• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
آپی ایک جگہ ویڈیو لگانے والی غلطی کی تھی اس کے بعد جس طرح انھوں نےمیرے ساتھ کیاتھا توبہ ہوگئی۔ اور مجھے وردۃ آپی بھی کہہ رہی تھیں ویڈیو نہ لگاؤ
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
چار سالہ ٹیپو سے جب ان کی امّی جان نے بہت شوق سے پوچھا
ہاں تو ٹیپو بتاؤ تم بڑے ہو کر کیا بنو گے؟؟؟
امّی میں بڑے ہو کر بہت طاقتور بنوں گا
امّی جان خوش ہو گئیں ۔پوچھا کتنا ااااااطاقتور
جواب ملا
اتا طاقتور کہ میں سڑک پر کھڑے ہوکر ہاتھ اٹھاؤں تو ساری گاڑیاں رک جائیں
موصوف کا اشارہ ٹریفک کانسٹیبل کی طرف تھا
آج کل ماشاءاللہ اٹامک انرجی میں پی ایچ ڈی الیکڑیکل انجینئر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔۔۔۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
آج ایک خبر پڑھی جو اے ٹی ایم مشین کی چوری کے حوالے سے تھی یاد آیا کہ کچھ ماہ پہلے عبداللہ اپنے ابو کے ساتھ گیا اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے تو بہت خوش ہوا اب روزانہ " ابو یہ اے ٹی ایم مشین کتنے کی آئیگی "؟ ابو نے جواب دیا "۔بیٹا بہت مہنگی"۔ اب پیسے جمع کرنا شروع کہ مجھے بس اے ٹی ایم مشین لینا ہے ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
4 سالہ ایمن اپنی امی کے پاؤں دبانے کے بعد کہنے لگی "ماما اب کیا دباؤں ؟ آپ کی گردن؟(دراصل وہ کندھےکہنا چاہ رہی تھی)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
آج ایک خبر پڑھی جو اے ٹی ایم مشین کی چوری کے حوالے سے تھی یاد آیا کہ کچھ ماہ پہلے عبداللہ اپنے ابو کے ساتھ گیا اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے تو بہت خوش ہوا اب روزانہ " ابو یہ اے ٹی ایم مشین کتنے کی آئیگی "؟ ابو نے جواب دیا "۔بیٹا بہت مہنگی"۔ اب پیسے جمع کرنا شروع کہ مجھے بس اے ٹی ایم مشین لینا ہے ۔
ہہ ۔ ۔ کیوٹ
ہمارے گھر بہت عرصہ قبل یہ بحث زیر غور آئی تھی۔چھوٹی بہن کا کہنا تھا کہ ہائے ۔۔ کوئی ایسی مشین ہو ناں کہ اس سے جو مانگیں مل جائے۔ ۔ بس ایک دفعہ کی خرید ،ساری زندگی کا آرام!!اس وقت وہی محاورۃ کہہ ڈالا’’ہو تو صحیح ،پر ہو گی کروڑکی ‘‘۔ ۔ ولید بھائی جھٹ بولے’’چاہے دوکروڑ کی ہو۔ ۔ لیکن ہو ضرور۔ ۔ میں تو خریدنے میں دیر نہ لگاؤں گا‘‘اس وقت تو خاص توجہ نہیں دی تھی،عبداللہ کی بات پڑھی تو یہ بات یاد آگئی اور یہ بھی کہ ولید بھائی تو واقعی خرید لیں گے،ادائیگی سے قبل ہی آرڈر دیں گے‘‘ ذرا دوکروڑ تو دینا‘‘۔۔ جب آرڈر ہی کروڑوں کے ہونے ہیں تو گھاٹے کا سودا نہیں!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
’چڑیا اڑی،کوا اڑا‘‘میں ماعز کے ساتھ عمومادو افراد ہوتے ہیں۔ ۔ اور ماعز ’گائے اڑانے‘کے بعد خود ہی ’چٹکی،تھپڑ‘ کے لیے تیار ہو جاتا ہے!
اور جب اس سے یہ پوچھا جائے کہ ’چٹکی کس نےماری،تھپڑ کس نےمارا‘ تو فورا جواب آتا ہے’’دونوں نے‘‘!
ام ماعز کا کہنا ہے کہ یہ بہت ڈپلومیٹک ہے۔۔اور ہمارا کہنا ہےکہ اتنا ڈپلومیٹک بچہ توابھی سے سیاست میں ہونا چاہیے۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
باتیں کرتے کرتے نہ جانے خنساء کو کیا سوجھی۔
"آپی! اگر ابھی کسی میں جن آجائیں تو ؟ آ گئے نا تو میں سب سے پہلے آگے بھاگوں گی ۔۔اوہ اگر میرے میں آ گئے تو؟ پھر میں سب کے پیچھے بھاگوں گی۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
جب ہانیہ روتی ہے تو میں کہتی ہوں"میں آپ کو لیپی دوں گی لیپی دوں گی ہاں لیپی دوں گی"عز نے بھی یہ الفاظ کچھ دن پہلے سیکھ لیے ہیں۔ایک دن ہانیہ رو رہی تھی تو عز نے کہنے لگا " میں آپ کو لیپی دوں گی"میں نے کہا" عز آپ تو لڑکے ہو " کچھ سوچنے کے بعد کہنے لگا" میں آپ کو لیپا دوں گا"
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ابتسامہ ۔۔۔خوب! ویسے ھنیاء اتنے لیپی لے کر کیا کرے گی ؟
آپ بھی تو کہتی ہو کہ آپ مجھ کو پی سی دینا۔اور بھیا کہتے ہیں میں ھنیاء کو ٹیبلٹ لے کر دوں گا۔۔:)
 
Top