• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منیٰ میں بھگڈر مچنے سے 150 حاجی شہید، 400 زخمی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

تیس لاکھ افراد حج کر رہے ہیں، دنیا کا سب سے بڑا اجتماع، اور ہم میں بہرحال برداشت بھی ختم ہو چکی ہے، اس طرح کا حادثہ بعید از قیاس نہیں ہوتا، ہر سال حج کے لئے سعودی حکومت شاندار اور بے مثال انتظامات کرتی ہے 5,000 سی سی ٹی وی کیمرے اور 100,000 اہلکار سیکورٹی پر مامور ہوتے ہیں، لیکن جہاں انسانوں کا اتنا بڑا مجمع ہو وہاں یہ حادثے ہو جاتے ہیں، اللہ پاک سے مغفرت اور رحم طلب کرنا چاہیے، انسان پر مصیبتیں اس کے اعمال کی وجہ سے ہی آتی ہیں اور بے شک اللہ سے بڑھ کر رحم کرنے والا کوئی نہیں..

نازیہ خورشید
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
سانحہ منى

میں اس وقت منی میں موجود ہوں ، سعودی وقت کے مطابق رات کے دس بج کر بیس منٹ ہوچکے ہیں ،یہاں کی خیمہ بستیوں میں گو معمول کی سرگرمیاں ہیں ،تاہم صبح کے دلدوز اور افسوس ناک حادثہ کے باعث حاجیوں کے چہروں سے مسکراہٹ غائب هے جب کہ دکهه ، پریشانی اور کسی حد تک خوف کے آثار نمایاں نظر آتے ہیں ، وه سکون ، وه اطمنان جو میں نے آج سے پہلے کئ بار منی میں دیکها تها وه کہیں نظر نہیں آرہا هے ، ہلکی سی آہٹ ، تهوڑی سی ہلچل سے حجاج کان کهڑے کردیتے ہیں ، شاید یہ صبح کے سانحہ کا وقتی اثر ہو ، اس سانحے کے چند لمحے ہی بعد سوشل میڈیا میں جہاں بہت سارے لوگوں نے اس واقعہ پر دکهه ، افسوس ،دعا اور تعزیت کا اظہار کیا وہی کچهه عاقبت نا اندیش لوگ اس سانحے کو سعودی عرب کے ساتهه اپنی دیرینہ اور نظریاتی دشمنی نبهانے کے واسطے بطور ہتهیار استعمال کرنے لگے ، بہت کم ظرف اور نہایت جلد باز لوگ تهے یہ ، ورنہ تو ایسے سانحات کے موقعوں پر دشمن سے بهی اظہار ہمدردی کی جاتی هے ، خیر ، مجهہ سے کئ دوستوں نے رابطہ کیا ،خیریت پوچهی اس حادثے کا سبب پوچها ،کچهه کو میں مصروفیات کے باعث جواب نہیں دے سکا ، انہوں نے رسائل اور پیغامات چهوڑے تهے ، اب مختصر اس حادثے کا پس منظر بیان کرتا ہوں ، سب سے پہلے تو بطور مومن و مسلمان قضاء وقدر پر ہمارا ایمان هے سو ہم ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جس سے ہمارا رب ناراض ہو ، جہاں تک حجاج کے لیے انتظامات کا سوال هے ، مجهے پانچ سے زائد بار یہ توفیق نصیب ہوئی کہ میں مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کے شانہ بشانہ مناسک حج بجا لاؤں ، میں ہر سال یہاں کے انتظامات کو بغور دیکهتا ہوں ، میرا عمیق مشاہده هے ، جگہ جگہ حجاج کرام کی راہنمائی کے لئے لگے سائن بورڈز ، اہم مقامات پر آویزاں بڑی بڑی راہنما سکرینیں ، چاک و چوبند سپیشل فورس اور پولیس کے دستے ، ہر چند میٹر پر دفاع مدنی کے دفاتر ، کشادہ داخلی اور خارجی ان گنت راستے ، ان راستوں سے نکلتے ایمرجنسی راستے ، فضا میں گشت کرتے ہیلی کاپٹرز ، الغرض ایسا منظم اور مربوط انتظام کہ مجهه سمیت یہاں حج پر آنے والا ہر حاجی یہاں کی حکومت کو اس حسن انتظام پر دعائیں دیے بنا نہیں ره سکتا هے ، آج کا افسوس ناک واقعہ حجاج کرام کے ایک گروپ نے انتظامی تعلیمات کو پس پشت ڈالنے کے باعث رونما ہوا ، یہ گروپ اچانک ہی ون وے پر مخالف سمت سے چڑ دوڑا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئ ، یہ گروپ کون تها ؟ کہاں کا تها ؟ اس پر ابهی تحقیقات ہورہی ہیں ، تاہم عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے پلے کارڈز اٹهائے ہوئے تهے ، جن پر الموت لامریکا الموت لاسرائیل درج تها ، یہ لوگ مذهبی نوعیت کے نعرے بهی بلند کر رهے تهے ،یہ گروه بہت تیزی سے مخالف ٹریک پر چڑ دوڑا تها ، اوپر سے گرمی بهی بہت تهی ، حبس کا عالم تها ،جس کے باعث اتنا نقصان ہوا ، انتظامیہ کی طرف سے پیشگی اطلاع بهی تهی کہ گرمی کے باعث بہتر یہی ہوگا کہ حجاج کنکریاں عصر کے بعد مارے ، مگر قدر اللہ و ما شاء فعل ، واقعہ کے فوراً بعد چار ہزار سے زائد امدادی کارکن اور فوجی اہلکار جائے حادثہ پر موجود تهے ، دو سو سے زائد ایمبولینس موقع پر پہنچ گئ تهیں ،اگر انتظامیہ بروقت اور بهرپور کردار ادا نہ کرتی تو اس سے زیاده نقصان ہوسکتا تها ، لاکهوں لوگ وقت حادثہ جائے حادثہ کے آس پاس میں تهے ، ضرورت اس امر کی هے کہ ہر ملک حج سے پہلے اپنے حجاج کرام کی معقول تربیت اور تدریب کا انتظام کریں ،بخدا حاجیوں کی تربیت اور ٹریننگ بالکل بهی نہیں ہوتی هے ، اللہ تعالیٰ مرحومین کو شهداء کے درجے میں فائز کرے ، زخمیوں کو شفا یاب کرے اور باقی حجاج کرام کو اپنی حفظ و امان میں رکهے .!!!!
(فردوس جمال )
سوق العرب - منی - سعودی عرب​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
حادثہ حج کے آخری مناسک بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے موقع پر رونما ہوا جہاں لاکھوں حجاج جمرات کے مقام پر جمع تھے۔
حج کے آخری مناسک کہنا ذرا مشکل ہے ، کیونکہ اس کے بعد حج کے ابھی دو تین دن باقی ہیں ، اور پھر حادثہ دس ذو الحجہ کو ہوا ، اور 10 کو صرف جمرہ کبری ( یعنی بڑا شیطان ، حالانکہ اس کو شیطان کہنا درست نہیں ) کو کنکریاں ماری جاتی ہیں ۔
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
نقل کفر کفر نا باشد میں تصویر پوسٹ نہیں کرنا چاہ رہا تھا لیکن مجوس کا بغض مجھے مجبور کر رہا ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

