• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موسوعۃ القرآن والحدیث ورژن 4

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
ابھی احباب سے مشورہ جاری ہے کہ مسند احمد کے کس نسخہ پر کام کیا جائے۔
مسند احمد کی دو تحقیقات بہترین ہیں:

پہلی: سب سے تفصیلی اور کامل تخریج وتحکیم تو ابھی تک شیخ شعیب ارناؤط کی ہی ہے۔ یہ با آسانی شاملہ سے مل جائے گی اور اس تحقیق کو اختصار سے بھی آن لائن لگایا گیا ہے جس میں صرف تحکیم ہے تخریج کے بغیر۔

دوسری: مکتبہ دار السلام سے جو مسند احمد طبع ہوئی ہے اس میں صرف تحکیم ہے تخریج نہیں، اور اس کی تحکیم کو پاکستان کے چند کبار علماء نے دیا ہے، جن میں سر فہرست شیخ المحدث ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹیم میں: حافظ مسعود عالم، حافظ محمد شریف، شیخ خبیب احمد، اور دیگر علماء شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مسند احمد کا جو اردو ترجمہ مطبوع ہے اس میں احادیث کے ساتھ جہاں جہاں ممکن ہے وہاں شیخ البانی ودیگر علماء کی تحکیم بھی شامل کی گئی ہیں۔
معلومات بشکریہ @رضا میاں بهائی​
 
Last edited:

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
الحمدللہ! مسند احمد پیش کرنے کا سلسلہ جاری کر دیا ہے۔
جیسے جیسے ٹیکسٹ فائنل ہوتا جائے گا سائٹ پر پیش کیا جاتا رہے گا۔
اس میں تحکیم الشیخ شعيب
الأرناؤوط كی ہے۔
مسند احمد ربط
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

یہ مکمل ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بھی آئے گی؟
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
ایک نیا فیچر پیش کرنے والا ہوں کچھ دن تک ان شاء اللہ جو علماء کرام ، قرآن و حدیث کے طلباء و طلبات کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
ایک نئی سہولت
الحمدللہ! ہم ویب سائٹ پر ایک نئی سہولت مہیا کر رہے ہیں جو ان شاء اللہ علماء کرام، قرآن و حدیث کے طلباء و طالبات کے لیے بہت مفید ثابت ہو گی۔ سہولت یہ ہے کہ اب آپ اپنے مرتب کردہ مضامین و شذرات کو بھی متعلقہ حدیث کے تحت محفوظ کر سکیں گے۔

سہولت کی وجہ
قرآن و حدیث کے طلباء و طالبات جب مدارس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تو انہیں قرآن پاک کی تفسیر اور حدیث سے متعلقہ بہت سے اہم نقطات کا اپنے اساتذہ سے، مختلف کتب سے، اور دیگر ذرائع سے آگاہی حاصل ہوتی ہے وہ دیکھتے ہیں کہ فلاں کتاب میں اس حدیث کی توضیح، تشریح، و فوائد و مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے، پھر کسی دوسری کتاب میں مختلف زاویے سے اس پر بات کی گئی، فلاں محدث نے اس کی تحکیم میں یہ یہ پیش کیا ہے۔ وغیرہ وغیرہ

پرابلم ایریا
اگر دوبارہ سے چند ماہ بعد یا سال بعد انہیں نکات کو دیکھنا ہوں جو پہلے کبھی دیکھے، پڑھے تھے ان کو حاصل کرنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں اور بعض مرتبہ ان خاص نکات کا علم بھی نہیں ہو پاتا جو کبھی پڑھے تھے۔

حل
اس مشکل کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے یہ سہولت مہیا کی ہے کہ آپ ان نکات کو اپنے سیکشن میں محفوظ کر سکیں گے۔

سہولت سے کیسے مستفید ہوں گے
سب سے پہلے آپ ایک خاص لنک پر جائیں گے اپنے آپ کو رجسٹر کر لیں گے پھر لاگ ان کر کے اپنا سیکشن اوپن کر لیں گے اور حدیث کے تحت اپنی عبارت محفوظ کر لیں گے۔ آپ کی عبارت صرف آپ کے لیے ہی ظاہر گی آپ لاگ ان کر کے اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔

جلد حصول
بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کس حدیث کے تحت اپنا ریکاڈ محفوظ کیا تھا تو اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے اسباق کے نام سے ایک لنک مہیا کیا گیا ہے جس میں آپ اپنے اسباق جو آپ نے محفوظ کیے ہیں وہ دیکھ سکیں گے۔

پرنٹ کی سہولت
پرنٹ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے آپ اپنے محفوظ کردہ نکات کا پرنٹ نکال سکتے ہیں۔

پی ڈی ایف کی سہولت
پی ڈی ایف کی سہولت بھی رکھی گئی ہے آپ اپنے محفوظ کردہ نکات کی پی ڈی ایف فائل بھی بنا سکتے ہیں۔

سہولت ورژن 1
چونکہ یہ نئی سہولت ہے اس لیے اس میں ابھی آپ محدود تعداد میں ریکاڈ سیو کر سکیں گے تاہم بعد میں اس کو بڑھا دیا جائے گا۔

اہلیت
یہ سہولت صرف علماء کرام اور قرآن و حدیث کے طلباء و طالبات کے لیے ہے۔

ویڈیو سیمپل
ہم نے کچھ ریکارڈ محفوظ کیے ہیں آئیے انہیں دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے لکھے اور دیکھے جائیں گے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
ایک نئی سہولت
الحمدللہ! ہم ویب سائٹ پر ایک نئی سہولت مہیا کر رہے ہیں جو ان شاء اللہ علماء کرام، قرآن و حدیث کے طلباء و طالبات کے لیے بہت مفید ثابت ہو گی۔
ما شاء اللہ ۔۔۔۔ الحمد للہ
دینی علوم اور شرعی معلومات کے نشر واشاعت کیلئے آپ بہت مفید اقدام اٹھا رہے ہیں ،جزاکم اللہ تعالی خیراً
اللہ تعالی آپ اور اس معاملہ آپ کا ساتھ دینے والوں کو اجر عظیم سے نوازے اور مزید کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ٹائپنگ پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے کیسے رجسٹریشن ہوگی؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ٹائپنگ ایپلیکیشن بند ہو گئی ہے ۔
 
Top