• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منکرین عذاب قبر !

Ali Muhammad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 26، 2016
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
13
[معجزہ اورمعمول] _ـــــــــــــــــــــــــــ______
قارئین! عیسی علیه السلام کی پیدائش معجزہ اس وجہ سےھےکہ دیگرانسان بغیرباپ کےپیدا نہیں ھوتے،اگرھرانسان بغیرباپ کے پیدا ھو تو عیسی علیه السلام کی پیدائش ھرگز معجزہ نہیں کہلائےگی _____ بالکل اسی طرح قلیب بدر کےمردوں کا سننا خرق عادت اورمعجزہ اس وجہ سےھےکہ "مردے نہیں سنتے"اگرھرمردہ سننےلگےتو قلیب بدر کےکفار کاسننا معجزہ ھرگز نہیں کہلائےگا- اھلحدیث"محققین" اس سادہ سی بات کوماننےکیلئےتیارنہیں کہ جسطرح معجزےکاانکار الله كی قدرت کاانکار ھےویسےھی معجزےکومعمول بنانا الله کےقانون کاانکاراور مذاق ھے-جسکی سزا ھمیشہ کی جہنم ھے-
 
Last edited:

Ali Muhammad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 26، 2016
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
13
[سادہ سی بات]
___________________________ قارئین! قلیب بدر کےمردوں کا سننا خرق عادت اورمعجزہ اس وجہ سےھےکہ "مردے نہیں سنتے"اگرھرمردہ سننےلگےتو قلیب بدر کےکفار کاسننا معجزہ ھرگز نہیں کہلائےگا- اھلحدیث"محققین" اس سادہ سی بات کوماننےکیلئےتیارنہیں کہ جسطرح معجزےکاانکار الله كی قدرت کاانکار ھےویسےھی معجزےکومعمول بنانا الله کےقانون کاانکاراور مذاق ھے-جسکی سزا ھمیشہ کی جہنم ھے-
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
حالانکہ اھل علم میں یہ اصول معروف،مسلمہ اور متداول ھےکہ اگرکسی صحیح حدیث کامضمون بظاھرنصوص قرآنی سےمتعارض ومتصادم ھوتوحدیث کی تاویل کی جائےگی-
آپ شاید ’’ اصول ‘‘ ۔۔اور۔۔ ’’متداول ‘‘ کا مفہوم نہیں سمجھتے ،
ویسے اگر یہ اصول ’’ متداول ‘‘ ہے تو اس کے دو تین معتبر حوالے یہاں پیش فرمادیں ،
اور یاد رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصول بتانا ہے ، اور ’’ اعتبار و تعبیر ‘‘ کا پہلو ٹھوس ہونا ضروری ہے ،
لکھنؤ کے کسی مردہ ڈاکٹر کی ہڈیوں کا پیسٹ مراسلہ پر نہ چپکا ہو ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
السلام علیکم!
سورۃ النجم 4تا3 :53۔
یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کہتے وہ وحی ہے جو ان کی طرف کی جاتی ہے۔

نوٹ۔بے شک تمام پیغمبروں نے کوئی بات ایک لفظ بھی اپنی طرف سے نہیں کہا ٪100 اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق ہی فیصلہ فرمایا اور حکم دیا۔

نوٹ۔ میرا سوال آپ سب سے کیا تمام احادیث کی کتابیں ابھی بھی لاریب کی ضد میں آتی ہیں۔اگر آپ کا جواب ہے ہاں تو اس کی سند یہاں لگائیں۔شکریہ
دوسری بات یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو نہیں کر سکتے کیا ان کے بعد اتنی صدیوں بعد یہ احادیث اکھٹی کی گئی کیا غلطیاں نہیں ہوئیں کیا ضعیف احادیث ان میں سے نہیں نکالی گئی کیا تمام احادیث صحیح تھیں۔؟کیا قرآن مجید میں پہلی صدی سے اب تک کوئی ضعیف آیت یا کسی آیت میں شک کیا گیا ہو کوئی نکالی گئی؟ جبکہ ان حدیثوں کی کتابوں سے بہت سی ضعیف حدیثیں نکالی گئی جنہیں حدیث کہنا ہی غلط ہےپھر بھی ان پر اس طرح ایمان رکھتے ہو جیسے قرآن مجید پر رکھنا چاہئے۔ یہ حق صرف ایک کتاب کا ہے جو واقع لاریب ہے شک سے پاک ہے اس کے علاوہ کوئی کتاب شک سے پاک نہیں ۔۔۔غور و فکر کرنے والوں کے لئے ایک میسج۔
کیا ہوگیا ہے قرآن مجید کے مقابل وہ احادیث اور روایات لاتے ہو جن کی کوئی لاریب تصدیق نہیں۔ جن میں شک کیا جا سکتا ہے لیکن آیات میں شک نہیں کیا جا سکتا۔ اب ان آیات کا باغور حق تلاش کرنے کی نظر سے پڑھیں۔شکریہ

