
کچھ سال قبل میرے کزنز ہمارے گھر رات رہنے کےلیے آئے اور مزہ تب آیا جب وہ رات ہمارے گھر رہے۔گھر میں ایساکوئی موجود نہ تھا جو ہمیں روکتا ٹوکتا، ہماری توموج لگ گئی ۔ہم کزنز جب بھی اکھٹے ہوتے تھے بہت کچھ کھیلتے تھے لیکن گھر گھر، صلیبی صلیبی، یہودی یہودی اور مجاہدمجاہد ہمارے پسندیدکھیل تھے ۔اس دن ہم نے بھارتی فوجی اور کشمیری عوام کا کھیل کھیلا ۔جب بھارتی فوجی بننے کی باری آئی تو کافی دیر اس پر لڑائی ہوتی رہی کہ "ہم کیوں بھارتی فوجی بنیں"" یہ بنے ""اسے کہہ دو" آخر میں مجھے وردہ آپی اور عائشہ آپی کو بھارتی فوجی بننا پڑا ۔مشکوٰۃ آپی بچہ اور سات سالہ محمد دادا ابوبنے اور حنَا سو رہی تھی۔ کافی اچھا کھیل جاری تھا آخر میں کھیل کا اینڈ تب ہونا تھا جب ہم نے دادا ابو(محمد) کو مار دینا تھا جب اس مقام پر پہنچے تو دادا ابو(محمد) کو گولیوں سے مار دیا لیکن اسے مارتے ہی میں نے وردہ آپی اور عائشہ آپی نے بھاں بھاں کر کےرونا شروع کر دیا "محمد محمد" اور محمد صاحب ایکٹنگ کرتے ہوئے مرے پڑے تھے۔محمد کو جا کر ہلا یا تو محمد تھوڑا سا ہل کر پھر گر گر گیا پھر مشکوٰۃ آپی نے کہا" محمد اٹھ جاؤ" تو محمداٹھ گیاا ور ہم بھی چپ ہوگئے کہ محمدزندہ ہے ۔
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
ہم امریکی فوجی اور عراق کے مجاہدین کا کھیل کھیل رہے تھے ۔میں اور محمد مجاہد تھے، مشکٰوۃ آپی ہماری کمانڈر تھیں، عائشہ آپی اور وردہ آپی امریکی فوجی بنے۔ میں نے اور محمد نے فقیر کا حلیہ بنا کر امریکی فوجیوں کی جاسوسی کرنی تھی ۔مشکٰوۃ آپی کے پاس ہمیشہ کی طرح کثیر تعداد میں سامان موجود تھا جس میں سے پیسے ،پستولیں اور بم بھی نکل آئے اور ابو جی کی ٹوٹی ہوئی عینکیں بھی تھیں جنہیں ہم نے آنکھوں پر لگا لیا اور اندھےاورلنگڑے بن کر امریکیوں کے کیمپ کے پاس چلے گئے ۔عائشہ آپی اور وردہ آپی چارپائی پر بیٹھ کر میٹنگ کر رہے تھے اور ہم چارپائی کے پایوں کے ساتھ لٹک گئے اور بھیا کا ٹیپ ریکاڈر نیچے رکھ دیا ان کی آوازیں ریکارڈ کر نے کے لیے اس کے بعد اونچی آواز سے امریکی فوجیوں سے کھانا مانگتے رہے" کچھ دے دو ""دے دو نا" اور وہ ہمیں پیچھے پیچھے کرتے رہے۔ جب ہم پیچھے نہیں ہٹے تو عائشہ آپی نے محمد کےمنہ پر اپنا پاؤں مار دیا میں نے اور محمد نے رونا شروع کر دیا" منہ پر کیوں مارا ہے؟"۔ پہلے تو عائشہ آپی نے امریکی فوجیوں کی طرح ماننے سے انکار کر دیا جب سب نے کہا کہ" عائشہ آپ نے منہ پر مارا ہے" تو کہتی ہیں "امریکی فوجی یہونہی تو مجاہدین پر ظلم کرتے ہیں " تو محمد فٹ سے بولا "ہم تھوڑا اصلی مجاہدین ہیں اور تم کوئی اصلی امریکی فوجی ہو؟"۔ جب زیادہ لڑائی شروع ہوئی تو مشکٰوۃ آپی نے کہا "خنساء اور محمد جب تم ان پر دھماکہ کرو گے تو یہ بھی مر جائیں گے ٹھیک ہے نا " اور ہم نے دوبارہ اپناکھیل شروع کر دیا ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
عبدالحنان سے لقمان کے تیز بخار کی وجہ پوچھی گئی تو جواب ملا:
"اس نے صدقے کا انڈا چوری کر کے کھا لیا تھا"آنسوؤں والا آئیکون
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
"آپی! سنیں ناں میں نے بتیس ہزار جمع کیا ہے ہم نے آئی پیڈ خریدنا ہے "عزہ کی چہکتی ہوئی آواز موبائل سے باہر آ رہی تھی ۔"اور ہاں میں نے غلہ توڑا ہے اس میں سے سو روپیہ نکلا ہے۔۔۔۔"ابتسامہ
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