بھائی ایران نے اپنے 45 لوگوں کی ہلاکت کے بارے سب سے پہلے رونا شرو ع کر دیا تھا ابھی مکمل تصدیق نہیں ہو ئی تھی
پھر اس نے سعودیہ پھر ایک دم سے چلانا شروع کر دیا جیسے یہ سب کچھ پلانگ کے تحت ہوا

ایک سادہ آدمی کا خیالاس طرف جا سکتاہےکہ یہ رخ جان بوجھ کر موڑا گیا ایران کے کہنے پر 45پاسبان انقلاب کے لوگوں نے
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
نقل کفر کفر نا باشد میں تصویر پوسٹ نہیں کرنا چاہ رہا تھا لیکن مجوس کا بغض مجھے مجبور کر رہا ہے
فیض بھائی یہ تصویر 2013 کے کسی مظاہرے کی ہے
اور مظاہرہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہے۔ اگر آپ پوسٹرز غور سے دیکھیں تو مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے الفاظ آسانی سے پڑھے جاتے ہیں
فارسی جاننے والے حضرات خبر کا ترجمہ کر سکتے ہیں
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1066984053326338&set=p.1066984053326338&type=3&theater
http://assafir.com/article/323923
 
Last edited:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
فیض بھائی یہ تصویر 2013 کے کسی مظاہرے کی ہے
اور مظاہرہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہے۔ اگر آپ پوسٹرز غور سے دیکھیں تو مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے الفاظ آسانی سے پڑھے جاتے ہیں
فارسی جاننے والے حضرات خبر کا ترجمہ کر سکتے ہیں
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1066984053326338&set=p.1066984053326338&type=3&theater
http://assafir.com/article/323923
جزاکم اللہ خیرا بالکل ایسا ہی ہو سکتا ہے جیسا کہ آپ کہہ رہے ہیں لیکن اس سے واقعہ کی حقیقت پر کوئی اثر نہیں پڑتا
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
جزاکم اللہ خیرا بالکل ایسا ہی ہو سکتا ہے جیسا کہ آپ کہہ رہے ہیں لیکن اس سے واقعہ کی حقیقت پر کوئی اثر نہیں پڑتا
فی الحال کسی کو بھی اس واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹہرایا جا سکتا
 
Top