سورۃ البقرہ 2:28 کو پڑھ لیں ہم یہاں سے بات آگے لے جاتے ہیں۔
سورۃ البقرہ 2:154 کو بھی پڑھ لیں۔
سورۃ المومن45:46 کو پڑھ لیں۔
سورۃ البقرہ 2:259 کو غور سے پڑھیں۔
سورۃ النسائ 5:48 کو بھی پڑھیں۔
سورۃ التوبہ 9:80 کو بھی غور سے پڑھیں۔
سورۃ بنی اسرائیل کی ایک آیت کوڈ کر رہا بہت بہت اہم ہے غور کرنے والوں کے لئے 17:97 دل و دماغ کھول کر پڑھیں اللہ تعالیٰ کی پناہ لے کر پڑھیں۔
سورۃ الزخرف 43:40 غور فکر کریں اس آیت پر۔
سورۃ البقرہ 2:260 غور کی نظر ڈالیں۔
سورۃ المائدہ 5:110 کو بھی غور کی نظر سے دیکھیں۔
سورۃ النمل 27:80 کو بھی غور کی نظر سے دیکھیں۔
سورۃ روم 30:52 کو بھی غور کی نظر سے دیکھیں۔
سورۃ یسٰ 12تا 8 (36) غور فرمائیں۔
سورۃ النسائ 4:97 ۔سورۃ الانعام 6:61 ۔سورۃ الانعام6:93۔سورۃ الاعراف 7:37۔سورۃ انفال 8:50۔سورۃ النحل 16:28۔سورۃ النحل33تا 16:32۔سورۃ محمد 47:27۔سورۃ النجم 53:26۔
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
[کیا ھرمردہ سنتا ھے؟] --------------------------------------------
قرآن وحدیث میں مذکور ایسے واقعات جن کا الله کےبنائےھوئےقوانین کےخلاف صدور ھوا معجزہ یاخرق عادت کہلاتے ھیں، جیسے موسی عليه السلام کےعصاء کا اژدھا بن جانا، عیسی عليه السلام كی بغیرباپ کے پیدائش وغیرہ- خرق عربی میں پھٹ جانےکو کہتے ھیں، معجزے میں چونکہ عادی قانون ٹوٹ جاتاھےاسلئےاسےخرق عادت کہاجاتا ھے-معجزہ الله تعالى کافعل ھوتا ھےجو نبی کےھاتھ پر ظاھر ھوتا ھے، معجزے کےظاھر ھونےمیں نبی کا قطعا" کوئی اختیارو تصرف نہیں ھوتا- الله سبحانه تعالی معجزات یاخرق عادت واقعات سےاپنی قدرت کا اظہار فرماتا ھے- چنانچہ جسطرح معجزات یا خرق عادت کا انکارالله تعالی کی قدرت کا انکارھےبالکل ویسےھی معجزےکومعمول بنانا بھی الله کےقانون کا صریح کفرھے، دونوں صورتوں میں الله کی کتاب کی تکذیب و تکفیر لازم آتی ھے- اس آخری امت کی بدنصیبی کہ اس میں جہاں معدودے چند ایسےلوگ پائےجاتےھیں جنہوں نےمعجزات کا صاف انکارکردیاجیسےمنکرین حدیث وغیرہ، وھیں ایسے لوگوں کی بھی اکثریت ھےجنہوں نےمعجزےکو معمول بناکر الله کےقانون کا برملا مذاق اڑایا- تفصیل اس اجمال کی یہ ھےکہ قرآن کا فیصلہ اوراٹل قانون ھےکہ: "مردےنہیں سنتے" لیکن چونکہ معجزےکی بات الگ ھےکیونکہ معجزہ معمول نہیں ھوتا-جیسےقلیب بدرکےمردوں کانبی صلى الله عليه وسلم کی بات سننا، احادیث میں اس واقعےکی تمام تر تفصیلات درج ھیں،جس سے واضح ھوجاتا ھےکہ یہ ایک معجزہ تھا- ھرمردہ سنتا ھے یہ کسی صحابی کاعقیدہ نہیں تھا- لیکن اس کےباوجود اکابرین دیوبند، بریلوی اور اھلحدیث نےعلمی فریب کاری کےذریعےھر مردےکوسننےوالا قرار دیکر معجزے کو معمول بناڈالا- ان سب کا عقیدہ ھےکہ " ھرمردہ لاشہ دفن کےبعد دفناکرجانےوالوں کےجوتوں کی آواز سنتا ھے"
