• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موت آنے والی ہے کسی بھی وقت ابھی سے تیاری کر!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1098329_492916074136591_824058267_n.jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

موت آنے والی ہے کسی بھی وقت ابھی سے تیاری کر!

تمام تعریفیں اللہ تعالی کیلئے ہیں جس کا کوئی شریک نہیں اور جس کی کوئی بیوی یا بیٹا نہیں‌ بلکہ وہ پاک ہے اور سب سے غنی ہے ہم اس کے محتاج ہیں۔

جی ہاں! ہم اس کے محتاج ہیں، اس کی مرضی سے دنیا میں آئیں، اسی کی مرضی سے رزق پاتے ہیں، اسی کی زمین پر چلتے ہیں اور اسی کی ہم عبادت کرتے ہیں، اسی سے مانگتے ہیں اور اسی کے پاس ہم نے واپس لوٹنا ہے۔

اللہ تعالی نے موت و زندگی کو پیدا کرکے ہمیں امتحان میں ڈال دیا۔ فرمان رب ذوالجلال ہے:

الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ‌

جس نے موت اور حیات کو اس لیے پیدا کیاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے، اور وه غالب (اور) بخشنے والا ہے (سورۃ الملک ، 2)

ان امتحانات میں دنیاوی خواہشات سرفہرست ہیں۔ انسان ساری عمر مال و دولت کمانے میں خرچ کرتا ہے لیکن جب واپس جاتا ہے تو خالی ہاتھ لوٹتا ہے۔ جی ہاں! یہ مال و اولاد فتنہ ہے۔ فرمان باری تعالی ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ‌ اللَّـهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُ‌ونَ

اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اوﻻد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں۔ اور جو ایسا کریں وه بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں (سورۃ المنافقون، 9)

ہم سب اس دنیا میں مسافر ہیں اور اللہ تعالی کے پاس لوٹنے والے ہیں۔ غریب و امیر دنیا میں مختلف طریقے سے زندگی گزارتے ہیں لیکن موت کے بعد کفن و دفن اور قبر امیر و غریب کا فرق مٹادیتی ہے۔

ہم سب نے ایک دن مرنا ہے اور اللہ تعالی کے سامنے پیش ہونا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:

کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ اُجُوۡرَکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ فَمَنۡ زُحۡزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدۡخِلَ الۡجَنَّۃَ فَقَدۡ فَازَ ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے (سورۃ آل عمران ، 185)

جی ہاں! کامیابی کا معیار اللہ تعالی نے بتادیا ہے۔ کامیاب وہ ہے جس نے اللہ تعالی کی خالص عبادت کی، طاغوت کا انکار کیا اور اس کے بنائے ہوئے حدود کو پامال نہیں‌کیا پھر آگ سے بچایا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا۔ لیکن اس سے بڑا بدبخت کوئی نہیں جو ساری عمر دنیا کے پیچھے بھاگتا پھرے، اللہ تعالی کو چھوڑ کر غیر اللہ کو اپنا الہ بنائے، برے اعمال کرے اور اپنے نفس کو اپنا الہ بنائے اور اللہ تعالی کے حدود کو پامال کرے اور مرنے کے بعد دائمی عذاب کا شکار ہو۔

لہذا میرے عزیز بھائی!

موت آنے والی ہے کسی بھی وقت ابھی سے تیاری کر!

اگر تو اللہ کا باغی ہے اور اس کا نافرمان ہے تو تو اپنے اوپر ظلم کررہا ہے اللہ تعالی غنی ہے!

توبہ کر! اللہ تعالی تیرے سارے گناہ معاف کرنے پر قادر ہے اور کوئی اس سے پوچھنے والا نہیں!

اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک مت کر!

غیر اللہ سے مدد و استعانت مت کر!

دنیا کو اپنا نصب العین مت بنا، کیا تیرے سامنے امیر و غریب قبر میں نہیں اتارے گئے!

