السلام علیکم
شائد جاوید چوھدری نے اس کلپس سے حاصل ہونے والی معلومات سے کالم تشکیل دیا ہو۔
موئے مبارک پر میں نے جتنا بھی کتابوں میں مطالعہ کیا ھے اس میں کسی بادشاہ نے دو موئے مبارک اس وقت جس کے پاس تھے اس سے حاصل کئے تھے اور وصیت کی تھی کہ میرے مرنے کے بعد میرے منہ میں رکھ کر مجھے دفن کرنا۔
بہت جگہوں پر اعلان ہوتا تھا کہ موئے مبارک کی زیارت کر لیں مگر کبھی جانا نہیں ہوا کیونکہ اس پر کوئی دلیل نہیں ملتی تھی، پھر اپنے شیخ سے اس پر معلومات حاصل کیں تو انہوں نے بتایا کہ جس کے بھی پاس ہو وہ بڑھتا ھے اور اس کا کچھ حصہ دوسرے کو ھدیہ کر دیتا ھے، خیر پہچان پر پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ موئے مبارک پر فوکس رکھو اور درود شریف پڑھو اگر تو حرکت کرے تو اصل اور اگر حرکت نہ کرے تو نقل، اس کے بعد اب تک انتظار میں ہوں کہ ایسا موقع ملے،
یہاں اتنی بڑی لٹھ مبارک دیکھ کر تعجب ہو رہا ھے۔ واللہ اعلم!
والسلام