معجزےکو معمول بناکر الله کےقانون کا انکار اورمذاق اڑانےمیں ویسےتو تینوں فرقوں کےاکابرین کا اپنا اپنا کردار ھےلیکن اھلحدیث کےاکابرین کا کلیدی کردار (key role) ھے-اور آج بھی اس کفریہ عقیدہ کی تبلیغ وترویج میں اھلحدیث "محققین"سب سےآگےھیں،
جسکا خمیازہ ذلت ورسوائی کی شکل میں یہ امت صدیوں سےبھگت رھی ھےتباھی وبربادی کےالمناک واقعات سےتاریخ کےصفحات بھرےپڑےھیں،موجودہ حالات تو ماضی سےزیادہ کربناک ھیں، اور آخرت کا ابدی عذاب الگ ھے- [وما علینا الا البلاغ]
(نوٹ) اس موضوع پرتفصیلی مطالعےکیلئے ڈاکٹرعثمانی رحمةالله عليه کےکتابچے ایمان_خالص دوسری قسط اور عذاب_برزخ کامطالعہ فرمائیں- www.islamic-belief.net
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
معجزےکو معمول بناکر الله کےقانون کا انکار اورمذاق اڑانےمیں ویسےتو تینوں فرقوں کےاکابرین کا اپنا اپنا کردار ھےلیکن اھلحدیث کےاکابرین کا کلیدی کردار (key role) ھے-اور آج بھی اس کفریہ عقیدہ کی تبلیغ وترویج میں اھلحدیث "محققین"سب سےآگےھیں،
ایک گمراہ کن سائیٹ سے کچرا کاپی کرکے یہاں اس فورم کے ہر تھریڈ میں پیسٹ کرنا کون سا علمی کارنامہ اور تبلیغی تقاضا ہے ،
آپ سے پہلے بھی سوال اور مطالبہ کیا تھا کہ :
آپ شاید ’’ اصول ‘‘ ۔۔اور۔۔ ’’متداول ‘‘ کا مفہوم نہیں سمجھتے ،
ویسے اگر یہ اصول ’’ متداول ‘‘ ہے تو اس کے دو تین معتبر حوالے یہاں پیش فرمادیں ،
اور یاد رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصول بتانا ہے ، اور ’’ اعتبار و تعبیر ‘‘ کا پہلو ٹھوس ہونا ضروری ہے ،
لکھنؤ کے کسی مردہ ڈاکٹر کی ہڈیوں کا پیسٹ مراسلہ پر نہ چپکا ہو ،
لیکن آپ نے کوئی جواب ہی نہیں دیا ۔۔۔۔۔
اور مزید گمراہی سے بھرپور مراسلہ ٹھونس دیا ،
اگر اہل حدیث اکابرین کو گمراہ ،کافر وغیرہ قرار دینے کا بھوت سوار ہے تو دلیل اور علم کا ثبوت دیجئے !
خالی خولی ہوائی نعرے داغنے سے کیا حاصل ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سورۃ البقرہ 2:28 کو پڑھ لیں ہم یہاں سے بات آگے لے جاتے ہیں۔
سورۃ البقرہ 2:154 کو بھی پڑھ لیں۔
سورۃ المومن45:46 کو پڑھ لیں۔
سورۃ البقرہ 2:259 کو غور سے پڑھیں۔
سورۃ النسائ 5:48 کو بھی پڑھیں۔
سورۃ التوبہ 9:80 کو بھی غور سے پڑھیں۔
سورۃ بنی اسرائیل کی ایک آیت کوڈ کر رہا بہت بہت اہم ہے غور کرنے والوں کے لئے 17:97 دل و دماغ کھول کر پڑھیں اللہ تعالیٰ کی پناہ لے کر پڑھیں۔
سورۃ الزخرف 43:40 غور فکر کریں اس آیت پر۔
سورۃ البقرہ 2:260 غور کی نظر ڈالیں۔
سورۃ المائدہ 5:110 کو بھی غور کی نظر سے دیکھیں۔
سورۃ النمل 27:80 کو بھی غور کی نظر سے دیکھیں۔
سورۃ روم 30:52 کو بھی غور کی نظر سے دیکھیں۔
سورۃ یسٰ 12تا 8 (36) غور فرمائیں۔
سورۃ النسائ 4:97 ۔سورۃ الانعام 6:61 ۔سورۃ الانعام6:93۔سورۃ الاعراف 7:37۔سورۃ انفال 8:50۔سورۃ النحل 16:28۔سورۃ النحل33تا 16:32۔سورۃ محمد 47:27۔سورۃ النجم 53:26۔
میں نے قرآن کی ان آیات کے علاوہ دیگر آیات پر بھی غور کیا ،
مجھے آپ کا مؤقف گمراہی، کفر اور زندیقیت پر مبنی ہونا معلوم ہوا!
 