دادی نے منع کیا تھا کہ جب گھر آیا کرو تو برگر کھا کر نہ آیا کرو پھر کھانا نہیں کھاتے ہو بار بار سمجھانے کے باوجود عبد اللہ کی ضد تھی کہ کہ بس آج برگر کھلادیں تو راؤ دہ کے ابو نے کہا آج کھلا رہا ہوں مگر دادی کو نہ بتانا کہ آپ نے بر گر کھایا ہے دونوں مان گئے اب دادی کے پاس گئے تو دادی نے کہا " کیا برگر کھا کر آئے ہو؟
راؤدہ " جی دادی ہم دونوں نے آج بر گر کھایا ہے"
عبد اللہ دادی کے سامنے ہی " ابو آپ نے منع کیا تھا کہ دادی کو نہ بتانا میں نے تو نہیں بتایا باجی نے بتا دیا "
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
حج پر آئی ایک چھوٹی بچی نے اپنی والدہ کو وضو کا طریقہ سمجھایا۔۔۔کچھ اس طرح کہ سب سے پہلے بازو دھو لیں ، پاؤں دھو لیں ، منہ دھو لیں ، کانوں میں پانی ڈالیں ، اور پھر بال دھو لیں ۔۔۔والدہ نے پوچھا اور کیا ؟ تو معصومیت سے جواب آیا کہ ہاں ناک میں پانی ڈالیں اور وضو پورا ہو گیا ۔۔۔:)!!!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
خنساء کے کھانا نہ کھانے پر امی جان کہنے لگیں "کھانانہیں کھایاناں تو کیا چھوٹی سی شکل نکل آئی ہے "
اگلے ہی دن طیبہ جلدی قرآن پڑھنے آ گئی تو خنساء پوچھنے لگی "آج اتنی جلدی کیوں آگئی ہو؟"
"باجی آج کھانانہیں کھایا اس لئے جلدی آ گئی ہوں"
"کھاناکھاکر آیا کرو پھر یہاں اتنی دیر بیٹھنا ہوتاہے تو چھوٹی سی شکل نکل آتی ہے " ابتسامہ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ھنیاء صاحبہ اپنے بابا کی طرح کتابوں کی حریص تو ہیں لیکن علم براستہ معدہ کی قائل ہیں ۔۔جہاں کوئی کتاب نظر آئی جھٹ سے جا پہنچتی ہیں ذرا سا چکھنے کے بعد سالم کتاب نگلنے کی کوشش ہوتی ہے ۔۔۔کاغذ سے یوں دوستی ہے کہ جہاں ذرا سی جھلک نظر آئی محترمہ تمام وسائل بروئے کار لا کر اسے کھینچ نکالتی ہیں ۔۔عین وقت پر اگر کوئی آن پہنچے تو فورا کاغذ ایک ہاتھ میں منتقل کر کے دوسرے ہاتھ کی انگلی سےکاغذ پر زور دار ضرب پڑتی ہے
"با"
"ھنیاء منہ میں نہیں ڈالنا۔چوہیا نہ بنو"
سرفورا اثبات میں ہل جاتاہے "ہوں" اور مزید شدت سے کاغذ کی پٹائی ہوتی ہے ۔
"با" باور کروایا جا تاہے کہ میں "با، تا" پڑھ رہی ہوں۔
دیکھنے والے کی نظر جونہی دائیں بائیں ہوتی ہے سالم " با " جھٹ سے منہ میں چلا جا تا ہے ۔۔۔۔۔۔ابتسامہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
میرا خیال تھا کہ مجھے اب عبدالرحیم کو کچھ قواعد یاد کروانے چاہئیں۔۔پانچ چھ سال بہت چھوٹی عمر بھی نہیں ہوتی!!)
پہلی تختی نکالی۔۔حروف تہجی سنے۔۔ص۔ض کا تلفظ ٹھیک کروایا۔۔
"عبدالرحیم! عربی کےحروف تہجی(ایلفا بیٹس) کتنے ہوتے ہیں؟کاؤنٹ کیجیے!
"30"اس نے کچھ دیر خاموش رہ کر ذہن میں حروف شمار کیے۔
"ہوں۔۔آخر میں دیکھیے۔۔دو "ی" ہیں ۔۔دونوں کا تلفظ ایک ہوتا ہے صرف لکھنے کا "سٹائل" مختلف ہے۔۔اس لیے ہم ایک ی کو شمار نہیں کریں گے"
کچھ دیر سمجھانے کے بعد۔۔
"ہوں۔۔تو عبدل! ایلفابیٹس کتنے ہوئے؟
"28"
"جی کیا؟؟30 تھے۔ ایک ی کو شمار نہیں کیا تو کتنے ہوئے؟
"28"
"نہیں 29"میں دوبارہ سمجھانے لگی
"جی عبدالرحیم! اب بتائیے۔۔قرآن مجید کے کتنے ایلفابیٹس ہیں؟"
"28"
اب تو پس منظرمیں بھی شور ہونے لگا۔۔"عبدل! مجھے تو 29 دکھائی دے رہے ہیں۔۔آپ 28 کیوں کہہ رہے ہیں؟؟"
خاموشی۔۔۔۔
"عبدالرحیم۔۔عبدالرحیم"
"وہ۔۔ح بھی تو دو ہیں ۔۔اس لیے"ننھا محقق!!)
پھر تو 26 ہونے چاہئیں۔۔۔ت اور ق بھی تو دو ہیں ناں۔۔!!)
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
میں قرآن کلاس کے بچوں سے پوچھ رہی تھی آپ بڑے ہو کر کیا بنو گے؟
کوئی" پولیس" میں جانے کی خواہش کر رہا تھا، تو کوئی" ٹیچر" بننے کی اور کوئی" کچھ بھی نہیں" بننے کی جب مصطفٰی سے پوچھا" آپ بڑے ہو کر کیا بنو گے"؟
"جہاز"
 
Top