محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
نیک اور صالح اولاد اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور اسی نعمت کے دم قدم سے ہی زندگی کا احساس ہوتا ہے۔ اُولاد سے نا صرف انسان بلکہ جانور اور پرندے بھی بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اُولاد کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں زندگی کے بڑے بڑے غموں اور مصیبتوں کو پس پشت ڈال دیتی ہیں۔ بچہ جب پہلی بار آنکھ اٹھا کر والدہ کی طرف دیکھتا ہے تو والدہ اس بات پر بہت خوش ہوتی ہے۔ بچے کا والد جب شام کو کام سے گھر واپس آتا ہے تو بڑے فخر اور مسرت سے اسے بتاتی ہے کہ آج بچے نے پہلی مربتہ میرے چہرے کو غور سے دیکھا ہے۔ اب یہ ہمیں پہچاننے لگ گیا ہے۔ اسی طرح بچے کے رینگنے، بولنے اور چلنے کے درمیان بھی بہت سی باتیں ہیں جو والدین کے لیے خوشی کے ایسے لمحات بن جاتیں ہیں۔ جن کا دنیا میں کوئی بھی خوشی متبادل نہیں ہوسکتی۔ بچوں کی میٹھی میٹھی باتوں، ننھی ننھی شرارتوں اور مسکراہٹوں پر والدین خوشی اور فرحت سے پھولے نہ سماتے ہیں۔