Ali Muhammad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 26، 2016
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
13
ایک مقام پر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ انسان چاہے زندہ ہو یا میت اس کا مقام زمین ہی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے:

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ کِفَاتًا اَحْیَآئً وَّ اَمْوَاتًا (المرسلات:۲۵،۲۶)

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا زندوں کے لئے بھی اور مردوں کے لئے بھی۔

معلوم ہوا کہ انسان زندہ ہو یا مردہ اس نے زمین میں ہی رہنا ہے۔ زندہ اس کی پیٹھ پر زندگی گذارتے ہیں اور مردے اس کے پیٹ میں رہتے ہیں۔ قبر کی اب اس سے زیادہ وضاحت اور تشریح ممکن نہیں ہے۔ عقلمند کے لئے تو اشارہ کافی ہوتا ہے۔ ماننے والوں کے لئے ایک ہی دلیل کافی ہوتی ہے اور نہ ماننے والوں کے لئے دلائل کے انبار بھی ناکافی ہوتے ہیں اور ایسے منکرین کو جہنم کی آگ ہی سمجھائے گی۔


[ كتاب"المسندفي عذاب القبر" اور اھلحدیث محققین... ]
_____________________________________________ قارئین! اھلحدیثوں کی طرف سےھمارےخلاف 268 صفحات پر مشتمل کتاب" المسندفي عذاب القبر" شائع ھوئی،یہ کتاب اھلحدیث فرقے کےترجمان محققین کا ٹیم ورک TEAM WORK) ) ھے،جس میں اھلحدیثوں کےفارغ التحصیل،محدث العصر،فضيلةالشيخ،شيخ الحديث، مناظرالاسلام،حافظ، قاری اور پروفیسرز وغیرہ شامل ھیں- اس کتاب میں انہوں نےاپنا ترمیم شدہ موجودہ موقف آیت "انك لاتسمع الموتی" سےاستدلال کرتےھوئے یہ بیان کیا ھےکہ: "مردےنہیں سنتے،البتہ دفن کےبعدھرمردہ دفناکرجانےوالوں کےجوتوں کی آوازسنتاھے" قارئین!جب ھم نےاھلحدیث محققین کی اس بدعقیدگی پردرج ذیل الفاظ میں گرفت کی کہ ____ "قرآن کا فیصلہ ھےکہ مردےنہیں سنتےالبتہ معجزےکی بات الگ ھےکیونکہ معجزہ معمول نہیں ھوتا،جیسےقلیب بدرکےمردوں کاسننامعجزہ ھے،لیکن یہ عقیدہ رکھناکہ ھرمردہ دفناکرجانےوالوں کےجوتوں کی آوازسنتا ھےقلیب بدرکےمعجزےکومعمول بناناھے،اورمعجزےکو معمول بنانا الله کے قانون کاصریح انکاراورمذاق ھے- قارئین! ھماری