یہ دنیا چند دن کی زندگی ہے، اس کی پریشانی بھی ختم ہونے والی ہے اور اس کی خوشی بھی لیکن آخرت کی زندگی ہمیشہ کیلئے ہے اس کی پریشانی بھی دائمی ہے اور خوشی بھی!

نیک اعمال کثرت سے کر!

موت کو کثرت سے یاد کر!

لوگوں کے حقوق ادا کر!

خوشی کے موقع پر رب کا شکر ادا کر اور اس کی نافرمانی مت کر!

غم و تکلیف پر صبر کر اور اجر کی امید رکھ!

اللہ تعالی کے ذکر سے سکون حاصل کر!

یا اللہ! ہمارا حشر قیامت والے دن موحدین کے ساتھ کر، ہمیں انبیأ علیھم السلام، شہدأ اور صالحین کی جماعت میں اٹھا اور ہمیں دنیا و آخرت کے فتنوں سے محفوظ رکھ !


یا اللہ! ہماری اس معمولی سی کاوش کو قبول فرما اور اس کے ذریعے لوگوں کو توبہ اور نیک عمل کی توفیق عطا کر اور ہمیں اجروثواب سے نواز!
 
Last edited:

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
یار آپ بھی ارسلان بھائی کی طرح ماشاء اللہ بہت اچھی۔۔۔
آیات اور سبق آموز مواد پیش کرتے ہیں ماشاء اللہ۔۔۔
اللہ تعالٰی ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور اس پر ایمان کے ساتھ چلنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔۔۔
اور آپ کو دنیا اور آخرت میں سرخرو فرمائیں۔۔۔ آمین یارب العالمین۔۔۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
یار آپ بھی ارسلان بھائی کی طرح ماشاء اللہ بہت اچھی۔۔۔
آیات اور سبق آموز مواد پیش کرتے ہیں ماشاء اللہ۔۔۔
اللہ تعالٰی ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور اس پر ایمان کے ساتھ چلنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔۔۔
اور آپ کو دنیا اور آخرت میں سرخرو فرمائیں۔۔۔ آمین یارب العالمین۔۔۔

جزاکم اللہ خیرا
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12961510_968295449905391_8386749234050032465_n.jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

آخرت کی فکر = کامیابی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مریض کی عیادت کیا کرو ، اور جنازے پڑھا کرو اس سے آخرت یاد رہتی ہے

-------------------------------------------

(الترغيب والترهيب : 4/259 ، ، 4/246 ، ،
صحيح الترغيب : 3469 ، ،3497 ، ،
صحيح الجامع : 4109 ، ،
أحكام الجنائز : 86 ، ،
المهذب للذهبي : 3/1311 ، ،
السلسلة الصحيحة : 1981 ، ،
صحيح ابن حبان : 2955)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
موت کا کچھ نہیں پتہ کسی بھی وقت آسکتی ہے۔


15171245_1364782976889138_5992674393525710886_n (1).jpg

ان لوگوں کی زندگی کا مقصد صرف و صرف کھیل کود تھا اور یہ لوگ کپ لانے کیلئے کوشش میں تھے لیکن سب خواہشیں ختم۔
ہمیں موت کی تیاری کرنی چاہئے
اپنی زندگی کا مقصد جاننا چاہئے کہ الله نے ہمیں کیوں پیدا کیا ؟

الله ہمیں توحید پر زندہ رکھے اور توحید پر موت دے۔

آمین یا رب العالمین

 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
موت کا کچھ نہیں پتہ کسی بھی وقت آسکتی ہے۔



ان لوگوں کی زندگی کا مقصد صرف و صرف کھیل کود تھا اور یہ لوگ کپ لانے کیلئے کوشش میں تھے لیکن سب خواہشیں ختم۔
ہمیں موت کی تیاری کرنی چاہئے
اپنی زندگی کا مقصد جاننا چاہئے کہ الله نے ہمیں کیوں پیدا کیا ؟

الله ہمیں توحید پر زندہ رکھے اور توحید پر موت دے۔

آمین یا رب العالمین

کب کی خبر ہے؟
 
Top