• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منکرین حدیث سے پچاس سوالات

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
آپ اپنا ذاتی ای میل ایڈریس بھیجیں ، ہم ای میلز پر بات چیت کر سکتے ہیں۔اس فورم پر کھل کا بات نہیں ہوسکتی۔ میرا ای میل ایڈریس یہ ہے اس پر ہم آپ بات کرسکتےہیں۔
کھل کر کیوں بات نہیں ہو سکتی،ضرور ہو سکتی ہے،محدث فورم کا مقصد دیکھیں۔
کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی فورم!

اگر بالفرض آپ مجھ سے ای میلز پر بھی بات کر لیں تو میں تو وہاں بھی یہی چار سوالات پوچھوں گا۔
 
عمران علی

مبتدی
شمولیت
اگست 25، 2012
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
21
پھر میں اسے آپکی خیانت پر محمول کروں گا۔ کیونکہ ہمارے بیچ صرف یہ طے ہے کہ ہم فتنہ نہیں پھیلائیں گے، اگر آپ کو دلیل سمجھ آتی ہے تو ٹھیک، ورنہ اللہ حافظ، آپ کو اپنا عقیدہ مبارک اور مجھے میرا ایمان۔لکم دینکم ولی الدین
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
سبحان اللہ۔۔۔ اللہ کے نبی کی تبلیغ سر عام۔۔۔ اور منکرین حدیث کے دعوے بڑے بڑے اور ان کے "اصل دین" کی تبلیغ خفیہ۔۔۔ پرسنل ای میل پر۔۔۔ D: اللہ عقل و ہدایت دے ان لوگوں کو۔۔۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
پھر میں اسے آپکی خیانت پر محمول کروں گا۔ کیونکہ ہمارے بیچ صرف یہ طے ہے کہ ہم فتنہ نہیں پھیلائیں گے، اگر آپ کو دلیل سمجھ آتی ہے تو ٹھیک، ورنہ اللہ حافظ، آپ کو اپنا عقیدہ مبارک اور مجھے میرا ایمان۔لکم دینکم ولی الدین
آپ کا اوپن فورم پر اپنے دلائل دینے سے کترانا کیا ثابت کرتا ہے؟
 
عمران علی

مبتدی
شمولیت
اگست 25، 2012
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
21
یہی کہ آپ کفر کا فتوی لگا دیتے ہیں اور توہین رسالت کا مقدمہ بن جاتا ہے۔یہ الگ بات ہے ہم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اللہ کا آخری نبی سمجھتے ہیں اور انسانیت کے لیے مشعل راہ۔دنیا کی عظیم ترین ہستی اور اسلامی مملکت کے پہلے سربراہ، ایک ایسی اسلامی مملکت جس نے کم و بیش ایک ہزار سال تک عروج دیکھا اور جسکی مثالیں آج اس کے بد ترین مخالف بھی دیتے ہیں۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
یہی کہ آپ کفر کا فتوی لگا دیتے ہیں اور توہین رسالت کا مقدمہ بن جاتا ہے۔یہ الگ بات ہے ہم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اللہ کا آخری نبی سمجھتے ہیں اور انسانیت کے لیے مشعل راہ۔دنیا کی عظیم ترین ہستی اور اسلامی مملکت کے پہلے سربراہ، ایک ایسی اسلامی مملکت جس نے کم و بیش ایک ہزار سال تک عروج دیکھا اور جسکی مثالیں آج اس کے بد ترین مخالف بھی دیتے ہیں۔
آپ کا حدیث کے انکار کرنے کے عمل پر کفر کا فتوی نہیں لگے گا تو اور کیا آپ کے مومن ہونے کا فتوی لگے گا؟
آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانیت کے لیے مشعل راہ تو سمجھتے ہیں اور دوسری طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا انکار کرتے ہیں؟
 
عمران علی

مبتدی
شمولیت
اگست 25، 2012
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
21
محترم ارسلان صاحب،
السّلام علیکم،
محترم میں آپ سے آپکے پوچھے گئے ٥٠ سوالات میں سے ، میں سوال نمبر ١٢ پر پہلے بات کرنے کاخواہش مند ہوں، کیونکہ اگر اس ایک سوال کا جواب مل گیا تو باقی سوالات کی طوالت سے ہم بچ سکتے ہیں۔
محترم عامر صاحب نے یہ ٥٠ سوالات پوچھے تھے، اور کچھ عرصہ قبل میں نے کوشش بھی کی تھی کہ کسی طرح سوال نمبر ١٢ پر بات کی جائے، اگرچہ میں کافی عرصہ سے اس فورم پر غیر فعال تھا، لیکن آج مجھے بیک وقت آپکا (ارسلان) اور محدث فورم کا پیغام ملا تو میں نے مناسب سمجھا کہ اس فورم پر بات کی جائے۔
سوال نمبر ١٢
سوال نمبر12۔

مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اﷲَ وَ مَنْ تَوَلّٰی فَمَآ اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْھِمْ حَفِیْظًا (سورۃ النسائ:80)۔
میرا سوال یہ ہے کہ اس آیت میں کہا گیا ہے کہ جس نے رسول کی اطاعت اس نے اللہ کی اطاعت کی ، تو کیا آج اللہ کی اطاعت ہورہی ہے؟اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کی اطاعت کرنے کے لیے رسول کی اطاعت ضروری ہے۔مزید یہ فرمائیے کہ اطاعت سے کیا مراد ہے، اور اطاعت ، عبادت اور اتباع میں کیا فرق ہے؟ جب ان سوالوں کا تسلی بخش جواب مل جائے گا تو ہم بحث کو آگے بڑھائیں گے۔ انشاءاللہ۔
 
عامر بھائی نے جو سوال کیا ہے پہلے اسے پورا کوٹ تو کرو۔
سوال نمبر12۔
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اﷲَ وَ مَنْ تَوَلّٰی فَمَآ اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْھِمْ حَفِیْظًا (سورۃ النسائ:80)۔
جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بیشک اُس نے اللہ کی فرمانبرداری کی اور جو نافرمانی کرے تو اے پیغمبر تمہیں ہم نے اُن کا نگہبان بنا کر نہیں بھیجا ۔

اللہ رب العزت نے فرمایا: جس نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی اُس نے اللہ کی پیروی کی۔ اب بتائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہم کس طرح کریں گے؟ یقینا احادیث کے ذریعے۔ تو مان لیں کہ احادیث دین کا لازمی جز ہیں۔
عامر بھائی نے قرآن مجید کی آیت مبارکہ زکر کرنے کے بعد سوال کیا ہے کہ
اب بتائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہم کس طرح کریں گے؟ یقینا احادیث کے ذریعے۔ تو مان لیں کہ احادیث دین کا لازمی جز ہیں۔
تو آپ کو چاہیے تو یہ تھا کہ آپ اس بات کا جواب دیتے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کیسے کریں گے الٹا آپ نے سوال کر دیا۔اور دوسری بات آپ کے اور میرے درمیان سوال چار سوالات کے حوالے سے ہو رہی تھی جس کا آپ نے اوپن فورم پر جواب دینے سے گریز کیا۔ایک طرف آپ اپنے آپ کو حق پر سمجھتے ہیں اور پھر دوسری طرف آپ نے اوپن فورم پر جوابات لکھنے سے کتراتے ہیں۔واہ یہ عجیب پالیسی ہے۔اس سوال کا جواب دو کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کیسے کریں گے۔پھر اس کے بعد چار سوالات والے تھریڈ کی طرف آتے ہیں۔ان شاءاللہ
 
Top