درج بالا سادہ،عام فھم اورمدلل بات کا اھلحدیث محققین کوئی جواب نہ دےسکےاور راہ فرار اختیارکرتےھوئے عبدالقدوس نامی شخص کو یہ ذمہ داری سونپ دی کہ بھائی یہ مسئلہ ھمارےبس سےتو باھرھےاب آپ اپنےفلسفےکےزور پراگرکچھ کرسکتےھوتوکرو ھم سےجوتعاون ھوسکےگاھم کرینگے- چنانچہ عبدالقدوس نےذمہ داری سنبھالتے ھی كتاب" المسندفي عذاب القبر" کی اس بات کوکہ"مردےنہیں سنتے" رد کیااورکہاکہ"مردےسنتےھیں،آیت میں گفتگوسنانےکی نفی ھےچاپ یا دھمک سنانےکی نہیں" اوراسکابھی کہ" قبرمیں دفن ھونےوالا چھ فٹ کا جسد عنصری سنتاھے" ردکردیا اورکہا کہ روح+عجب الذنب پرمشتمل حقیقی وجود سنتاھے- لیکن قارئین! آپ نےملاحظہ کیاکہ عبدالقدوس کےفلسفے کو استعمال کرکےبھی اھلحدیث محققین قلیب بدرکے معجزےکومعمول بناکرالله کےقانون کا صریح انکارکرنےاورمذاق اڑانےسےنہ بچ سکے-بلکہ یہ فلسفہ خود ان کیلئےوبال جان بن گیاھے، عبدالقدوس نےکبھی یہ کہاکہ آیت "انك لاتسمع الموتی" میں مردےکو صرف گفتگو سنانےکی نفی ھےچاپ یا دھمک سنانےکی نفی نہیں ھے،کبھی مردےکا زندوں کےجوتوں کی آوازسننےکو مردےاور زندوں کا رابطہ (connection) ماننےسے صاف انکارکردیاھے-
اورکبھی قلیب بدرکےمعاملےکودوطرفہ اورجوتوں کی چاپ سننےکویکطرفہ قراردےدیا ،جس سےموصوف معجزےکومعمول بنانےسےبچنےکے بجائےالٹا اس بحث میں مزید پھنس کر کفردرکفرکےمرتکب ھورھےھیں.....
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
اورکبھی قلیب بدرکےمعاملےکودوطرفہ اورجوتوں کی چاپ سننےکویکطرفہ قراردےدیا ،جس سےموصوف معجزےکومعمول بنانےسےبچنےکے بجائےالٹا اس بحث میں مزید پھنس کر کفردرکفرکےمرتکب ھورھےھیں.....
مردے سنتے ہیں یا نہیں ۔۔۔۔۔۔ اس کا فیصلہ تو بعد میں کریں گے ،
فی الحال تو آپ اپنی جہالت کا کھلا ثبوت پیش کر رہے ہیں ، اور کفر داغنے والی توپ بن کر دھڑا دھڑ کفر پھینکنے کا کام اپنے ذمہ لے رکھا ہے ،
اور ہمارے کسی بھی سوال کا جواب ابھی تک نہیں دے پائے ۔۔۔ اور یقین ہے کہ کبھی نہیں دے پائیں گے ،
لگتا ہے جہلاء کے جس گروپ سے آپ کا تعلق ہے ، وہاں سب ہی علم و حیاء سے عاری اور دین و ایمان سے محروم بھرے پڑے ہیں ،
 
Top